اکمل زیدی
محفلین
وارث بھائی پھر ہو جائے کچھ کلام پر کلام ۔۔۔مبارک ہو زیدی صاحب، آپ بھی بالآخر چار ہزاری ہو ہی گئے۔ لطف آپ کو شاید پنج ہزاری ہونے میں آئے!
وارث بھائی پھر ہو جائے کچھ کلام پر کلام ۔۔۔مبارک ہو زیدی صاحب، آپ بھی بالآخر چار ہزاری ہو ہی گئے۔ لطف آپ کو شاید پنج ہزاری ہونے میں آئے!
عمدہ خیالات ہیں زیدی صاحب۔ باقی وزن کی اصلاح تو خلیل صاحب نے کر دی۔وارث بھائی پھر ہو جائے کچھ کلام پر کلام ۔۔۔
شکریہ وارث بھائ...عمدہ خیالات ہیں زیدی صاحب۔ باقی وزن کی اصلاح تو خلیل صاحب نے کر دی۔
بہت شکریہ فاخر بھائ محبت ہے آپ کی...پھر کوشس کرونگا دیکھ بھال کے...سلام
خدا نے آپ کو بھی چن لیا ہے، بس مشق اور مشقت کرتے رہیں.
جیسا کہ بیان ہوا خیالات اچھے ہیں. آپ ان ہی خیالات کو مختلف اوزان پر لکھیں، ہوسکتا ہے زیادہ اچھا بیان ہو جائے. سوز و سلام تو آپ کی گھٹی میں موجود ہے اس سے فائدہ اٹھائیے اور کسی نہ کسی طرز کا سہارا لے کر لکھیے
میں اصلاح سخن نہیں پڑھتا اس لئے نظر نہیں پڑی اور آپ کا نام بھی نظر نہ آیا ورنہ لازماً پڑھتا. خیر دیر آید درست آید
ایک سوال ہے کہ کیا آپ نے تقطیع کی سائٹ پر پرکھا ہے اس غزل کو. میں نے اسی محفل کی عروض پر دیکھا پہلا مصرعہ تو لکھا آیا، کوئی مانوس بحر نہیں ملی
بہت بہتر محترم ....اب اتنی ڈانٹ کے بعد سوچا ہے پڑھ ہی ڈالوں....عزیزی اکمل زیدی اتنی چیخ پکار کرنے کی ضرورت نہیں کہ ہر شعر کہنے یا کم از کم سمجھنے والا تمہارے 'اشعار' کی اصلاح فرمائے۔ آسان ترکیب تو یہ ہے کہ عروض کی شد بد خود حاصل کر لیں۔ یہ ایکسرسائز مستقبل میں آپ کے بھی کام آئے گی کہ آپ خود اعتمادی کے ساتھ آئندہ اشعار کہہ سکیں گے اور دوسرے احباب بھی اپنی اپنی عقلیں کسی دوسرے ضروری عمل کے لیے محفوظ رکھ سکیں گے!
بھائی خلیل بھی تین اشعار کو وزن میں لا کر خاموش ہو گئے۔ مزید وہ بھی نہیں کر سکے ( اور اطلاعاً عرض کر دوں کہ اس کا بھی مقطو والا مصرع درست نہیں بندھا ہے)