ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

خواجہ طلحہ

محفلین
فیو آئکن میں اورنج کلر کی وجہ سے مزاحا ہی کہا تھا۔
feedu.png
 
ہا ہا ہا ہا

طلحہ بھائی ہندوستانی جھنڈا اپنے الگ الگ رنگوں سے نہیں پہچانا جاتا بلکہ تینوں رنگوں کے ایک ساتھ اور مخصوص ترتیب سے ہونے پر ہی پہچانا جاتا ہے۔ :) :) :)

ویسے میں نے بھی مزاحاً ہی چھیڑا تھا آپ کو۔
 
ماورائی فیڈر میں کئی لوگوں کی درخواست کردہ روابط اور کچھ دیگر فعال بلاگر کی فیڈ شامل کر دی گئی ہیں اس طرح 117 بلاگ فیڈ اور دیگر روابط ملا کر فی الحال مجموعی تعداد 139 ہے۔ واضح رہے کہ کئی عدد غیر فعال روابط خارج کر دیئے گئے ہیں۔
 
کئی نئے بلاگر شامل کر دیئے گئے ہیں اور قارئین کی سہولت کی خاطر ایک عدد "تازہ کریں" بٹن بھی فہرست کے اوپر نصب کر دیا گیا ہے۔ گو کہ تازہ کاری کی سہولت پہلے سے موجود تھی پر وہ کونٹیکسٹ مینو میں تھی اور گرڈ پر دایاں کلک کرنے پر ظاہر ہوتی تھی۔
 
ماورائی فیڈر میں کچھ مزید بلاگرز کی فیڈ شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کرک نامہ، فلمستان اور وکی نامہ جیسے کمیونٹی بلاگوں کو ذاتی بلاگوں کی فہرست سے خارج کر کے نمایاں حصے میں جگہ دی گئی ہے۔ اور سلیقہ میگ کو اخبارات کے زمرے مین جگہ دی گئی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سعود بھائی

ماورائی فیڈر واقعی لاجواب ہے، مجھے جب بھی اردو بلاگز کا خیال آتا ہے سب سے پہلے اسی پر جاتا ہوں اور پھر یہاں سے وہاں اور وہاں سے یہاں نیٹ گردی ہوتی رہتی ہے۔ :)

آپ کا کام لائقِ ستائش ہے۔

چاچو ٹائپنگ ہیلپر بھی میں کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں اور ایسے میں آپ کا خیال ضرور آتا ہے۔

جزاک اللہ ۔
 

میم نون

محفلین
جزاک اللہ، سعود بھائی۔

بہت اچھی چیز بنائی ہے، پچھلے ہفتے اسے تھوڑا سا استعمال کیا تھا، اور چند مشکلات پیش آئی تھیں، اب زرہ سکون سے اسے چیک کروں گا اور پھر آپکی خدمت میں حاضر ہوں گا۔
 
Top