الف نظامی
لائبریرین
مجاہد
انوارِ حقیقت کا پرستار مجاہدفردوسِ محبت کا خریدار مجاہد
ہر وقت ہے جاں دینے کو تیار مجاہدہر وقت شہادت کا طلبگار مجاہد
تسلیم سراپا ہے مروت کا مرقعتصویرِ وفا ، پیکر ایثار مجاہد
جرات کی صداقت کی تحفظ کی علامتتابندہ روایات کا کردار مجاہد
مظلوم کے حق میں ہے حفاظت کا پیامیظالم سے مگر برسرِپیکار مجاہد
ہو بزم تو ہے ایک محبت بھری آوازہو رزم تو فولاد کی جھنکار مجاہد
امنڈا ہوا طوفان ، بھڑکتا ہوا شعلہمیداں میں چمکتی ہوئی تلوار مجاہد
ہر گام پہ ہشیار ہے ہر موڑ پہ محتاطحالاتِ عدو سے ہے خبردار مجاہد
جب ظلم و ستم کے ہو اندھیروں کا تسلطاس وقت اجالوں کا ہے مینار مجاہد
افواج عدو اس کی نظر میں نہیں جچتیںہے اپنی جگہ لشکرِ جرار مجاہد
جب ٹوٹ پڑے سرحدِ اسلام پہ دشمناس وقت ہے اک آہنی دیوار مجاہد
کثرت سے پریشاں ہے نہ قوت سے ہراساںاربابِ شجاعت کا ہے سردار مجاہد
از عارف سیمابی
مدیر کی آخری تدوین: