مبارکباد مبروک یا دس ہزاری فرخ منظور

فرخ منظور

لائبریرین
آپ کی معلومات تو آپ کے سامنے کھلی پڑی ہے، جیسے ہم حاصل کر سکتے ہیں ویسے آپ کر سکتے ہیں۔ ہم تو بس ڈیٹا کلین کرنے اور مجموعی طور پر وقت صرف کرنے کا معاوضہ طلب کریں گے۔ کام کی نوعیت دیکھتے ہوئے فی الحال ہماری خدمات "کم سے کم" دو سو امریکی ڈالر فی گھنٹہ کی شرح پر بشرط فرصت حاصل کی جا سکتی ہیں۔ :) :) :)

مزید معلومات یہ دے دیں کہ میں اپنے تمام شروع کردہ دھاگے کیسے دیکھ سکتا ہوں؟ ایک خاص مدت تک کے دھاگے مجھے نظر آتے ہیں اس سے پیچھے جاتا ہوں تو تمام مراسلے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ میں صرف شروع کردہ موضوعات دیکھنا چاہتا ہوں۔
 
اتفاق سے ڈیٹا بیس سسٹم کی پرفارمینس نہ متاثر ہو اس لیے کسی بھی تلاش کے زیادہ سے زیادہ دو سو نتائج دکھائے جاتے ہیں۔ سافٹوئر از خود اس کے بعد کے نتائج ڈیٹا بیس سے نہیں نکالتا۔ اس کے باوجود اگر آپ اپنے تمام دھاگے جمع کرنا چاہتے ہیں تو کسی زمرے میں جا کر اس کے صفحات شروع سے اخیر تک پلٹتے جائیں اور جن دھاگوں کے ساتھ آپ کا اوتار نظر آئے اس کو اپنا شروع کردہ مان کر اس کا عنوان کاپی کر سکتے ہیں۔ یہ کام گو کہ آسان نہیں، خاصہ وقت طلب ہے لیکن ناممکن نہیں۔ (اور ہم معاوضہ بھی تو اسی بات کے طلب کرتے ہیں) :) :) :)
 
ایسی انفارمیشن پبلک کب کر رہے ہیں ؟؟ تاکہ سب کو اپنے اپنے اعداد و شمار نظر آ سکیں ؟؟
جب سافٹوئیر میں از خود یہ صلاحیت شامل کر دی جائے گی تو ہمیں اس کا عام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ویسے بہت سارے اعداد و شمار پبلک کرنا سرور پر خاصہ بوجھ ڈالتا ہے کیوں کہ کئی دفعہ سرچ انجن اور بوٹس غیر ضروری صفحات بھی کھنگالتے رہتے ہیں جن میں کافی ڈیٹا بیس انٹینسیو مواد موجود ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
اتفاق سے ڈیٹا بیس سسٹم کی پرفارمینس نہ متاثر ہو اس لیے کسی بھی تلاش کے زیادہ سے زیادہ دو سو نتائج دکھائے جاتے ہیں۔ سافٹوئر از خود اس کے بعد کے نتائج ڈیٹا بیس سے نہیں نکالتا۔ اس کے باوجود اگر آپ اپنے تمام دھاگے جمع کرنا چاہتے ہیں تو کسی زمرے میں جا کر اس کے صفحات شروع سے اخیر تک پلٹتے جائیں اور جن دھاگوں کے ساتھ آپ کا اوتار نظر آئے اس کو اپنا شروع کردہ مان کر اس کا عنوان کاپی کر سکتے ہیں۔ یہ کام گو کہ آسان نہیں، خاصہ وقت طلب ہے لیکن ناممکن نہیں۔ (اور ہم معاوضہ بھی تو اسی بات کے طلب کرتے ہیں) :) :) :)

جہاں تک معاوضے کا تعلق ہے تو معاوضہ تو اردو محفل کو مجھے دینا چاہیے کہ اتنا قیمتی مواد شامل کیا :)
 
اردو محفل نے آپ کو بطور معاوضہ بے شمار شکریہ جات و پسندیدگیوں سے نوازا ہے نیز یہ کہ آپ کے ہر پیغام کے ساتھ اردو محفل آپ کا نام، آپ کی تصویر نیز پیغامات کی تعداد تک دکھاتا رہتا ہے۔ :) :) :)
 
Top