ماضی،حال اورمستقبل کی بیویاں

قمراحمد

محفلین
ماضی کی بیویاں
واہ بھائی کیا زمانہ تھا وہ بھی۔۔۔ اور کیافرمانبردار بیویاں ہوتیں تھیں اُس زمانے میں۔۔۔ اپنے "مجازی خدا" کی ایک نظر سے ہی تیر کی طرح سیدھی ہو جاتی تھیں۔ شوہر چاہیے جیسا مرضی سلوک کرتا تھا۔۔۔ مجال ہے کے کبھی "اُف" تک بھی کرتیں۔۔۔ اگر غصے سے دیکھ لیتا تو ڈر کے مارے تھر تھر کانپے لگ جاتیں تھیں۔۔۔اِسی لیے آپ با آسانی 3، 4 بیویاں افورڈ کر سکتے تھے۔۔۔

یقین نہیں آتا تو نیچے دی ہوئی تصویر دیکھ لیں۔۔۔





wifeofyesterday3dg.jpg






حال کی بیویاں
کہتے ہیں وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔۔۔ اور اچھا وقت تو بہت جلدی گزر جاتاہے۔۔۔ تو دوستوں آج کل کی جھگڑالو بیویاں، شوہرکو اِس قدر انڈر پریشر رکھتی ہیں کے وہ بلڈ پریشر کے مریض ہو جاتے ہیں۔ اور اُس بےچارے پر "جنت" اور "دوزخ" کا فرق اِسی دنیا میں واضح ہو جاتا ہے۔ اور وہ یہی فریاد کرتا رہ جاتا ہے کے "یا اللہ اِس عذاب کا تو مجھے شادی سے پہلے پتا ہی نہیں تھا"۔۔۔

یقین نہیں آتا تو نیچے دی ہوئی تصویر دیکھ لیں۔۔۔





wifetaday1lh.jpg






مستقبل کی بیویاں
کیونکہ اِب نیا زمانہ ہے تو اِسی لیے نئے زمانے کے انداز بھی الگ ہی ہوں گے نا۔۔۔ آخر "حقوق نسواں" بھی کسی "بلا" کا نام ہے۔۔۔ مستقبل میں بیوی صاحبہ ،شوہر کی جگہہ اور شوہرِ نامدار بیوی کی ذمہ داریاں سمبھال لیں گے۔ یعنی کے صبح ملازمت پر جانے سے پہلے بیوی کو ناشتہ دو اور شام کو گھر آنے بعد بھی رات کا کھانا پکا کر کھلاؤ۔۔۔ دفتر میں بھی نوکری کرو اور گھر پر بھی بیوی کی ملازمت سر انجام دو۔۔۔

یقین نہیں آتا تو نیچے دی ہوئی تصویر دیکھ لیں۔۔۔







wifeoftomorrow4dw.jpg



کیوں اب یقین آیا کے نہیں، پھرنا کہنا دوستوں کے خبرنہیں ہوئی۔۔۔۔

نوٹ:- تصویروں پرتبصرہ "قمراحمد" نے خصوصی طورخود تحریر کیا۔
 

arifkarim

معطل
عبداللہ! کہاں ہو۔۔۔۔۔ تمہاری پسند کا دھاگہ آگیا ہے! :party:
اور فاروق بھائی، اس انجام کومد نظر رکھ کر اپنی شادی کیجئے گا! :rollingonthefloor:
 

عسکری

معطل
میں یہاں ہوں یار یہ تو سچائی ہے اللہ معاف رکھے شادی سے ہم کنوارے بھلے اور خوش۔اور جنہوں نے شادی کر لی ہے اللہ ان کو بچائے پر بچائے گا نہیں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ کی شادی میں ابھی چھ دن باقی ہیں، ایک نظر ادھر دیکھ ہی لیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
فیس بک پہ ایک تحریر پڑھی تو یہاں شریک کرنے کا سوچا۔ پہلے سے موجود دھاگے کھوجے تو یہ دھاگہ ملا۔ سوچا یہاں شریک کرنا چاہیے۔
اور وارث بھائی شدت سے یاد آ رہے ہیں۔ اللہ پاک انھیں جنت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے لواحقین کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا ۔
گاڑی کے ٹائر ڈلوانے گیا،تو تیرہ کی بجائے سترہ نمبر کے ڈلوا لایا ۔
اب وہ اپنی عمر سے دوسال بڑی لگنے لگی ہے ۔
پیچھے سے دیکھیں تو لگتا ہے مشہور ٹک ٹاکر اچھلتی ہوئی جارہی ہے ۔
یاداشت اتنی بری ہے کہ ہمیشہ موبائل کا پاسورڈ بھول جاتا ہوں ۔میرا موبائل اسکرین ٹچ کرنے سے چل پڑتا ہے ۔
اور کبھی کبھی تو،اس لئے بھی چل پڑتا ہے کہ کافی دیر سے اسے چھوا کیوں نہیں؟
اس سے گلہ نہیں دکھ تو اس بات کا یے کہ موبائل میں لاک نہ ہونے کی وجہ سے بیوی نے بھی شک کرنا چھوڑ دیا ہے ۔
اب تو وہ اپنی ہر فیس بکی دوست کو دھڑلے سے میرا نمبر دے کر کہتی ہے
"میرا فون نہ ملے تو سلیم کو کال کرلینا "
وہ بھی ایسی سیانیاں ہیں کہ اسے فون کرنے کی بجائے سیدھی مجھے کال کرکے پوچھتی ہیں
"بھائی جان ۔۔ بھابھی ربیعہ فون کیوں نہیں اٹھارہی "؟
اتنا نہیں ہوتا کہ اسے ربیعہ باجی ہی کہہ لیں ۔مکان کرائے کا،سہی مگر آدھا تو پھر بھی ہوسکتا ہے ۔
آج 8 مارچ ہے ۔
خواتین کا عالمی دن ہے اور ربیعہ کی سالگرہ. حسب عمر مجھے دونوں یاد نہیں رہتے ۔
فیس بک یاد کرواتی ہے ۔
ویسے تو میں کئی دنوں بعد بس گھڑی دوگھڑی فیس بک پہ جھاتی مارنے آتا ہوں ۔
مگر اللہ بھلا کرے شویتا تیواڑی کا آج اسے دیکھنے آیا تو پتہ چلا کہ ربیعہ کی سالگرہ ہے ۔
ربیعہ جس،دور میں مجھے ملی ان دنوں مجھے خواتین سے ملنے کیلئے کسی وسیلے یا واسطے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی ۔مگر اس،سے مجھے میری ماں نے ملوایا ۔اس نے مجھے تصویر دکھائی اور کہا،
"یہ لڑکی ہے "
اگر آپ بھی میری طرح ماں کے آگے "چوں " نہیں کرسکتے تو میری مجبوری سمجھ گئے ہوں گے ۔میں نے چپ چاپ کہا
"اچھی ہے "
میں جانتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اگر کچھ طے کرلے تو اس سے انکار کا مطلب یا تو اٹک جیل ہوتا ہے یااڈیالہ ۔۔
اور مجھے گھر میں رہنا تھا ۔
اس لئے انہی کی مان لی جن کی چلتی تھی.
اب یہ کوئی نہ پوچھے کہ میری بیگم کتنے سال کی ہوگئی ہے. میری اور ربیعہ کی عمر میں بس اٹھارہ انیس کا فرق ہے کہ ایک دفعہ میری بیس سال والی تصویر دیکھ کر کہنے لگی ۔
"کاش آپ اس دور میں ملے ہوتے "؟
میں نے کہا
"خدا کاخوف کرو تب تم صرف دوسال کی تھیں ۔"
تصور کیجئے ۔۔ یہ تصویر اگر اس وقت کی ہوتی تو محترمہ میرے پیچھے نہیں بلکہ آگے موٹر سائکل کی ٹینکی پہ بیٹھی ہوتیں۔
(سلیم مرزا)
 

سیما علی

لائبریرین
فیس بک پہ ایک تحریر پڑھی تو یہاں شریک کرنے کا سوچا۔ پہلے سے موجود دھاگے کھوجے تو یہ دھاگہ ملا۔ سوچا یہاں شریک کرنا چاہیے۔
اور وارث بھائی شدت سے یاد آ رہے ہیں۔ اللہ پاک انھیں جنت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے لواحقین کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
آمین ثم آمین
 
Top