تعارف ماہ وش

شمشاد

لائبریرین
ماہ وش میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت اس محفل میں بہت اچھا گزرے گا۔ شرط یہ ہے کہ آتی رہیں۔ اور ہاں اپنا تعارف تو کروائیں۔ کیا کرتی ہیں، کہاں سے ہیں، وغیرہ وغیرہ، باقی کی باتیں محفل کے اراکین خود ہی پوچھ لیں گے۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید
امید ہے آپ تعارف کے علاوہ بھی اپنی موجودگی ثابت کرتی رہیں گی۔
 

ماہ وش

محفلین
بہت شکریہ شمشاد جی آپ نے اتنا بھرپور خیر مقدم کیا
قیصرانی صاحب اعجاز جی تفسیر صاحب آپ کے خیر مقدم کے لئے بھی شکریہ ادا کرتی ہوں
 

ظفری

لائبریرین
ماہ وش ۔۔ خوش آمدید آپ کو اس محفل میں ۔

ویسے آپ نے اپنا نام عجیب سا رکھا ہے ۔۔ پہلا حرف اردو کا اور دوسرا ۔۔۔انگلش کا ۔۔۔ :wink:

خیر آتی جاتی رہیئے گا ۔
 

ماہ وش

محفلین
تمہارے خوش آمدید کا بہت سارا شکریہ سارہ خان
سچی تم پہلی لڑکی ہو جس نے مجھے اس محفل میں‌ خوش آ مدید کہا ہے ورنہ میں‌تو سمجھی تھی یہاں‌ صرف مرد حضرات کو اجازت ہے کہ وہ آنے والی خواتین کو خوش آمدید کہیں‌ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
تمہارے خوش آمدید کا بہت سارا شکریہ سارہ خان
سچی تم پہلی لڑکی ہو جس نے مجھے اس محفل میں‌ خوش آ مدید کہا ہے ورنہ میں‌تو سمجھی تھی یہاں‌ صرف مرد حضرات کو اجازت ہے کہ وہ آنے والی خواتین کو خوش آمدید کہیں‌ ۔

ایسی بات نہیں ہے، اتفاق کہہ لیں کہ خواتین اراکین سب کی سب غیر حاضر ہیں مثلاّ باجو کچھ دنوں کی چھٹی پر ہیں، ماوراء مدت کے بعد پاکستان گئی ہے، پتہ نہیں واپس بھی آتی ہے کہ ادھر ہی بڑی عید پر اس کی قربانی ہو جائے گی، جیہ پتہ نہیں کہاں گم ہے، مجھے اس کی بہت فکر رہتی ہے کہیں لڑھک ہی نہ گئی ہو، حجاب گھریلو مصروفیت کے باعث غیر حاضر تھیں، فرزانہ صاحبہ بہت ہی مصروف ہستی ہیں اس لیے کم ہی آتی ہیں لیکن جب آتی ہیں تو اگلی پچھلی ساری کسر نکال دیتی ہیں، سارا صاحبہ بہت دنوں سے غیر حاضر ہیں، مہوش صاحبہ اس قسم کے دھاگے پر کم ہی آتی ہیں اور ویسے بھی غیر حاضر ہی ہیں، امن امان بغیر اطلاع کے غیر حاضر ہے، واپس آ جائے اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، سیمل اور شائستہ نئی اراکین ہیں، ابھی ان دھاگوں سے زیادہ متعارف نہیں ہیں۔

سارہ خان نے تو آپ کا استقبال کر ہی لیا ہے۔

ہاں شگفتہ صاحبہ آتی ہیں لیکن ہو سکتا ہے انہوں نے یہ دھاگہ ہی نہ دیکھا ہو۔

میرا خیال ہے کہ ابھی کے لیے اتنا کافی ہے۔ :wink: :wink: :wink:
 
Top