ماہر القادری - نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

اور پھر تشریف لے آئے محمد مصطفیٰ
حبَّذا صلِ علیٰ ا ھلا و سہلا مرحبا

مطلع صبح نبوت ، مقطع دورِ رسل
داعئ حق ، صاحب معراج ، ختم الانبیاء

ذاتِ اقدس محترم ، فخرِِ عرب ، نازِ عجم
رحمتہ للعالمین ، شمس الضحیٰ ، بدر الدجیٰ

زیست لا حاصل محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کے بغیر
یا الہیٰ ! ہم کو توفیق ِ اطاعت ہو عطا

قلب ِ خاشع ، علم ِ نافع ، رزق ِ واسع چاہیئے
موت جب آئے تو پھر ایمان پر ہو خاتما (2)

1) حبّذا : عربی زبان کا ایک خاص لفظ جو کسی کی تعریف و توصیف کیلئے بولا جاتا ہے۔اسے اسلوبِ مدح بھی کہا جاتا ہے (ک-ا-ہاشمی)
2) خاتما : خاتمہ (کلیات میں یونہی درج ہے )


انتخاب از کلیات ماہر القادری رحمہ اللہ
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ہاشمی صاحب خوبصورت نعت پوسٹ کرنے کیلیے۔

اور اسے حمد و نعت کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔

والسلام
 
Top