مبارکباد مبارکبادوں کے سلسلے کب ختم ہوں گے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
ہر 500 پوسٹس پر مبارکباد دینے کا نتیجہ یہ ہے کہ روز کئی مبارکبادین دی جا رہی ہوتی ہیں۔ میں تو اس سے اکتا گیا ہوں۔

میری تجویز یہ ہے کہ ارکان کو مبارکباد اس وقت دی جائے جب ان کا رینک تبدیل ہو۔ اس وقت یہ رینک ہیں:

مبتدی: 1 پوسٹ (مبارکباد کی ضرورت نہیں البتہ خوش‌آمدید کہیں)
معاون: 50
محسن: 100
مشاق: 500
ماہر: 1000
منفرد: 5000
ممتاز:‌10000

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
روایت میں تبدیلی کے لحاظ سے اگر دیکھیں تو مناسب تجویز ہے ۔

فیصلہ جو بھی ہو منظور، ہمیں بس مطلع کر دیں ۔
 

تیشہ

محفلین
میں خود بڑی عاجز آئی ہوئی ہوں ہر دو گھڑی بعد کسی نہ کسی کی مبارک ، :?

ختم کریں مبارکوں کو ،
 

تیلے شاہ

محفلین
میری رائے میں تو اگر کسی کو پوسٹ کی تعداد پر مبارک دینی ہے تو کم از کم 3000 کے بعد دیں
پوسٹوں کی تعداد زیادہ ہونا کونسی خوشی کی بات ہے
 
میں بھی متفق ہوں اس ترمیم کے ساتھ کہ

2500 اور 7500 پر بھی مبارکباد دیں کہ یہ ایک سنگ میل ہوگا کسی بھی ممبر کے لیے ۔
 

پاکستانی

محفلین
میرے خیال میں زکریا بھائی کے بتائے رینک کے مطابق ہی مبارک باد دینی چاہیے اس سے ممبران کا حوصلہ بھی بڑھتا رہے گا اور وہ ایک مبارک باد لینے کے بعد دوسری مبارک کے جتن میں لگ جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن 10 ہزار کے بعد رینک کب تبدیل ہو گا؟

ویسے آج میرے خطوط کچھ ہزار پانچ سو ہو گئے ہیں۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ تین ہزار پر بھی ایک درجہ ہونا چاہیئے کہ ایک ہزار کے بعد پانچ ہزار تک جانا ایک طویل فاصلہ ہے ۔ بہت سے لوگ اس مقام پر جانے سے پہلے ہی محفل سے برخاست ہوسکتے ہیں اور پانچ ہزار کے بعد بندے کو پھر کہاں جانا ہے ۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top