متحدہ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی

الف نظامی

لائبریرین
ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایاجائے گا۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ یوم آزادی پر چوراہوں اور عمارتوں کوقومی پرچموں سے سجایاجائے گا۔ منگل 13اگست کی شب 12بجے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اورایم کیوایم کے تمام سیکٹروں اورزونوں میں قومی ترانے پڑھے جائیں گے اور جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ منگل کی شب جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں میوزیکل پروگرام ہوگا جس میں فنکار ملی نغمے پیش کریں گے۔
 
کاشفی

محفلین

اپنی تو پہچان یہی تھی اس پہچان سے پہلے بھی
پاکستان کے شہری تھے ہم پاکستان سے پہلے بھی

(سید حیدر عباس رضوی )

اللہ رب العزت جناب الطاف حسین بھائی کو صحت و تندرستی کے ساتھ ایمان افروز لمبی حیاتی عطا فرمائے۔ ان کو ہر مشکلات سے خیرت و عافیت اور کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہونے کی صلاحیت عطا فرمائے۔ اور انہیں دین و دنیا و آخرت میں کامیاب ہو کامران کرے۔۔آمین ثم آمین

ایم کیو ایم کا ہمیشہ کی طرح ایک احسن فیصلہ۔۔۔الفاظ نہیں ہیں تعریف کے لیئے۔۔ اس فیصلے کی تعریف پانچ دریاؤں کے پانی کو روشنائی بنا کر لکھنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوگی۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا فیصلہ ہے۔ سب کو ہی جشن آزادی بڑھ چڑھ کر منانا چاہیے۔

اس فیصلے کی تعریف پانچ دریاؤں کے پانی کو روشنائی بنا کر لکھنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوگی۔

دریا تو دور ہیں، سمندر زیادہ نزدیک ہے۔ اس سے استفادہ کریں۔
 
عثمان

محفلین
اپنی تو پہچان یہی تھی اس پہچان سے پہلے بھی
پاکستان کے شہری تھے ہم پاکستان سے پہلے بھی

(سید حیدر عباس رضوی )

اللہ رب العزت جناب الطاف حسین بھائی کو صحت و تندرستی کے ساتھ ایمان افروز لمبی حیاتی عطا فرمائے۔ ان کو ہر مشکلات سے خیرت و عافیت اور کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہونے کی صلاحیت عطا فرمائے۔ اور انہیں دین و دنیا و آخرت میں کامیاب ہو کامران کرے۔۔آمین ثم آمین

ایم کیو ایم کا ہمیشہ کی طرح ایک احسن فیصلہ۔۔۔ الفاظ نہیں ہیں تعریف کے لیئے۔۔ اس فیصلے کی تعریف پانچ دریاؤں کے پانی کو روشنائی بنا کر لکھنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوگی۔

یہ پاکستان کی سالگرہ کی بات ہو رہی ہے۔ الطاف حسین کی سالگرہ کی نہیں۔
 
ملک کی سب سے بڑی دہشتگرد جماعت بھی یوم پاکستان منارہی ہے ۔۔۔حیرت ہے بھئی ۔۔۔۔طالبان کو بھی چاہیئے کہ وہ ایم کیو ایم سے سبق لے کہ حکومت کرنے کے لیے انکو کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا جبرا ۔ خواہ انکو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ گزرے ۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
بہت اچھا فیصلہ ہے۔ سب کو ہی جشن آزادی بڑھ چڑھ کر منانا چاہیے۔
دریا تو دور ہیں، سمندر زیادہ نزدیک ہے۔ اس سے استفادہ کریں۔
سب دریاؤں کا پانی سمندر میں ہی آکر گرتا ہے۔۔جس طرح سب کا غصہ اور تعصب سمندر سے نزدیک رہنے والوں پر اُترتا ہے۔۔:)
 
کاشفی

محفلین
تعصب پسند لوگ کبھی بھی نہیں سدھریں گے۔۔وہ ہمیشہ ہر اچھے فیصلے پر بھی نکتہ چینی کریں گے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے ایک کہانی یاد آ رہی ہے۔
استاد شاگرد سے ایک مضمون لکھنے کو کہتا ہے تو وہ کسی طریقے سے مضمون میں اونٹ کا ذکر شروع کر دیتا ہے۔ استاد اسے کسی بھی موضوع پر لکھنے کو کہتا اور شاگرد ہر دفعہ اس میں اونٹ کا ذکر شروع کر دیتا ہے۔ وہی حال اپنے کاشفی بھائی کا ہے۔
 
مجھے اس وقت ایک اور کہانی یاد آرہی ہے لیکن وہ میں جان بوجھ کر یاد نہیں کررہا ۔۔اور حیا کی وجہ سے لکھ بھی نہیں رہا۔۔بس اتنا بتا دیتا ہوں کہ اس میں ہاتھی کے دانتوں کا ذکر آتا ہے۔میرے بھائی:)
 
Top