امی کی لوریاں
اللہ ہو کے علاوہ کوئی لوری اگر سنی بھی ہے تو یاد نہیں
ہاں البتہ مجھے باقاعدہ کلمہ اور دعائیں نہیں سیکھنی پڑیں کیوں کہ امی ہمیشہ سوتے وقت بلند آواز میں کلمہ پاک اور مختلف دعائیں پڑھ کے میرے اوپر پھونکتی تھیں
کب وہ سب کچھ ذہن میں نقش ہو گیا پتہ ہی نہیں چلا
بچپن کی یادیں اس قدر حاوی ہو گئی ہیں کہ مزید کچھ لکھنا مشکل ہو رہا ہے ۔۔۔
امی کا پہلی بار مجھے سکارف پہننا سیکھانا
پھر امی کا مجھے گل پٹھانی کہنا اور میرا مسلسل ہنستے جانا کہ امی میں پٹھانی تو نہیں ہوں
2005 کا زلزلہ آیا تو میں سکول میں تھی امی فوراً پہنچ گئی میری خیریت پوچھنے اور پرنسپل کا مجھے بلا کے یہ کہنا کہ آپ کی امی بہت اچھی ہیں آپ سب کے لیے بہت حساس
میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپو نے بھی اتنا ہی لاڈ دیا جتنا امی نے لیکن پتا نہیں ماں کے لاڈ میں کچھ اور ہی بات ہوتی ہے
امی قصے کہانیاں بھی سناتی تھیں لیکن زیادہ تر اہلِ بیت (ع) کے مصائب اور ان کی فضیلت کی باتیں سناتی تھیں ۔۔ یا پھر اپنے ماضی کے قصے ، اپنی بچپن کی یادیں ۔۔نانا ابو کی باتیں
ابھی بھی ہم سب امی کو لے کر بیٹھ جاتے ہیں کہ امی ہمیں اپنے بچپن کی باتیں سنائیے
اللہ سب ماؤں کا سایہ ان کی اولاد کے سر پر سلامت رکھے --
اور جن کی مائیں جیات نہیں ان کو زمانے کے رنج و الم سے ان کی ماؤں کی دعاؤں کی بدولت بچائے رکھے ۔۔ الہٰی آمین