زیرک
محفلین
مافیا کے نامعلوم افراد پھر واردات ڈال گئے
مافیا والے اس قدر دلیر ہو گئے ہیں کہ اب وہ ایسے وکلاء کو بھی غائب کرنے کے کام میں مشغول ہیں جو ان کی کرپشن کو دنیا کے سامنے لاتے ہیں۔ اوکاڑہ کے رہائشی عبدالرشید نے تھانہ اوکاڑہ میں روپورٹ درج کروائی ہے کہ اس کے وکیل بھائی شفیق احمد اعوان جو کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں کو مؤرخہ 10/12/2019 شام 5 بجے کچھ نامعلوم افراد جو سفید رنگ کی کرولا کار میں سوار تھے، ان کے ہمراہ ایک موٹر سائیکل سوار بھی تھا۔ جیسے ہی شفیق احمد اعوان گلی کے نکڑ پر پہنچے تو ان افراد نے انہیں زبردستی اسلحہ کے زور پر کار میں ڈالا اور اغواء کر کے لے گئے۔ مافیا اب اتنا منہ زور ہو گیا ہے کہ اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے پر پورا زور لگا رہا ہے۔ یہ واقعہ پیغام ہے ہر سچے بندے کے لیے کہ "سرکاری جھوٹ بیچو ورنہ دکان نہیں چلے گی، دکان کیا چلنی ہے یہاں تو دکاندار کو ہی پار کر لیا گیا ہے"۔ بی بی سی اردو کے مطابق شفیق احمد کو اس سے قبل بھی اغواء کیا گیا تھا، لیکن اس بار ان کے اغواء کی تصویر بھی بی بی سی لنک پر دیکھی جا سکتی ہے۔