محسن حجازی
محفلین
زرداری نے مبارکباد کے سرکاری اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگا دی
اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نومنتخب صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تمام وزارتوں‘ ڈویژنوں اور حکومتی اداروں کی طرف سے انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ قومی خزانے سے مبارکباد کے اشتہارات کی اشاعت سرکاری وسائل کا بیجا استعمال ہے اس عمل کو فوری روک دیا جائے۔ دریں اثناء اے پی پی کے مطابق نو منتخب صدر کی ہدایت کے بعد حکومت سندھ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ آصف زرداری کی کامیابی پر مبارک باد کے اشتہارات اور پیغامات ٹی وی چینلز اور اخبارات کو جاری نہ کئے جائیں۔ پیر کو صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب صدر نے مبارکباد کے اشتہارات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہے اور ایسی فضول خرچی سے گریز کیا جائے۔
اصل خبر
اس پر ہم یہی تبصرہ کر سکتے ہیں کہ کچھ بدلے بدلے میرے سرکار نظر آتے ہیں۔
بہت اچھا قدم ہے جسے سراہا جانا چاہئے۔ آج کے اخبارات میں مجھے کوئی مبارکباد کا اشتہار بھی نظر نہیں آیا۔
اللہ مزید نیک نامی اور نیک اعمال زرداری صاحب کا مقدر کرے۔