متحدہ عرب امارت نے بلوچستان میں چالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے

زین

لائبریرین
متحدہ عرب امارت نے بلوچستان میں چالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے



کوئٹہ۔ رپورٹ زین زیڈ ایف

متحدہ عرب امارات (یو اے ای )نے بلوچستان میں چالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری صوبے میں زراعت کے شعبے میں کی جائے گی۔ جس پر کام کا آغاز آئندہ سال کے وسط میں کیا جائے گا۔
اس بات کا فیصلہ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی خصوصی دعوت پر آنے والے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے سرمایہ کاری خادم عبداﷲ الداری اور کراچی میں متعین یو اے ای کے قائمقام قونصل جنرل بخت عتیق علی الرحمتی وہ دیگر حکام پر مشتمل رکنی وفد نے کوئٹہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ۔ جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسا نی بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یو اے ای کی حکومت اور نجی بین الاقوامی ادارہ الدہرہ مکران میں میر انی ڈیم کمانڈ ایر یا میں فارم قائم کرے گا جس میں گندم ، روئی دالیں، و دیگر اجناس کاشت کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے منصوبے کی منظوری دےتے ہوئے اس ضمن میں معاہدے کی ذیلی شقیں طے کرنے کےلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی میں اےڈےشنل چیف سےکرٹری ترقیا ت احمد بخش لہڑی، سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو ، سیکرٹری زراعت، ، سیکرٹری آبپاشی اور ڈی سی او ضلع کیچ شامل ہوں گے۔ جو یو اے ای کے متعلقہ حکام سے بات چیت کرکے معاہدے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس آئندہ ماہ گوادر اور تربت میں ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مکران کے علاقے میر انی ڈیم کمانڈ ایر یا میں یو اے ای کی انٹر نےشنل زرعی کمپنی الدہرہ ابتداء میں اٹھارہ ہزار ایکڑ اراضی پر زرعی فارمنگ کرے گی۔ اور بعد ازاں وہ 33000، ایکڑ پر مختلف فصلیں کاشت کرے گی۔ اس منصوبے میں زراعت کے ساتھ ساتھ پولٹری و ڈیر ی کے شعبے بھی قائم کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ علاقے کے تین سو افراد کو ریگولر بنیا دوں پر کمپنی میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔ جبکہ بارہ ہزار سے زائد افراد کو اس منصوبے میں روزگار فراہم ہوگا۔یہ افراد مقامی ہوں گے جبکہ علاقے میں کمپنی اپنا گرڈ اسٹیشن ، ہسپتال سکولز اور تین کلو میٹر کے علاقے میں سڑکیں تعمیر کرے گی ان سہولتوں سے مقامی آبادی بھی مستفید ہوسکے گی۔ یو اے ای کے وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ چالیس بلین ڈالرز کے اس منصوبے پر آئندہ سال کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ جبکہ اتنی ہی رقم سے صوبے میں تعلیم ، صحت و آبپاشی اور زراعت کے دیگر منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ جن کےلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرکایہ کاری کےلئے پر امن ماحول قائم کرنے کےلئے انتھک محنت کررہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہےں انہوںنے کہا کہ دیگر خلیجی ممالک اور چین بھی صوبے میں سرمایہ کاری کےلئے منصوبے تشکیل دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے یو اے ای کے حکام کو ےقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اور انہیں ہر ممکن سہولتےں بہم پہنچائی جائیں گی نیز انہیں اور ان کے ماہرین کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ان کا سرکاےہ صوبے میں محفوظ ہوگا اور علاقے کے عوام جو ترقی کے خواہاں ہےں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں اورجلد سے جلد منصوبے کو عملی شکل دینے کےلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تربت سے گوادر اور کراچی تک شاہراہوں کی تعمیر کےلئے وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے۔ جبکہ گوادر سے کراچی تک پہلے سے تعمیر شدہ کوسٹل ہائی وے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ یو اے ای کے حکام نے اجلاس کو مزید بتایا کہ اس منصوبے کے شروع ہونے سے گوادر بندرگاہ پر کارگو کے کام میں اضافہ ہوگا۔ اور تقریبآ
بیس سے زائد کنٹینر ہر روز گوادر بندگار پر لنگر انداز ہوں گے۔ اس سے گوادر پورٹ و ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی مزید سرمایہ کاری کے مواقع پید ا ہوں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت سید احسان شاہ، اےڈےشنل چیف سیکرٹری ترقیا ت میر احمد بخش لہڑی سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری آبپاشی اورڈی سی او کیچ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔​
 

زین

لائبریرین
ِِِِِِِِِِِِِِِِ

my.php
 

arifkarim

معطل
یہ گندم اور سبزیاں کاشت ہو کر عرب ہی جائیں گی نا، اس سے غریب عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟ دوسرا ان چالیس بلین میں سے زرداری کا کتنا حصہ ہے؟
 

وجی

لائبریرین
میں نے جب عنوان دیکھا تو سمجھا کہ شاید یو اے ای والے سونے ، تانبے اور تیل کی تلاش میں بلوچستان میں سرمایا کاری کر رہے ہیں لیکن جب تفصیل پڑھی تو پتا چلا کہ کاشت کی خاطر یہ سرمایا کاری ہورہی ہے
چلو اچھا ہے کچھ تو سرمایا کاری ہوئی
 

طالوت

محفلین
یہ گندم اور سبزیاں کاشت ہو کر عرب ہی جائیں گی نا، اس سے غریب عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟ دوسرا ان چالیس بلین میں سے زرداری کا کتنا حصہ ہے؟
حیرت میں ہوں !!!! کسی بھی خبر کا منفی پہلوہ ہی کیوں تلاش کرتے رہتے ہیں ہم ۔۔۔۔۔۔ الحمدللہ ایک اسلامی ملک سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، برآمدات بڑھیں گی اور بلوچستان کے عوام کی شکایات کا ازالہ ہو گا ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
حیرت میں ہوں !!!! کسی بھی خبر کا منفی پہلوہ ہی کیوں تلاش کرتے رہتے ہیں ہم ۔۔۔۔۔۔ الحمدللہ ایک اسلامی ملک سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، برآمدات بڑھیں گی اور بلوچستان کے عوام کی شکایات کا ازالہ ہو گا ۔۔۔۔۔۔
وسلام

بہت اچھی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات بلوچستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ اور کچھ نہیں تو ہمارے کچھ بھائیوں کا روزگار لگ جائے گا ۔ ہاں آپ کی ایک بات سے اختلاف کروں گا ۔ یہ اسلامی ملک نہیں بلکہ مسلمان ملک ہے ۔ بالکل ویسے ہی جیسے پاکستان اسلامی ملک نہیں بلکہ مسلمان ملک ہے ۔
 

طالوت

محفلین
میں اس گورکھ دھندے میں نہیں پڑنا چاہتا کہ کہ اسلامی ملک اور مسلمان ملک کیا ہوتا ہے ۔۔۔ تاہم "دوسری" ملٹی نیشنل کمپنیوں سے زیادہ بہتر اور حق دار ہیں یہ اس کام کے ۔۔۔ وسلام
 

زین

لائبریرین
یہ گندم اور سبزیاں کاشت ہو کر عرب ہی جائیں گی نا، اس سے غریب عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟ دوسرا ان چالیس بلین میں سے زرداری کا کتنا حصہ ہے؟
حصہ ملے بغیر تو کوئی کام ہی نہیں ہوتا۔

میں نے جب عنوان دیکھا تو سمجھا کہ شاید یو اے ای والے سونے ، تانبے اور تیل کی تلاش میں بلوچستان میں سرمایا کاری کر رہے ہیں لیکن جب تفصیل پڑھی تو پتا چلا کہ کاشت کی خاطر یہ سرمایا کاری ہورہی ہے
چلو اچھا ہے کچھ تو سرمایا کاری ہوئی
سونے اور تانبے کی تلاش اور دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ذخیرے سے سونا اور تانبا نکالنے کا کام چین، چلی اور کچھ دیگر ممالک کررہے ہیں۔
 
Top