مایوسی پر مایوسی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے یار یہ جو تم نے کام شروع کیا ہے۔ اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جتنا پیسہ تم نے یہاں لگایا ہے اتنا پیسا کسی اور کام میں لگاتے تو فائدہ ہوتا ۔ یہ کوئی کام ہے اس سے بہتر تھا تم فوٹو سٹیٹ کا کام شروع کرتے اور اس میں فائدہ اٹھاتے۔

جگہ تو اچھی ہے۔لیکن یہ جو کام شروع کر رہے ہو نا اس کا فائدہ نظر نہیں آتا۔ فلاح بندہ بھی یہی کام کر رہا تھا۔ اس نے چھوڑ دیا۔ چھوڑنے کی وجہ یہی ہے نا کہ اس کا سکوپ نہیں۔ جتنا خرچہ تم نے یہاں کیا ہے اگر مجھے بتاتے تو مین تمہیں کہیں مارکیٹ میں شاپ بنا دیتا اور پھر تم وہاں ایک مہنے میں ایک لاکھ تک بھی کما سکتے تھے۔
آپ سب تو جانتے ہیں میں نے کمپیوٹر اکیڈمی بنائی ہے اور اس میں رپیرنگ کا بھی کام رکھا ہے۔ ظاہر ہے جو کام بھی کریں اس میں شروع میں فائدہ تو نہیں ہوتا۔ کچھ وقت لگتا ہے فائدے حاصل کرنے کے لیے۔ لیکن بہت کم لوگ ایسے ملے ہیں جو میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے ایسے لوگ مل رہے ہیں جو میرے اس فیصلے کو غلط ثابت کر رہے ہیں اور مجھے نقصان اٹھانے کے لیے تیار ہونے کا کہہ رہے ہیں۔
میں مایوس ہونے والا بندہ نہیں ہوں۔ مجھے پتہ ہے رزق دینے والی ذات نے رزق دینا ہی ہے۔ لیکن جب ہر طرف سے مایوسی والی باتیں سنتا ہوں تو دماغ خراب ہو جاتاہے۔ آج صبح ابھی بستر میں ہی تھا کہ ہمارے قریبی رشتہ دار آئے اور انہوں نے اتنا کچھ مایوس کیا کہ کام کرنے سے دل ہی ٹوٹ گیا۔ لیکن ہمت کی اور اکیڈمی آیا۔ یوں تو اتوار کو چھٹی ہوتی ہے لیکن میں آتا ہوں کوئی نا کوئی کام آ ہی جاتا ہے۔ پھر ہوا بھی یوں ایک بندہ کام لے کر آیا اس کا کام نہیں ہوا اور الٹا اس کا نقصان بھی ہو گیا۔ مجھے بہت افسوس ہوا، صبح صبح مایوسی کی باتیں سنی تھیں۔ سارا دن ہی مایوس ہی جانا تھا اس وقت کا موڈ خراب ہے۔ ابھی بیٹھا ہوا تھا تو سوچا اس بارےمیں کچھ لکھوں ۔ کیونکہ جب بھی میں کچھ لکھتا ہوں تو میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور میرے اندر محنت کرنی کی ہمت پیدا ہوتی ہے اور اسی ہمت کی خاطر میں لکھنے بیٹھ گیا۔ جب لکھنا شروع ہی کیا تو خود بخود تبدیلی آتی گئی میرے اندر مایوسی ختم ہوتی گئی۔ کیونکہ جب میں نے ماضی کی طرف دیکھا تو کچھ یہ باتیں یاد آئیں۔
جب ابو ظہبی سے کام ختم کر کے آیا تو اسی وقت سے لوگوں نے مایوسی پھیلانا شروع کر دی تھی۔ یہاں کیا کروں گے۔ وہاں اچھے تھے۔ یہ وہ ، ایسے ویسے ۔ پتہ نہیں کیا کیا۔ ظاہر ہے کہنے والوں نے تو اس لیے کہا کہ اب ہم سے کچھ مانگ نا لیے۔ خیر اللہ نے ہمت اور طاقت دی۔ میں نے فروٹ منڈی جانا شروع کر دیا۔ ظاہر ہے ابوظہبی سے آئے ہوئے 3 ماہ ہو چکے تھے اس دوران۔ بہت سے مسئلے مسائل بھی ہوگے تھے۔ جس کے لیے دعاؤں کا کہا بھی گیا تھا پھر ایک مسئلہ اور ہوا جس پر پھر آپ سب سے دعاؤں کا کہا گیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنا کرم فرمایا۔ اور ہمارے بہت سے مسائل حل ہوگے۔ ان مسائل پر اتنے اخراجات ہوئے کہ میں خالی ہوگیا۔ لیکن میں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھلائے۔ اور فروٹ منڈی کام شروع کر دیا۔ جس پر بہت سارے نے شکوہ بھی کیا کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہے تھا۔ کوئی اچھا سا کام کرتے ، یہ کرتے وہ کرتے، کچھ نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اللہ کرے یہ خرم نا ہو۔ سب نے بہت سی باتیں کی اور یہ نا سوچا کہ یار خرم گزارا کیسے کرے گا۔ اللہ کا کرم ہے میرے والدین اور بھائی سیٹل ہیں اور وہ میری مدد بھی کرتے ہیں۔ لیکن کب تک؟؟ بس یہی سوچ کر میں نے اللہ کا نام لیا ور ہر طرح کا کام کرنے کے لیے تیار ہو گیا۔ اس وقت تک کسی نے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی سوائے نیٹ کے دوستوں کے۔ میں نے کام کیا اور خوب محنت کی۔ پھر ابو نے فیصلہ کیا کہ خرم کو سیٹل کرنا چاہے ۔ پھر ابو جی نے اکیڈمی پر خرچہ کیا اور تیار کروا کر دی۔ اب تقریبا دو ماہ بھی پورے نہیں ہوئے ہیں۔ ابھی کوئی خاص کام بھی نہیں ہے۔ شاید اسی وجہ سے بہت ساروں نے حوصلہ شکنی کرنی شروع کر دی ہے اور بہت مایوسی پھلا دی ہے۔ اتنی مایوسی کے بس۔

آپ سب میرے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ میرے کاروبار میں برکت عطا فرمائے آمین

 

عمر سیف

محفلین
تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

مایوس نہ ہوں۔ اللہ کرم کرنے والا ہے۔ نمازِ پنجگانہ ادا کریں اور دعا کریں پاک پروردگار سے، انشاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

نوٹ : (کبھی اپنے بارے میں بُرا نہ سوچیں کیونکہ اس کا ٹھیکہ آپ کے رشتے داروں نے لیا ہوا ہے)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بھیا مایوسی بہت بری بلا ہے اس سے پرہیز لازم ہے کیونکہ جب ہم مایوس ہوتے ہیں تو گویا سمجھتے ہیں کہ اب ہر کام ہمارے ہی اختیار میں تھا اور ٹھیک نہیں ہوا ۔۔۔جب کے در حقیقت اللہ تعالی کی ذات ہی مارے تمام کاموں کو سنوارتی ہے۔۔۔
بس محنت جاری رکھئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ دلجمعی سے کوئی کام کیا جائے اور محنت ضائع ہو۔۔۔۔لوگوں کی باتوں پر بالکل دھیان مت دیں کیونکہ کسی کے ہاتھ میں آپ کا اچھا برا نہیں ہے۔۔۔
اللہ تعالی آپ کی مشکل آسان فرمائیں ۔۔۔آمین! ایک اور نسخہ ہے وہ تہجد ہے جس میں دعائیں بہت قبول ہوتی ہیں۔۔۔!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
خرم بھائی
ہمت نہیں ہارنی
حوصلہ رکھیے
یہ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں تو ہوتی ہیں۔ بس خود کو ان پہ طاری نہیں کرنا بلکہ ان کو شکست دینی ہے۔
علامہ اقبالؒ نے کہا ہے
نہ ہو نومید ، نومیدی زوال علم و عرفاں ہے
امیدِ مردِ مومن ہے خدا کے رازدانوں میں
اللہ تعالیٰ کی ذات پہ بھروسا رکھیے، وہ آپ کو آپ کی سوچ اور ضرورت سے بھی بڑھ کر نوازے گا۔
ہم سب کی دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔
 

عمراعظم

محفلین
دوسروں کو بہکانا اور وسوسوں میں مبتلا کرنا ہی وہ گناہ ہے جس کا ارتکاب سب سے پہلے شیطان نے کیا تھا۔۔۔ اپنے آپ پر اعتماد کو متزلزل نہ ہونے دیں۔اللہ تعالیٰ اچھی نیت کے ساتھ محنت کو ضائع نہیں کرتا۔دوسروں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اپنے معاملات کا مثبت تجزیہ کرتے رہا کریں۔ مایوسی انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔(آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
مایوسی کفر ہے۔

اللہ تعالٰی سے ہر وقت بہتری کی امید رکھنی چاہیے۔

جہاں تک دکانداری کا تعلق ہے تو پنجابی کی مثال مشہور ہے۔

پہلے سال چٹی
دوجے سال ہٹی
تیجے سال کھٹی

یعنی کہ پہلے سال پہلے سے خرچ کرو
دوسرے سال دکانداری شروع ہو گی
تیسرے سال سے منافع ملنا شروع ہو گا۔

لیکن محنت شرط ہے۔ محنت اور لگن سے کیا گیا کام ضائع نہیں ہوتا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم خرم شہزاد بھائی
اللہ کی رحمت سے مایوسی مناسب نہیں ۔ اللہ پر یقین رکھیں وہی رازق و علیم و حکیم ہے ۔
" ان اللہ یزرق من یشاء بغیر حساب "
مجھے اللہ تعالی کی ذات پاک پر پورا یقین ہے کہ وہ سچی ذات آپ کی روشن کردہ شمع سے ایسا نور پھیلائے گی ۔
جس سے زمانے کے ساتھ ساتھ آپ بھی " منور و غنی " ہو جائیں گے ۔ ان شاءاللہ
برادرانہ مشورہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوشش کریں کہ پنج وقتہ حاضری وقت پر دی جائے اور " فجر یا عصر کی نماز " اس طرح مستقل کر لیں ۔
کہ کسی بھی صورت " تکبیر اولی " نہ چھوٹنے پائے ۔ فرض ادا کر کے " درود شریف کے ساتھ " یارزاق و یا حلیم " کا بنا گنے ورد اپنی دہائی بنا لیں ۔
ان شاء اللہ رب سچا " نور سحر " کے نصیب سے اتنا نوازے گا کہ سبحان اللہ
 

باباجی

محفلین
ارے یار خرم بھائی
کیسی باتیں کرتے ہو
اگر ناکام ہونا ہو تا تو یہ اکیڈمی ہی بن پاتی
شروع میں ہی کام رک جاتا لیکن
اللہ کا کرم ہوا اور اکیڈمی بن گئی ہے الحمداللہ
تو کیسی ٹینشن یار
صبر بھی کسی شے کا نام ہے
انشاءاللہ بہت جلدی کام شروع ہوگا اور سنبھالے نہیں سنبھلے گا
سو جب تک آپ سب کی سنتے رہو
کل کو یہی لوگ آپکی محنت و کامیابی کی مثالیں دیں گے انشاءاللہ (y)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
آپ کے اختیار میں کیا ہے؟ یہی ہے نا ۔۔۔ کہ آپ کوشش کریں، محنت کریں ۔۔۔ سو وہ تو آپ کر ہی رہے ہیں ۔۔۔ اس لیے اب مزید صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیجیے ۔۔۔ بہت جلد آپ کے معاملات درست ہونا شروع ہو جائیں گے ۔۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے ۔۔۔
 

عینی شاہ

محفلین
اوہو خرم بھائی ۔۔۔بھائی بھی کبھی ہمت ہارتے ہیں بھلا :) کبھی بھی نہیں آپ بہت اسٹرانگ ہیں اللہ میاں پر بھروسہ رکھیں اسب اچھا ہو جائے گا ۔ انشاءاللہ ۔ ڈاؤنٹ وری بی ہیپی :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جزاک اللہ۔ مجھے یقین تھا کہ میر ا حوصلہ یہاں سے ہی ہمت پکڑے گا۔ ان شاءاللہ مجھے اللہ کی ذات پر پکا یقین ہے۔ بس افسوس اس کے بندوں پر ہے جو کسی حال پر بھی خوش نہیں ہوتے۔ اس لیے کچھ اداس ہو گیا تھا، دو تین دن سے جیسے چپ سی لگ گئی تھی اور ہر بندے نے محسوس کیا تھا جو مجھے ہنستا ہوا دیکھتا تھا، سوائے ان لوگے کہ جنہوں نے یہ باتیں کی تھیں۔ جزاک اللہ اردو محفل اور بلاگ کے دوستوں کی حوصلہ افزائی سے میرا عظم اور پکا ہوگیا ہے انشاءاللہ جلد ہی آپ سب کو کامیابی کی نوید سناؤں گا ان شاءاللہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
حوصلہ نہ ہاریں خرم۔
کوئی بھی کوشش فوری نتیجہ نہیں دیتی چاہے وہ نئی ملازمت ہو یا نیا کاروبار۔ خود کو منوانے اور اپنی جگہ بنانے میں وقت لگتا ہے۔ لیکن جو نتیجہ ملتا ہے وہ دیرپا اور بہترین ہوتا ہے۔
دوسروں کی بات ضرور سنیں لیکن ان کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ مستقل مزاجی ہر کام کو آسان کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے آپ کی کامیابیوں اور دلی اطمینان کی دعا ہے۔ سب ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللہ۔
 
لکھتے ہوئے ہی ایک حد تک مایوسی ختم ہو گئی ہوگی اور پوسٹ کے بعد کچھ اور۔
پھر انتظار ہو گا کہ اب لوگ کیا کہتے ہیں ، لوگ کے حوصلہ افزا پیغامات پڑھ کر موڈ بھی بدل گیا ہو گا اور میرے اس پیغام تک پہنچتے پہنچتے ویسے ہی حوصلہ اور عزم جواں ہو چکا ہو گا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مایوسی کفر ہے ، گناہ ہے (یہ تو پہلے ہی پتہ ہے)۔

خود سے ایک مکالمہ کر لو اور بہت دیانتداری اور غیر جانبداری کے ساتھ۔

کیا میں اپنے والد کی اتنی محنت اور اخراجات کو ضائع کر دوں ؟
کیا میں نے غلط فیصلہ کیا تھا اکیڈیمی کھولنے کا ؟
کیا پاکستان آ کر لوگوں کی باتوں سے میں مایوس ہوا تھا ؟

کیا مایوس ہو کر میں بہتر فیصلہ کر سکوں گا؟
کیا مایوسی کے بعد کوئی بہتر کام کا اختیار ہے میرے پاس ؟

اور آخری سب سے اہم سوال


کیا مایوسی آپشن ہے ؟

اگر نہیں تو پھر جو آپشن ہو ہی نہیں سکتی اس پر سوچنا کیا اور کچھ معاملوں میں ضد بہت فائدہ مند بھی ہوتی ہے۔
یہ ضد باندھ لو لوگوں سے کہ اب کامیابی اور ناکامی ایک طرف ، صرف لوگوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے ہی اس کام کو کامیاب کرکے دکھاؤں گا۔
روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لو۔
ہفتہ وار اور ماہانہ وار اہداف مقرر کر لو اور پھر ان کا روزانہ اور ماہانہ بنیاد پر ان کا جائزہ بھی لیتے رہو۔

سب سے ضروری چیز

محنت نہیں انتہائی سخت محنت کو چند ماہ کے لیے واحد اصول مان کر اپنا لو۔
 

نورمحمد

محفلین
محترم خرم شہزاد بھائی

ہمارے معاشرے میں حوصلہ شکنی کرنے والے تو بہت ہوتے ہیں مگر بندے کی حوصلہ افزائی اور اس کی مدد کرکے اسے آگے بڑھانے والے بہت کم ۔ بس ہمت نہ ہارنا ۔ اور جو بھی ، جیسا بھی شکوہ ہو ۔ ۔ ۔ اپنے رب سے بیان کرنا۔۔۔ جب بھی مایوسی آ گھیرے۔۔ اپنے رب سے جتنا شکوہ کرنا چاہو کر لو اور آخر میں اسی سے مدد مانگ کر کام پھر سے شروع کرو ۔ اور ہاں ۔ ۔ جب بھی ہم کسی مصیبت یا پریشانی میں ہوتے ہیں تو میرے ابو مجھ سے کہا کرتے ہیں ۔۔ کہ بیٹا ! ڈرنا نہیں ۔۔ ہر رات کے بعد دن آتا ہے۔۔ ہر اندھیرے کے بعد اجالا ۔۔۔ اسی طرح آج آپ مصیبت و پریشانی میں ہے تو ان شاء اللہ کل خوشیا ں و کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی ۔ بس ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ۔

بھائی اگر کوئی بات غلط ہو تو معاف کردینا۔۔۔ جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
خرم دکان پر بیٹھنے کی بجائے ذرا باہر نکل کر کچھ کمپنیوں میں تعلقات بڑھاؤ اور ان کے ساتھ سالانہ یا ماہانہ Maintenance Contract پر بات چیت کرو۔
ظاہر ہے آجکل ہر کمپنی میں کمپیوٹر تو ہوتے ہی ہیں، تو بجائے اس کے کہ وہ کسی خرابی کی صورت میں بازار میں ادھر ادھر جائیں، کیوں نہ تم ان کو " One Telephone Call Away" کی خدمات مہیا کرو۔
 

تلمیذ

لائبریرین
عزیزم خرم جی، فطری بات ہے کہ اتنی سرمایہ کاری اور محنت کے بعد کام نہ ملنے سے پریشانی تو ہوتی ہی ہے لیکن جہاں تک میں اندازہ لگا سکا ہوں، اصل مسئلہ جو آپ کی پریشانی کا باعث بن رہا ہے وہ اعزہ و اقربا اور ارد گرد کے لوگوں کی بے جا نکتہ چینی ہے جس کو آپ زیادہ سیریس لے رہے ہیں۔ حالانکہ یہ دل پر لگانے والی بات ہرگز نہیں ہے۔ ایک بات ذہن میں بٹھا لیں کہ آپ (اور دوسرں) کو جو نظر آرہا ہے وہ صرف موجودہ اور سامنے کے حالات ہیں اور جو آئندہ اور آنے والے حالات ہیں وہ نہ آپ کو پتہ ہے اور نہ ہی د وسروں کو۔ میں نے تو اب تک یہی دیکھا ہے کہ دیرضرور ہو سکتی ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ اللہ تعالے کبھی خلوص دل سے کی گئی محنت کو صلہ دئیے بغیر نہیں چھوڑتا۔ ایک بات جو خود میرے تجربے میں آئی ہے کہ جیسا کہ رب تعالے کا فرمان ہے کہ میں آپ کو ایسے ذریعے سے رزق پہنچاؤں گا جس کا آپ کو خیال تک نہ ہوگا۔ اور یہ اللہ کریم کا ایک ایسا وصف ہے جو کہ واقعی حیرن کر دینے والا ہے۔ یہ سب اس ذات کی اپنی مشیت ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ اس لئے صبر و استقامت کے ساتھ ساتھ صاف نیتی اور خلوس دل سے محنت کرتےرہیں اور باقی سب کچھ اس پر چھوڑ دیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، اور میرا تو ایمان ہے کہ آپ کے حق میں یقینابہتر ہی ہوگا۔
 

نورمحمد

محفلین
ہاں خرم صاحب ۔ ۔ ایک بات مجھے آپ سے یہ بتانی ہے کہ کہ آپ کمپیوٹر ہارڈویر سے زیادہ نیٹ ورکنگ پر توجہ دیں کہ آج کل ہارڈویر میں کچھ مزہ نہیں ہے اور کوئی بھی بندہ چند دنوں میں یہ کام سیکھ لیتا ہے ۔ ۔ ۔ ( جہاں تک میرا تجربہ ہے )

شکریہ
 
Top