مالاکنڈ سے نقل‌مکانی کرنے والوں کی امداد

زیک

مسافر
طالبان اور فوج کے درمیان جنگ سے سوات اور مالاکنڈ کے علاقے میں 5 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ان internally displaced لوگوں کو مدد کی شدید ضرورت ہے۔

آیئے اس تھریڈ میں ان لوگوں کی امداد کے لئے روابط اکٹھے کریں۔

مگر پہلے کچھ شرائط:

1۔ اس تھریڈ‌ میں سیاست اور مذہبی مباحث نہیں ہوں گے۔ صرف امداد پہنچانے کے ذریعوں‌ پر بات ہو گی۔
2۔ بہتر ہے کہ ہر رکن کسی امدادی تنظیم کا نام، پتہ اور دوسری معلومات شیئر کرے۔
3۔ جن امدادی تنظیموں کا یہاں ذکر ہو وہ قانونی ہونی چاہئیں۔ قانونی سے یہاں یہ مراد لی جائے گی کہ پاکستان میں بین نہ ہو (کہ پاکستان ہی امداد بھیجی جا رہی ہے) اور امریکہ کی دہشت‌گرد تنظیموں یا specially designated nationals فہرست میں نہ ہو (کہ اردوویب کا سرور امریکہ میں ہے). آپ اگر کسی اور ملک میں رہتے ہوں تو ڈونیشن دینے سے پہلے اپنے ملک کا قانون ضرور چیک کریں۔
4۔ اگر آپ کو ان شرائط میں سے کسی پر اعتراض ہے تو مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کریں مگر اس تھریڈ پر اعتراض کرنا منع ہے۔
 

زیک

مسافر
ابھی نیویارک میں ایدھی فاؤنڈیشن سے بات ہوئ۔ وہ بھی "سوات فنڈ" کے نام سے منی آرڈر اور چیک وصول کر رہے ہیں۔ ان کے بین الاقوامی دفاتر یہ ہیں:

برطانیہ
316 Edgware Road
London W2 1DY
Phone :+44 (207) 723-2050
Fax: +44 (207) 224-9774
Email: edhiuk@yahoo.com

امریکہ
45-11 National Street Corona
NY 11368
Phone :+1 (718) 639-0633
Fax: +1 (718) 505-8001

کینیڈا
Bilquis Edhi Charitable Shop
1801-1805 Danforth Ave
Toronto-M4C-1J2 Canada
Phone/Fax: +1 (416) 699-1388
 

خرم

محفلین
حلال احمر کے صفحہ پر تو کوئی لنک ہی نہیں ہے پیسے مہیا کرنے کا۔ اور نہ ہی یہ سیکیور سائٹ ہے۔
 

زیک

مسافر
حلال احمر کے صفحہ پر تو کوئی لنک ہی نہیں ہے پیسے مہیا کرنے کا۔ اور نہ ہی یہ سیکیور سائٹ ہے۔

یہ صفحہ ہے مگر یہ صرف آپ کو "رجسٹر" کرتا ہے ڈونیشن نہیں لیتا۔ اگر کوئ ہلالِ احمر سے بات کر کے معلوم کر لے کہ ڈونیشن کیسے دی جا سکتی ہے تو کیا ہی بات ہے!

ورنہ آئ‌سی‌آر‌سی انہی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے انہیں ڈونیشن دی جا سکتی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
پاکستان میں ایدھی کے دفاتر ہر شہر میں ہیں، وزیراعلٰی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے اس کیلیے:
1100624032-1.jpg


کوئی بھائی میرخلیل الرحمان فاؤنڈیشن کا وہ اشتہار لادے جس میں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ڈونیشن کا طریقہ کار لکھا ہے۔ شارٹ کوڈ مجھے بھول گیا۔

ڈاکٹر اواب نے بھی کافی روابط اکٹھے کیے ہیں
 

خرم

محفلین
جو لوگ پاکستان میں ہیں وہ احباب کو اگر ایک روپیہ روز کا جمع کروانے کی ترغیب دے سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔
 
Top