کاشفی
محفلین
غزل
(عبدالرفیق - علیگڑھ)
مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے
اب تو خدا کے واسطے پہچان لیجئے
دار و رسن کا کس لئے احسان لیجئے
لطف و کرم سے آپ مری جان لیجئے
مایوسیوں سے فرحت ارمان لیجئے
مجبوریوں سے صورت امکان لیجئے
مجھ کو نجات دیجئے میری تڑپ سے آپ
لیکن تڑپ حیات ہے یہ جان لیجئے
آواز ہے جرس کی یہ کوئی غزل نہیں
میری فغاں ہے دور سے پہچان لیجئے
دیکھیں رفیقؔ دام سے بچتا ہے کس طرح
شاہیں اسیر کرنا ہے یہ ٹھان لیجئے
(عبدالرفیق - علیگڑھ)
مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے
اب تو خدا کے واسطے پہچان لیجئے
دار و رسن کا کس لئے احسان لیجئے
لطف و کرم سے آپ مری جان لیجئے
مایوسیوں سے فرحت ارمان لیجئے
مجبوریوں سے صورت امکان لیجئے
مجھ کو نجات دیجئے میری تڑپ سے آپ
لیکن تڑپ حیات ہے یہ جان لیجئے
آواز ہے جرس کی یہ کوئی غزل نہیں
میری فغاں ہے دور سے پہچان لیجئے
دیکھیں رفیقؔ دام سے بچتا ہے کس طرح
شاہیں اسیر کرنا ہے یہ ٹھان لیجئے