الف نظامی
لائبریرین
لاہور…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مرکز والوں سے کہتاہوں مارچ کونہ روکیں،اگرمارچ روکا گیا تو لوگوں پر میرا کنٹرول نہیں ہوگا، پیسے کے بل بوتے پر انتخابات میں برادریوں کا مک مکا ہوجاتا ہے، جانتا ہوں کس طرح سے انتخابات میں مینڈیٹ لیا جاتا ہے، انتخابات جْھرلو اور بددیانتی پر مبنی ہیں، ہم انتخابات میں پارٹیاں نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی دشمنی نہیں،14 جنوری کواسلام آبادمیں فیصلہ ہوگاکہ لوٹنے والے رہینگے یالٹنے والے، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو ذوالفقارعلی بھٹو کا نعرہ یاد دلارہا ہوں، روٹی کپڑا اورمکان آج تک کسی کونہیں ملا، آئین میں کہاں گیا ہے کہ کروڑوں روپے ترقیاتی فنڈز کے نام پردیے جائیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ڈھول کی تھاپ پرکارکن ناچیں اور الیکشن میں ٹکٹ گھروالوں کودیے جاتے ہیں، پنجاب کے کئی اضلاع سے کارکنوں نے بتایا کہ سرکاری افسران دھمکارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر پنجاب حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کارکنوں کوہراساں نہ کرے، ہمارااحتجاج پْرامن ہے، اگر کارکنوں کو دھمکایاگیا توآدھا مارچ اسلام آباداورآدھا پنجاب میں ہوگا، ایسا نہ ہو کہ لاکھوں لوگ پھر لاہور کی طرف بھی مارچ کریں، مرکز والوں سے کہتاہوں مارچ کونہ روکیں،اگرمارچ روکا گیا تو لوگوں پر میرا کنٹرول نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہم انتخابات میں پارٹیاں نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں، رحمان ملک جب آئیں گے تو ان سے بات کریں گے، مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے۔