محمد تابش صدیقی
منتظم
29 دسمبر کو بدر الفاتح بھائی نے رابطہ کیا کہ اسلام آباد میں ہوں. پرسوں چلا جاؤں گا. ملاقات ہو سکتی ہے؟
میں نے فوراً رابطہ نمبر دیا اور رابطہ کرنے کو کہا. بات ہوئی تو اگلے دن میرے گھر پر ملاقات طے ہو گئی. اگلے دن بدر بھائی نے غریب خانہ پر قدم رنجہ فرمایا.
بہت خوشگوار اور بے تکلف ماحول میں گپ شپ ہوئی.
میں نے ان کو بولنے کا کم ہی موقع دیا. شرافت سے میری باتیں ہی سنتے رہے. ماشاء اللہ بہت ہنس مکھ ساتھی ہیں.
میری طبیعت کی بحالی میں اس مثبت ملاقات کا اہم حصہ رہا. چائے شائے کے ساتھ ملاقات کا اختتام ہوا.
بہت شکریہ بدر بھائی وقت نکالنے کا.
***
28 دسمبر کو ابو شامل (فہد کیہر) بھائی کا فیس بک سٹیٹس دیکھا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں. فوراً رابطہ کیا. اور رابطہ جاری رکھتے ہوئے کل 3 جنوری کو ملاقات کا وقت طے ہوا.
کل صبح سے بارش شروع ہو گئی. اور کچھ دیگر مصروفیات کے سبب یہ ملاقات نہ ہو سکی. جس کا قلق رہے گا.
***
کل صبح ادب دوست بھائی کا میسج ملا کہ اسلام آباد میں ہیں. فوراً ان سے رابطہ کیا اور ملاقات کے ممکنات پر بات چیت ہوئی.
ان کی مصروفیت بھی کچھ دوست احباب کے ساتھ تھی. بہرحال مختلف اوقات سے ہوتے ہوئے یہ طے ہوا کہ جب بھی مصروفیت سے فارغ ہوں گے تو میرے دفتر آ جائیں گے.
شام چار بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ تشریف لائے. وہیں دفتر کے قریب ہی ایک ہوٹل پر چائے پی اور مختصر مگر پر اثر سی ملاقات ہوئی. ادب دوست بھائی سے زیادہ ان کے دوستوں سے بات چیت ہوئی.
سب ہی بہت محبتی بھائی تھے. ملاقات کے مختصر ہونے کا افسوس ہے. تشنگی رہ گئی ہے. جتنی بھی ملاقات رہی بہت بھر پور تھی.
ادب دوست بھائی کے نام کا معاملہ کلیئر کیا. اور ان کی ایک غلط فہمی بھی دور کی.
اسی ملاقات کے دوران نیرنگ خیال بھائی نے مواصلاتی طور پر شرکت کی اور گلے شکوے کیے اور انہوں نے اسلام آباد آ کر شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کروائی.
تصویروں کا موقع ہی نہیں ملا. لہٰذا پھیکی ملاقات قبول کی جائے.
محبت ہے ان بھائیوں کی جو اسلام آباد آ کر مجھے یاد رکھا. اللہ تعالیٰ دوبارہ ملاقات کا موقع بھی عنایت فرمائے. آمین.