جہانزیب
محفلین
مہوش بہن میرا مقصد یہاں کسی قسم کی سیاسی بحث میں الجھنا نہیں تھا، بلکہ میرا مقصد یہ تھا کہ جن باتوں کی بنیاد پر آپ مختلف اداروں کی تحقیقات کو رد کرتی ہیں، خود آپ کی اپنی تحقیقات کے ماخذ ویسے ہی منبع جات ہوتے ہیں، اسی لئے میں نے اپنے پچھلے پیغام میں آپ ہی باتوں کو واضح کیا ہے جو میرے خیال میں ایک دوسرے کی ضد ہیں اور ایک ہی پیغام میں یا ایک ہی صحفہ پر موجود ہیں، جس میں بہرحال میں کامیاب نہیں رہا ۔
آپ کا مسلہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کی باتوں کو یکسر نظر انداز کر جاتی ہیں، ایک طرف آپ کہتی ہیں کہ کراچی کی عوام نے مہریں ثبت کر کے متحدہ کو نمائندہ چنا ہے، دوسری طرف کروڑوں کی تعداد میں دیگر پارٹیوں کو جو حمایت ہے، انہیں آپ مانتی نہیں یا ماننا چاہتی نہیں، کیا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ یا حتی کہ جماعت اسلامی کے پاس ایسی کوئی مہروں کی سندیں ہیں یا نہیں؟ آپ کے بار بار کے اس اعتراض پر کہ انٹرنیٹ کی معلومات کے حوالے سے، میں یہی کہنا چاہوں گا کہ آپ کی اپنی معلومات صرف انٹرنیٹ ہی کے مرہون منت ہیں ۔ آپ کراچی میں رہتی نہیں ہیں لیکن سہراب گوٹھ کے ہر پٹھان کو جاننے کی دعوی دار ہیں ۔ اور انہیں میں آپ کی اپنی باتوں میں تضاد سمجھتا ہوں ۔ ویسے یہاں اسی فورم میں آپ نے اپنی انٹرنیٹ معلومات کے سہارے کراچی میں رہنے والوں کی رائے کو بھی جھٹلایا ہوا ہے، جو آپ کے مطابق زمینی حقائق کا زیادہ ادراک رکھتے ہیں ۔
اوپر ہندوستان کے بارے میں جو میں نے اقتباس پیش کیا تھا، اور اسکے نیچے بھی آپ ہی کا اقتباس پیش کیا تھا، کہ جب آپ ہندوستان گئی نہیں، وہاں رہنے والے مسلمانوں کو جانتی تک نہیں تو یہ دعوی ہندوؤں کے متعلق کیسے کر سکتی ہیں، جبکہ اسی پیغام میں آپ نے ہوم لینڈ سیکورٹی پر یہ الزام دھرا ہے کہ ان کا کوئی بندہ کراچی گیا نہیں اس لئے رپورٹ مانی نہیں جا سکتی، بتائیں میں آپ کی رپورٹ کیوں مانوں؟
نیویارک پولیس میں تارکین وطن کا ذکر کرنا بھی فضول گیا ہے، نیویارک سٹی پولیس کی اکثریت تارکین وطن یا پھر تارکین وطن لوگوں کی اولاد پر مشتمل ہے، اس کو بیان کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جب آپ نیویارک میں ایک سال گزار لیتے ہیں تو آپ نیویارکر ہو جاتے ہیں، چاہے آپ کا تعلق امریکہ کے کتنے ہی دشمن ملک سے کیوں نہ ہو، تو کیا وجہ ہے کہ کراچی میں رہنے والے کراچی والے نہیں کہلا سکتے ۔ یہ میرا مقصد تھا، پنجابیوں کے جرائم بیان کرنا میرا مقصد بالکل بھی نہیں تھا ۔