پیاسا
معطل
میرے دوست ۔۔ ایسا بالکل نہیں۔۔ اور نہ ہی آپ کے مراسلات ضائع کیئے جانے چاہیئے۔
دراصل تم جہاد جیسے موضوع اس وقت لے آئے ہو جب جہاد کے نام پر فساد کیا جارہا ہے
اگر یہ عذر قبول بھی کرلیا جائے کہ آپ ان ملعونوں کے ساتھ نہیں اور نہ ہی ان کے حمایتی ہیں
تو میں یہ معلوم کرنا چاہوں گا کہ ۔۔ اس وقت جہاد کہاں ہورہا ہے جس کی حمایت میں آپ
آیات واحادیث پر مبنی مراسلات پیش کرکے ہلکان ہورہے ہیں۔۔ جواب ہے ایسا کہیں نہیں ہے
کہ اصل جہاد ہورہا ہو۔۔ پوری امتِ مسلمہ دولت ، شہرت اور شہوت کی اسیر ہوکر رہ گئی
ہے ۔۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے جہاد کی مد میں مراسلات محل نہیں رکھتے اور آپ کو ہمارے
بدتمیزی پر مبنی مراسلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ اور خوامخواہ سبکی ہوتی ہے۔
ایک بات کہ آپ اس ضمن میں ایک مفصل مضمون لکھئے اور مضمون کو تنقید کیلئے پیش کیجئے۔
مفصل اسی لیئے کہا ہے کہ بعد میں آپ یہ نہ کہیں کہ آپ کا مطلب یوں نہیںیو تھا۔۔
میری ایک رائے ہے۔۔ کہ آپ اس سلسلے میں غور کیجئے اور اللہ سے مشورہ کیجئے۔۔
وہ (اللہ) آپ کو صحیح راہ سجھا دے گا۔۔ طریقہ آسان ہے رات کو تہجد کے بعد استخارہ کیجئے۔
امید ہے میری کوئی با ت ناگوار گزری تو معاف کیجئے گا اور میری بات پر غور کیجئے گا۔
فقط والسلام
آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ جہاد کہاں ہو رہا ہے تو بحث کس بات پر کرتے ہیں. . . .آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جہاد قیامت تک جاری رہے گا. . . آپ کہتے ہیں ہر جگہ "فساد" ہو رہا ہے. . . . کہیے تو اس حدیث کا بھی عربی متن بھیج دوں...؟
اللہ ہدایت دے آپ کو . . . یعنی حدیث اور آیات کو بھی قبول نہیں کرتے آپ. . .اور کہے ہیں...آیات واحادیث پر مبنی مراسلات پیش کرکے ہلکان ہورہے ہیں
آپ اپنے "مشاہدے" کو پوری امت پر قیاس مت کریں جناب . . . ابھی ایسے ہزاروں ہیں جو . . . دولت. . . شہرت اور شہوت سے . . خدا کے فضل سے بچے ہوئے ہیں....
اللہ کرم کر ے آپ پر "جہاد" کے موضوع پر مشتمل مضامین سے آپ
کو خوامخواہ سبکی ہوتی ہے۔. . . شیطانی غلبہ دور ہٹائیے.....
تھوڑی تکلیف آپ بھی گورا کریں اور اللہ سے اسی سلسلے میں "استخارہ"کر لیں . . . تو شاید ہم پر . . لعن تعن... کرنا چھوڑ دیں
وسلام