ماسٹر یونس عرف ملاٹانڈک کی نعش برآمد

nazar haffi

محفلین
وانا / لندن ( ۔نوائے وقت) ۔آئی این پی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے طارق گروپ نے اغوا کئے گئے ماسٹر یونس عرف ملاٹانڈک کی نعش زیواری چوک سے برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ماسٹر یونس کی نعش پشاور کے علاقہ زیواری چوک کے جنا کور فرنٹیئر سے برآمد کی۔ ٹی ٹی پی کے مطابق گروپ نے ماسٹر یونس کو گزشتہ رات قتل کر دیا تھا اور نعش کے ساتھ خط بھی رکھا تھا جس میں لکھا گیا تھا کوئی بھی شخص 8 بجے سے پہلے نہ اٹھائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

بی بی سی کا لنک یا جو بھی سائٹ تھی، اس کا لنک بھی دے دیجئے
اس کے علاوہ کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ اغوا اور قتل کس وجہ سے ہوئی؟
 
nazar haffi

محفلین
میں نے یہ خبر شاید کئی سائٹس پر دیکھی تھی لیکن پس منظر کہیں بھی نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس منظر مسلمانوں کی بد بختی ہی سمجھ لیجئے۔۔۔
 
arifkarim

معطل
ابھی دیکھ رہا تھا آپ کے لنک پر، کہ یہ طالبان کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ہے؟

مسلمان مسلمان کا قاتل۔ انہیں کیا ضرورت ہے امریکہ کیخلاف جہاد کرنے کی۔ بہتر ایک دوسرے کے ہی اسلامی سر قلم کر کے جنت کی ٹکٹیں بناتے رہیں :)
 
ساجد

محفلین
ابھی دیکھ رہا تھا آپ کے لنک پر، کہ یہ طالبان کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ہے؟
جی بالکل قیصرانی بھائی یہ ان کی اندرونی چپقلش ہے جو مذاکرات کی وجہ سے عمل میں آئی کیونکہ کچھ گروپ صرف "جہاد" جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ دوسرے ان کے خلاف "جہاد" کر کے جنتیں کما رہے ہیں :)
 
اچھا ہے کہ فتنہ ایک دوسرے کے ہاتھوں مر رہا ہے :)
 
Top