ماوراء بک شیلف

ماوراء

محفلین
پچھلے دنوں یہاں سب ماہِ لائبیری پر اپنی اپنی بک شیلف کی صفائی کر رہے تھے، میں نے سوچا میں بھی اردو کی کتابوں کی ایک لسٹ بنا لوں۔ ورنہ تو شاید ہی کبھی بنے۔ ابھی صرف کتابوں کے نام ہی لکھ پائی ہوں۔وقت ملنے پر رائٹرز کے نام بھی لکھ دوں گی۔
ان میں سے کافی کتابیں میری اپنی ہیں، باقی امی، ابو کی۔ لیکن شیلف تو ایک ہے۔
  1. آبِ گم
  2. پیار کا پہلا شہر
  3. گڈریا
  4. ایمان، امید اور محبت
  5. پیرِ کامل
  6. کلیاتِ خلیل جبران
  7. اداس نسلیں
  8. زاویہ
  9. زاویہ 2
  10. زاویہ 3
  11. علی پور کا ایلی
  12. الکھ نگری
  13. باغ و بہار
  14. سیف الملوک
  15. اردو و ادب کی مختصر ترین تاریخ
  16. قائداعظم محمد علی جناح (معمارِ پاکستان)
  17. اسلام آرمی امریکہ
  18. مطالعہ دساتیر
  19. مطالعہ سیاسیات
  20. اصول سیاسیات
  21. جدید ریاستیں
  22. جنرل ضیاء کے گیارہ سال؟
  23. صدر پاکستان جنرل محمد ضیاءالحق
  24. سیاست نامہ
  25. انتخابات 90ء کا وائٹ پیپر
  26. طاہر سے قائد انقلاب تک
  27. سیدنا واصف علی واصف
  28. مکاتیب اقبال
  29. میٹھے بول میں جادو ہے۔
  30. کامیاب لوگوں کی کامیاب باتیں
  31. جینے کی اہمیت
  32. پریشان ہونا چھوڑئیے، جینا شروع کیجئے۔
  33. گفتگو اور تقریر کا فن
  34. تقریر کرنا سیکھئے
  35. ذہین بنئے
  36. راز گفتاری
  37. نورجہاں
  38. ضابطہ شاہراہ پاکستان
  39. مشکوہ شریف
  40. صحیح بخاری شریف
  41. نزہتہ المجالس
  42. فیضانِ سنت
  43. فضیلت کی راتیں
  44. فیضانِ بسم اللہ
  45. اسلامی دستور حیات
  46. دنیا کا مسافر
  47. راہِ عمل
  48. کشف المحجوب
  49. آپ حج کیسے کریں؟
  50. حج کا منظر
  51. مناسک حج و عمرہ
  52. مسائل نماز
  53. اسلام میں خواتین کے حقوق
  54. سچائی جو باعث ابدی زندگی ہے
  55. مسلمانوں کے روزوشب
  56. بہشت کی کنجیاں
  57. تبلیغی نصاب
  58. رسائلِ عطاریہ
  59. افہام القرآن
  60. شاہراہ اسلامیات
  61. تفہیم اسلامیات
  62. تنویر الاسلام
  63. اسما اللہ الحسنی مع اسما النبی الکریم
  64. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن اور رات
  65. عجائب القرآن مع غرائب القرآن
  66. تاریخ اسلام
  67. زادِ راہ
  68. وظائف نبوی
  69. فضائل درود شریف
  70. سنتیں اور انکی برکتیں
  71. موت کے بعد زندگی
  72. فرقہ پرستی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہو؟
  73. توحید اور تعظیم
  74. الحکم الشرعی
  75. ارکان ایمان
  76. تعلیم اسلامیات
  77. خزینہ عملیات
  78. سچی حکایات
  79. حکایات رومی
  80. حکایات گلستان سعدی
  81. حکایات بوستان سعدی
  82. عقل والوں کے لیے حکایات
  83. طبی مشورے
  84. صحت کا انسائیکلوپیڈیا
  85. بیسویں صدی کا انسائیکلوپیڈیا
  86. عالمی معلومات انسائیکلوپیڈیا
  87. برجوں کا انسائیکلوپیڈیا
  88. پریکٹیکل ہیپناٹزم
  89. کیرو پامسٹری گائیڈ
  90. ہیتھیلی کی لکیریں
  91. پامسٹری کی دنیا
  92. ٹیلی پیٹھی
  93. خواب نامہ
  94. جواہر اللغات
  95. فیروز اللغات
  96. بیوٹی گائیڈ
  97. رباب کا دستر خوان
  98. بہترین کھانے
  99. مسرت کا دستر خوان
  100. چٹخارے
  101. کوکب کک بک
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب ماوراء، تمہارا بُک شیلف تو اچھا خاصا دلچسپ ہے۔

پامسٹری میں کہاں تک دسترس حاصل کی؟
 

ماوراء

محفلین
پامسٹری میں کہاں تک دسترس حاصل کی؟
شمشاد بھائی، ایک زمانے میں ٹیلی پیتھی، پامسٹری کا جنون ہو گیا تھا۔ ہاتھ میں دیکھ لیتی ہوں، بلکہ کئی لوگوں کے دیکھے ہیں۔ اب کافی عرصے سے چھوڑ دیا ہے۔ شاید بھول گیا ہو۔ لیکن کتابیں بہت ہیں۔۔ پڑھ کر ہاتھ دیکھ سکتی ہوں۔:d
 
شمشاد بھائی، ایک زمانے میں ٹیلی پیتھی، پامسٹری کا جنون ہو گیا تھا۔ ہاتھ میں دیکھ لیتی ہوں، بلکہ کئی لوگوں کے دیکھے ہیں۔ اب کافی عرصے سے چھوڑ دیا ہے۔ شاید بھول گیا ہو۔ لیکن کتابیں بہت ہیں۔۔ پڑھ کر ہاتھ دیکھ سکتی ہوں۔:d
تم خود ہاتھ دیکھتی تھیں دوسروں کے؟ مجھے تو لوگ خود ہی دکھاجاتے ہیں ہاتھ۔ :tongue:

اچھی خاصی کتب ہیں ماشاء اللہ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، ایک زمانے میں ٹیلی پیتھی، پامسٹری کا جنون ہو گیا تھا۔ ہاتھ میں دیکھ لیتی ہوں، بلکہ کئی لوگوں کے دیکھے ہیں۔ اب کافی عرصے سے چھوڑ دیا ہے۔ شاید بھول گیا ہو۔ لیکن کتابیں بہت ہیں۔۔ پڑھ کر ہاتھ دیکھ سکتی ہوں۔:d

واہ۔ ماوراء آپ ہاتھ بھی دیکھتی ہیں؟ مجھے پامسٹری سے دلچسپی نہیں ہے اور میں نے کبھی کسی کو اپنا ہاتھ نہیں دکھایا۔ لیکن مزے کی بات کہ جب بھی کوئی فنڈ ریزنگ فنکشن ہوتا تھا میں پامسٹری کے سٹال پر ٹھیک ٹھاک فنڈز اکٹھے کر لیتی تھی پامسٹ بن کر :)
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ جھوٹی خبریں بتا بتا کر، لیکن میرا خیال ہے کہ سب اچھی اچھی ہی خبریں بتاتی ہوں گی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی! جھوٹی خبریں نہیں۔ بس عام عام سی باتیں وہ بھی تُکے لگا کر۔ بندے کی شخصیت دیکھ کر کچھ اندازہ ہو جاتا ہے تو بس اسی سے اندازً کوئی بات کہہ لی۔ ہمارے کالج میں فنکشن ہوا تو سٹیشن کمانڈر کی بیگم آئی تھیں۔ انہوں نے ہاتھ دکھاتے ہوئے پوچھا کہ باہر کے سفر کا بتاؤ۔ میں نے کہہ دیا کہ سفر کی لکیر تو ہے۔ اب یا تو آپ کئی سفر کر چکی ہیں یا ہو سکتا ہے مستقبل میں کریں۔ وہ اتنی خوش ہوئیں کہ ڈبل فیس دے دی اور پرنسپل کو کہنے لگیں یہ بچی واقعی بہت اچھا ہاتھ دیکھتی ہے :ڈ
 

ماوراء

محفلین
واہ۔ ماوراء آپ ہاتھ بھی دیکھتی ہیں؟ مجھے پامسٹری سے دلچسپی نہیں ہے اور میں نے کبھی کسی کو اپنا ہاتھ نہیں دکھایا۔ لیکن مزے کی بات کہ جب بھی کوئی فنڈ ریزنگ فنکشن ہوتا تھا میں پامسٹری کے سٹال پر ٹھیک ٹھاک فنڈز اکٹھے کر لیتی تھی پامسٹ بن کر :)
یہ صرف بات بتا رہی ہیں۔۔۔یا پھر میری۔۔۔۔:blush:
میں یقین تو نہیں کرتی۔۔۔لیکن سیکھنے کی پوری کوشش کی تھی۔ ایسے ہی اچانک دلچسپی ہو گئی تھی۔ لوگ بس اپنے بارے میں جاننا اور سننا چاہتے ہیں۔ ورنہ میں کون سا سچ مچ کا ہاتھ دیکھ لیتی ہوں، چند ایک اہم لکیروں کا تو علم ہوتا ہے۔۔بس اسی بارے میں چند اچھی باتیں کر دو۔۔۔لوگ خوش۔:D
 

ماوراء

محفلین
زونی۔۔میرا سبجیکٹ۔۔۔پاکستان سے ساری کتابیں اٹھا لائی تھی۔ یہ ساری وہی کتابیں ہیں۔۔۔لیکن اللہ نے دوبارہ کبھی پڑھنے کی توفیق نہیں دی۔ اداس نسلیں ایک سال سے شروع کی ہوئی ہے۔ آدھی بھی نہیں ہوئی۔
ویسے امی نے بھی سیاسیات میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔ ان کے کچھ جراثیم مجھ میں بھی ہیں۔
 

زونی

محفلین
زونی۔۔میرا سبجیکٹ۔۔۔پاکستان سے ساری کتابیں اٹھا لائی تھی۔ یہ ساری وہی کتابیں ہیں۔۔۔لیکن اللہ نے دوبارہ کبھی پڑھنے کی توفیق نہیں دی۔ اداس نسلیں ایک سال سے شروع کی ہوئی ہے۔ آدھی بھی نہیں ہوئی۔
ویسے امی نے بھی سیاسیات میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔ ان کے کچھ جراثیم مجھ میں بھی ہیں۔







یہ لو یعنی آپ بھی اپنے قبیلے کی نکل آئی ہیں ، میں بھی سیاسیات میں ماسڑز کر رہی ہوں اور یہ کتابیں بھی بی اے میں پڑھی تھیں اسلیئے ہی پوچھا :smile:
ویسے مجھے بھی یہ بیماری ھے کہ جب کتاب آدھی ہوتی ھے تو اکتا جاتی ہوں اور پھر کچھ دیر بعد دوبارہ پڑھتی ہوں ، مزے کی بات اداس نسلیں میں نے بھی آدھی سے زیادہ پڑھ کے چھوڑی ہوئی ھے :jokingly:
 

ماوراء

محفلین
ہاں بالکل، بی اے کی کتابیں ہیں۔ آپ کے بارے میں بھی کہیں پڑھا تھا۔ :)
اگر کتاب دلچسپ ہو تو میں چار راتوں میں ختم کر دیتی ہوں۔ لیکن کچھ اکتا دینے والی ہو تو مسئلہ ہو جاتا ہے۔ اداس نسلیں میں بھی کہانی آگے بڑھ ہی نہیں رہی۔ اس لیے تھوڑا بورنگ ہو گیا تھا۔
 

عین عین

لائبریرین
ماورا۔۔۔۔۔۔۔یعنی ماورائے عقل کاموں میں ‌دل چسپی ہے۔۔۔۔۔ قیافہ شناس۔
کسی کے بارے میں سو فی صد درست بات بتائی ہاتھ دیکھ کر آپ نے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ صرف بات بتا رہی ہیں۔۔۔یا پھر میری۔۔۔۔:blush:
میں یقین تو نہیں کرتی۔۔۔لیکن سیکھنے کی پوری کوشش کی تھی۔ ایسے ہی اچانک دلچسپی ہو گئی تھی۔ لوگ بس اپنے بارے میں جاننا اور سننا چاہتے ہیں۔ ورنہ میں کون سا سچ مچ کا ہاتھ دیکھ لیتی ہوں، چند ایک اہم لکیروں کا تو علم ہوتا ہے۔۔بس اسی بارے میں چند اچھی باتیں کر دو۔۔۔لوگ خوش۔:d
:) صرف بات بتا رہی ہوں۔ ایسے ہی پرانی بات یاد آ گئی تھی ناں :)
واقعی۔ لوگوں کو ان کی مرضی کی بات بتا دیں تو وہ خوش ہو جاتے ہیں۔ :)
 
Top