تعارف ماہ وش

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ماہ وش آپ نے اپنا تعارف بہت مختصر کروایا ہے ۔۔۔۔یہاں پر پہلے نئے اراکین سے کچھ سوال کرنے کا رواج ہوتا تھا۔۔آجکل پتا نہین کیوں نہیں پوچھے جا رہے ۔۔میں جب نئی آئی تھی تو مجھ سے بھی پوچھے گئے تھے ۔۔۔تو پرانی روایات کو تازہ کرتے ہوئے وہ ہی سوال اپ سے پوچھ رہی ہوں ۔۔۔۔ :)
آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔
 

ماہ وش

محفلین
شکریہ سارہ خان

آپ کے جواب حاضر خدمت ہیں‌

آپکا پورا نام؟ ماہ وش مراد
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ ماہا
٣۔ عمر کتنی ہے؟ 22 سال
٤۔جائے پیدائش ؟ کراچی
٥- حاضر مقام؟ فرانس
٦۔مصروفیت کیا ہے؟ ڈیزائننگ
٧۔تعلیمی قابلیت؟ بیکالوریل
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟ گانے ، موویز ، سوئمنگ ،آوٹنگ اور بہت سے
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں؟ اردو ،فرینچ ،انگلش
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گی ۔ ابھی کوئی تجویز نہیں ہے زہن میں

‌‌
 

زیک

مسافر
[eng:aa5fb78a2f][align=left:aa5fb78a2f]Comment ca va?[/align:aa5fb78a2f][/eng:aa5fb78a2f]

فرانس میں کہاں ہوتی ہیں آپ؟

اور کس قسم کی ڈیزائننگ کرتی ہیں؟
 

سارہ خان

محفلین
ماہ وش نے کہا:
شکریہ سارہ خان

آپ کے جواب حاضر خدمت ہیں‌

آپکا پورا نام؟ ماہ وش مراد
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ ماہا
٣۔ عمر کتنی ہے؟ 22 سال
٤۔جائے پیدائش ؟ کراچی
٥- حاضر مقام؟ فرانس
٦۔مصروفیت کیا ہے؟ ڈیزائننگ
٧۔تعلیمی قابلیت؟ بیکالوریل
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟ گانے ، موویز ، سوئمنگ ،آوٹنگ اور بہت سے
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں؟ اردو ،فرینچ ،انگلش
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گی ۔ ابھی کوئی تجویز نہیں ہے زہن میں

‌‌

شکریہ ماہ وش۔۔۔۔بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ۔۔۔ :)
 

ماہ وش

محفلین
بوچھی جی اس میں تھینکس کی کیا بات ہے ، آپ ہیں‌ ہی ایتنی اچھی کہ بس ،، اور یہ آپ سے کس نے کہا کہ میں‌ اٹلی سے ہوں
 

ماہ وش

محفلین
زکریا میں جنوبی فرانس کے ایک چھوٹے سے شہر میں‌ہوں ، انٹیریئر ڈیزائنر ہوں‌ ، اس سے زیادہ پرسنل ہونا مجھے پسند نہیں‌
 

تیشہ

محفلین
ماہ وش نے کہا:
بوچھی جی اس میں تھینکس کی کیا بات ہے ، آپ ہیں‌ ہی ایتنی اچھی کہ بس ،، اور یہ آپ سے کس نے کہا کہ میں‌ اٹلی سے ہوں


کنفیوزڈ ، :? آپ مجھے جانتی ہیں ؟ آپ ہیں ہی اتنی اچھی کہ بس۔ ۔ ؟؟ :? ایسے تو دعوے سے وہی کہتے ہیں مہوش جو بہت اچھے سے جانتے ہوں ۔ اب میں اگر ایسے کسی کو کہوں کہ آپ ہیں ہی اتنی اچھی کہ بس ۔ تو مطلب ظاہر ہے میں اگر کسی کو جانتی ہوں تبھی کہوں گی نا ۔
ورنہ نہ جان نہ پہچان تو میں کیسے کیسی کے بارے میں جان سکتی ہوں ؟ وہ بھی جب مجھے فورم پر آئے چند دن ہی گزرے ہوں ۔ اتنے وقت میں تو بمشکل صرف ممبرز کے نام جان سکتا ہے ۔

:lol:

آپ مجھے کیسے جانتی ہیں ؟ ہوسکتا ہے میں بہت بری ہوں ، آپکو کیا معلوم ؟ :roll:
 

ماہ وش

محفلین
بوچھی جی یہاںمخلتف فورمز پر آپ کی پوسٹیں پڑھی ہیں‌ نہ میں‌نے ، سو صاف پتا لگ جاتا ہے کہ آپ کا دل یہاں‌ سب سے کشادہ اور اچھا ہے ۔۔ میں‌واقعی میں سچ کہہ رہی ہوں ۔۔ آپ بری ہو ہی نہیں‌سکتیں‌ سچی
 

تیشہ

محفلین
:p لوکو، کدھر ہو سارے؟ ادھر کو آؤ دیکھو پڑھو مہوش کتنی اچھی سچیُ باتیں کرتی ہے۔

:roll: کدھر ہیں بھئی سب ؟ جب تعریفیں ہوتی ہیں اُسوقت آتا کوئی نہیں ، جب جگھڑا چل رہا ہو وہاں سب دوڑے آتے ہیں ۔ :?

:chalo:
 

تیشہ

محفلین
ماہ وش نے کہا:
بوچھی جی یہاںمخلتف فورمز پر آپ کی پوسٹیں پڑھی ہیں‌ نہ میں‌نے ، سو صاف پتا لگ جاتا ہے کہ آپ کا دل یہاں‌ سب سے کشادہ اور اچھا ہے ۔۔ میں‌واقعی میں سچ کہہ رہی ہوں ۔۔ آپ بری ہو ہی نہیں‌سکتیں‌ سچی


مگر میں تو کسی اور فورم پر جاتی ہی نہیں :? آپ نے کدھر سے پڑھا خیر سانوں کی تے تانوں وی کی۔ :mogambo:

آپ بہت اچھی باتیں کرتی ہو ماہ وش ، جب آپ بات کرتی ہو میرے بارے میںتو آپکے منہ سے پھول جھڑتے ہیں ، ٹھنڈی ٹھنڈی پھوا ر پڑتی ہے تازگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ دل تک ٹھنڈک اتر آتی ہے۔ 8)
ایسے ہی پھول اگلتی رہو ، میں گلدستے بناؤں گی ۔

:chalo:
 

عمر سیف

محفلین
میری طرف سے بھی خوش آمدید
بوچھی نے لکھا ہے کہ آپ بڑی تعریفیں کرتی ہیں اور پھول بھی جھڑتے ہیں ۔
 
Top