مانسہرہ: ریپ کے ملزمان کا پولیس ریمانڈ

قیصرانی

لائبریرین
کسی کو کھسیانی بلی کہنا اور کمینہ کہنا، یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ حیرت اس بات پر ہے کہ لفاظی میں آپ کا شاید ہی کوئی ثانی ہو مگر اتنے آسان نکتے کو اپنی مطلب برآوری کے خاطر سمجھنے کی کوشش نہیں ہورہی۔۔۔ ۔حیرت ہے۔
میں نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا ہے۔ اس کا جواب یہ مل رہا ہے۔ ذرا سوچئے کہ اگر یہ "غلطی" مجھ سے ہوتی تو توہینِ قرآن کا کیس تو کہیں نہیں گیا تھا اور قتل کے فتوے بھی مفت میں جاری ہوتے رہتے ہیں
تاہم آپ اپنی رائے میں آزاد ہیں اور میں اپنی رائے میں۔ ہم ایک دوسرے کو اپنی بات نہیں سمجھا سکتے، اس لئے آپ کی بات مجھے بری نہیں لگتی :)
 
سید ذیشان

محفلین
الحمد للہ! کے ایک "مولوی" کی پٹائی ہوئی۔۔۔ ! افسوس ہے آپ جیسے لوگوں پر۔ یہ نہیں دیکھا جارہا ہے کہ ایک بچی کے ساتھ کتنا افسوس ناک واقعہ ہوا اور یہاں گندے ذہنیت کے لوگ آکر نام نہاد "مولویوں" کی پٹائی پر تالیاں بجا رہے ہیں۔۔۔ ۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ پاکستان پر آج کل اسی ذہنیت کے لوگوں کا راج ہے۔ جو صرف مولویوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔۔۔ باقی کوئی ماں بیٹی کسی بغیر داڑھی والے کے ہاتھوں برہنہ سرعام گمایا جائے اس پر آہ بھی نہیں۔ ایسے لوگوں پر ہر رکن اپنی جانب سے کچھ بھی بھیج سکتے ہیں۔۔۔ ۔
اگر اپنی جہالت کی عینک اتار کر دیکھتے تو معلوم ہوتا کہ اللہ کا شکر اس لئے ادا کیا کہ ایک خبیث مولوی کی بدفعلی سے بچی بچ گئی، اور ظاہری بات ہے ایسے شخص کی پٹائی پر مجھے کیوں افسوس ہو گا؟

لعنت ہے ایسے خبیث شیطان صفت مولیوں اور ان کے ہمدردوں پر۔

ایک اور مدرسے کے استاد نے 7 بچوں کیساتھ بدفعلی کی ہے۔ وڈیو دیکھیں اور لعنت بھیجیں ایسے دین کے ٹھیکیداروں اور ان کے ہمدردوں پر۔
 
آخری تدوین:

آپ نے درست کہا۔ اللہ نے اس بچی کو بچایا
لعنت ہے ایسے بندے پر جس نے 7 بچوں کے ساتھ بدفعلی کی :(
 
آصف اثر

معطل
اگر اپنی جہالت کی عینک اتار کر دیکھتے تو معلوم ہوتا کہ اللہ کا شکر اس لئے ادا کیا کہ ایک خبیث مولوی کی بدفعلی سے بچی بچ گئی، اور ظاہری بات ہے ایسے شخص کی پٹائی پر مجھے کیوں افسوس ہو گا؟
لعنت ہے ایسے خبیث شیطان صفت مولیوں اور ان کے ہمدردوں پر۔
ایک اور مدرسے کے استاد نے 7 بچوں کیساتھ بدفعلی کی ہے۔ وڈیو دیکھیں اور لعنت بھیجیں ایسے دین کے ٹھیکیداروں اور ان کے ہمدردوں پر۔
اوٹ پٹانگ جواب دینے کے بجائے کچھ اچھی باتیں کرتے تو اچھا ہوتا۔ بھائی کس نے کہا ہے کہ یہ اچھا ہوا ؟ اللہ ایسے لوگوں کو نشانِ عبرت بنائے۔ اور ان لوگوں کو بھی جو صرف اور صرف داڑھی رکھے لوگوں پر انگلی اٹھا کر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں۔
جو شخص بھی ایسا کام کرے وہ استاد ہو نہیں سکتا۔ دوسری بات یہ کہ اس طرح کے واقعات میں مدارس اور مولویوں کے الفاظ بڑھا چڑھا کر پیش کرنا منافقت ہے۔ ورنہ کتنی دفعہ پولیس، فوج، وکیلوں،اور کالج یونیورسٹیوں میں تدریس کے مقدس پیشے سے منسلک افراد نے یہ حرکتیں کی ہیں۔ ان پر تو کبھی اس طرح انگلیاں نہیں اُٹھائی گئیں۔ اللہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والے اور ایسے واقعات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کو بدترین سزا دے۔ آمین۔
آخری پوسٹ اس موضوع پر۔
 
سید ذیشان

محفلین
جو شخص بھی ایسا کام کرے وہ استاد ہو نہیں سکتا۔

واقعی؟ رپورٹ میں کوئی بیس دفعہ بتایا ہے کہ یہ شخص مدرسے میں استاد تھا اور بچے قرآن حفظ کرتے تھے اس کی نگرانی میں۔

جب بھی کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو یا تو شیطان کو مورد الزام ٹہرایا جاتا ہے یا پھر اسطرح کی مضحکہ خیز باتیں کی جاتی ہیں کہ وہ تو استاد نہیں ہو سکتا، کوئی مسلمان ایسا کام نہیں کر سکتا وغیرہ۔
 
بحث نہ کیجئے سید بادشاہ، ورنہ کچھ مراسلے قبل تو ایک آیت کے ترجمے والی پوسٹ کا مضحکہ اڑایا گیا ہے اور اس کی تاویل بھی دیگر احباب دے چکے ہیں۔ آپ تو پھر بھی انسان ہیں :)
 
Top