محمد شمیل قریشی
محفلین
میری رائے یہ ہے کہ مبارکبادیوں کا سلسلہ صحیح ہے ۔ اس سے نئے آنے والے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی اور ساتھ ہی میرے جیسے اراکین کی بھی جو پھونک پھونک کر پوسٹ کیا کرتے ہیں ۔
اگر تہنییتی پیغامات کی ڈوروں کو غور سے دیکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ چند ہی اراکین محفل ہیں جو ماشاء اللہ ، ہر ہفتہ ہی مبارک باد حاصل کرتے ہیں ، جیسا کہ شمشاد بھائي ، قیصرانی بھائي ، سسٹر ماوراء ۔ اور چند ایک دوسرے ہیں جو بار بار ایک ہفتے میں پانچ سو پیغامات کر ہی لیا کرتے ہیں ۔ لیکن مجھ سمیت کئ ایک اراکین ، محفل میں پیغامات پڑھنے زیادہ ہیں اور پوسٹ کم ہی بھیجتے ہیں ۔ میری مثال آپ سب کے سمانے ہے ۔میں 2005ستمبر سے اس محفل کا رکن ہوں ۔ لیکن ابھی تک گنی چنی پوسٹ ہی کی ہیں ۔ اگر ہم نے 3000 پیغامات کے بعد ہی مبارک بادیوں کا سلسلے شروع کیا تو مجھے ایسی مبارک باد حاصل کرنے میں 10 سال لگیں گے ۔ اس لیے نئے اور کم پوسٹ کرنے والے ممبران کے دل جیتنے کے لیے یہ کلیہ صحیح معلوم ہوتا ہے ۔
پہلے 50 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 100 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 300 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 500 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 1000 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 1500 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 2000پیغامات کی تکمیل پر
اور اس طرح سے ہر پانچ سو پیغامات کی تکمیل پر ایسا ہونا چاہیے ۔ ہاں سب سے زیادہ اکٹیو ممبران جیسا کہ شمشاد بھائی اور سسٹر ماوراء کے لیے ایک کلیہ رکھا جا سکتا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ جو ممبر 5000 پیغامات کی حد پار کر لے اس کے لیے ایک اور کلیہ ہو گا ۔ کیونکہ 5000 کا ہندسہ اس بات کو ثابت کرتا ہے ایسا رکن اس محفل کا عاشق ہے ۔
اور ان عاشقان محل کے لیے یہ کلیہ صحیح رہے گا جن کے پیغامات کی تعداد 5000 سے تجاوز کر جائے ۔
5000 کی تکمیل کرنے کے بعد ہر تین ہزار پیغامات کی تکمیل پر
دوستو ! اس سلسلے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے ۔ میں چاہوں گا کہ آپ سب یہ بات ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں کہ پیغامات کسی بھی فارم کے لیے " لائف لاین " ہوتے ہیں ۔ اور ہمیں تیز پیغامات بھیجنے والے اراکین کے ساتھ ساتھ کم پیغامات بجھنے والے اراکین کا بھی خیال رکھنا ہے ۔