غازی عثمان
محفلین
بات کرنے سے قبل اپنے گریبان میں دیکھ لیجئے کہ یہ آپ کا امت اخبار ہے تو اس جھوٹ بولنے میں بے مثال ہے۔۔۔۔ یا پھر آپکی جماعت اسلامی ہیں جو پچھلے 18 سالوں سے بنا کسی ثبوت کے جناح پور کا جھوٹا الزام لگاتے آ رہے ہیں۔۔۔۔ یا پھر آپ کے منور حسن ہیں جو ٹی وی پر کھلے عام ڈھٹائی سے جھوٹا بولتے ہیں کہ ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ نے نشتر پارک میں دھماکے کروا کی لوگوں کو مروایا، اور جب پوچھا جاتا ہے کہ یہ رپورٹ آپ نے خود دیکھی تو منور صاحب اول فول بولنے لگتے ہیں اور بات کا جواب نہیں دیتے۔ ۔۔۔۔ یا پھر بذات آپ خود جو متحدہ کے کارکنوں کے قتل کے بعد بنا کسی ثبوت کے کھلا الزام لگا رہے ہوتے ہیں کہ متحدہ نے خود مروا دیے۔۔۔۔۔۔
۔
محترمہ میں نہ امت کا مالک ہوں نا ایڈیٹر ناہی امیر جماعت اسلامی ہوں اس لئے آپ ہرگز آپکا یا آپکی استعمال نہیں کرسکتیں
محترمہ جناح پور کا الزام جماعت اسلامی نے نہیں لگایا تھا فوج نے لگایا تھا آپ جماعت اسلامی کے سر تھوپ رہی ہیں ،، یاد کریں نوازشریف متحدہ کی حمایت کرتے تھے اور بی بی محترمہ جن کے شوہر کی گود میں الطاف اب کھیل رہا ہے چیخ چیخ کر کہتی تھیں کہ نواز جھوٹ بول رہا ہے وہ جناح پور بنانے والوں کو بچانا چاہتا ہے ،، اس تمام کنفیوژن میں جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لئے درخواست دی تھی کیا غلط کیا تھا ،، لیکن فوج نے کچھ ہی دنوں کے بعد جناح پور کا الزام واپس لے لیا تھا ،،، بات ختم ، لیکن اٹھارہ سال بعد برگیڈئیر بلا نے کس کے کہنے پر میاؤں میاؤں شروع کی دنیا جانتی ہے ، کس نے فائدہ اٹھایا ،، سب کو معلوم ہے ،، جس شخص کو نقصان پہچانے کی کوشش کی وہ بیچارہ تو خود ایم کیو ایم کے تحفظ کی کوششیں کررہا تھا اور اٹھارہ سال بعد آپکے ذہنی مریض قائد نے پاگل پنے کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے اپنے بھائی اور بھانجے کا خون بھی اسی شخص کے سر ڈالنے کی کوشش کی جب کے یہ پی پی پی کے دور میں ہوا تھا ،، وہی پی پی پی جس کی اردو ویب سائٹ پر آپ جائیں تو کراچی آپریشن کو پی پی پی حکومت کے کارنامہ کے طور پر ابھی بھی لکھا ہوا ہے۔
بی بی منور حسن سے تو آپ خود نپٹیں ، ویسے آپ کو الزام لگاتے ہوئے ویڈیو پیش کرنی چاہیے تھی کیونکہ ہوسکتا ہے یہ بھی آپ کا ایک جھوٹ ہو کسی نے پکڑ لیا تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔
لیکن میں نے دو اہم نکات آپ کہ گوش گزار کیے تھے، اب ایسی ویڈیو تو کوئی نہیں لاسکتا جس میں ایم کیو ایم والے قتل کر رہے ہوں ،، فائرنگ والی ویڈیوز موجود ہیں لیکن اس میں متحدہ والے دوسروں کو قتل کررہے ہیں ،، وہ چلیں گی نہیں کیونکہ آپ کو ایسی ویڈیوز ہی درکار ہیں جس میں متحدہ والے اپنے سابق کارکنوں کو مار رہے ہوں ،، تو میں کہہ رہا تھا دو منطقی نکات آپ کے گوش گذار کیں تھیں،
نمبر ایک ،، جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ،، ہم کراچی میں رہنے والے ایسے سیکڑوں لوگوں کو جانتے ہیں جو یہ حق وصول کرچکے ہیں ،، ہاں جن کو پتہ بھی ہو اور جھوٹ بولیں وہ الگ بات ہے ۔
نمبر دو باوجود حکومت میں ہونے کے ان کا مقدمہ کیوں نہیں چلا کیوں متحدہ نے باوجود وزارت داخلہ پاس ہونے کہ ان کے قتل کی تحقیقات نہیں کیں ،، کیا وہ قاتل پکڑے جانے سے خوفزدہ تھی ،، ہوسکتا ہے نا ،،،