سید زبیر
محفلین
مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیا
تھم اے رہروکہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا
ذرا تقدیر کی گہرائیوں میں ڈوب جا تو بھی
کہ اس جنگاہ سے میں بن کے تیغ بے نیام آیا
یہ مصرع لکھ دیاکس شوخ نے محراب مسجد پر
یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا
چل اے میری غریبی کا تماشا دیکھنے والے
وہ محفل اُٹھ گئی جِس دم تو مجھ تک دور جام آیا
علامہ اقبال ؒ