ماہنامہ کمپیوٹنگ ایک بار پھر

arifkarim

معطل
شکریہ باسم، اگر ہو سکے تو اسکو سکین کرکے اپلوڈ کر دینا۔ میں‌ نے پہلی بار اردو میں‌ کمپیوٹنگ کے متعلق کوئی ماہنامہ دیکھا ہے۔ یہاں‌ پر ہزاروں‌ ہر ہفتے چھپتے ہیں :)
 

خرم

محفلین
اگر پڑھنے کا شوق ہے تو خرید کر پڑھیے۔ ان کی محنت کا انہیں معاوضہ تو دیجئے۔
 

خرم

محفلین
چلیں انڈیکس کی حد تک تو بات سمجھ آتی ہے لیکن وہ تو ٹائپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ بس یہ خیال رہے کہ شمارہ چھاپنے میں کئی لوگوں کی محنت لگی ہوتی ہے اور ان کا معاوضہ اسی صورت میں ادا ہو سکتا ہے جب ہم آپ خرید کر وہ شمارہ پڑھیں۔ اگر ہم اس طرح سکین کرکے انکی محنت کو مفت بانٹتے پھریں گے تو پھر ان کے گھر کا چولہا بجھانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ باسم، اگر ہو سکے تو اسکو سکین کرکے اپلوڈ کر دینا۔ میں‌ نے پہلی بار اردو میں‌ کمپیوٹنگ کے متعلق کوئی ماہنامہ دیکھا ہے۔ یہاں‌ پر ہزاروں‌ ہر ہفتے چھپتے ہیں :)

عارف بھائی صرف 35 روپے قیمت ہے یا پھر صرف 500 روپے دے کر سالانہ خریدار بن جائیں اور گھر بیٹھے یہ آپ کے گھر پہنچ جایا کرے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
باسم بھائی بہت شکریہ۔

file.php


ٹائٹل میں لگا دیتا ہوں، علمدار بھائی بھلے ہی غصہ کریں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
پاکستان میں پہلے بھی کمپوٹر اور اتٹرنیٹ سے متعلق اردو میں ماہنامے شروع ہوئے تھے لیکن بند ہو جاتے ہیں، کمپیوٹنگ بھی ڈاوا ڈول ہو رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی بجا ہے، لیکن کیا وجہ ہے کہ کمپیوٹر کے متعلق اردو کے ماہنامے کچھ عرصہ بعد بند ہو جاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بات تو آپ کی بجا ہے، لیکن کیا وجہ ہے کہ کمپیوٹر کے متعلق اردو کے ماہنامے کچھ عرصہ بعد بند ہو جاتے ہیں۔

ہماری فطرت میں یہ شامل ہے کہ کسی اچھی چیز کو زیادہ عرصہ تک دیکھ نہیں‌ سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی لیڈروں کا حال آپکے سامنے ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بات کو سنجیدگی سے لیں۔ میں نے یہاں کئی ایک دوستون سے کہا ہے کہ بھائی صرف پانچسو روپے کی بات ہے، آپ سالانہ خریدار بن جائیں۔ ان میں سے سب نے ہی یہ جواب دیا کہ بھائی پڑھا تو انگریزی میں ہے اب اردو کے ماہنامے سے کیا فائدہ ہو گا؟
 

ابو کاشان

محفلین
آپ کی بات بالکل صحیح ہے۔ ان کی اردو سے محبت اپنی جگہ لیکن جب تک معاشی خوشحالی نہیں ہوگی ساری محبت ہوا ہو جائے گی۔ ہم ان سے تعاون نہیں کریں گے تو کیا آرمینیا سے آ کر لوگ خریدیں گے۔
دوسری طرف انگریزی میں تعلیم یافتہ لوگوں کو اس زبان سے ہی اتنا کچھ مل جاتا ہے کہ انھیں اردو سے کوئی دلچسپی نہیں رہتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں تو مفت میں چھاپ کر بانٹنا تو بہت مشکل ہے۔ اگر اصل خرچہ ہی نکل آئے تو بڑی بات ہے۔

جہاں تک کمپیوٹر اور انگریزی کا تعلق ہے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کے متعلق پاکستان میں ہر کام انگریزی میں ہی ہے، پڑھائی انگریزی میں، پروگرامنگ انگریزی میں تو اس کے متعلق جو کچھ اردو میں کیا جا رہا ہے وہ واقعی داد و تحسین کے قابل ہے۔ اس کو ابھی خاصا وقت اور محنت کی ضرورت ہے کہ انگریزی کی طرح عام ہو سکے۔
 
Top