مجھے اعتراض ہے، کوئی نوٹس لے !

محفل کے موڈریٹرز توجہ فرمائیں

مختلف مباحثوں میں محفل کے قابل احترام ساتھیوں نے سیاسی شخصیات کے لئے نام رکھ چھوڑے ہیں جس پر مجھے اعتراض ہے، یہ کسی بھی طرح سے مہذب رویے کی نشان دہی نہیں کرتا اور اختلاف رائے کا مطلب تضحیک یا توہین نہیں ہونا چاہیئے۔ چند ایک مثالیں کچھ یوں ہیں

پرویز مشرف - پردیس مشرف
زرداری - زرد آردی

اسی طرح عمران خان ، الطاف حسین، شیخ رشید، چوہدری شجاعت اور دیگر سیاسی قائدین کی کردار کشی بھی کرنے کی ایک ریس سی لگی ہوئی ہے۔

اپنی نفرتوں کو براہ مہربانی یوں کھلم کھلا بیچ چوراہے میں نہ لے آئیں،

آج کے مادر پدر آزاد میڈیا کے بحث مباحثے سن کر دوسرے دن اپنی رائے بھی اسی گرما گرمی سے دینا کسی بھی طرح کی تجزیاتی دانشمندی نہیں ہے۔

بس اتنی سی گزارش ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
آپ کا اعتراض بجا ہے ۔ اس طرح کے رویوں اور تبصرہ جات پر ان شاء اللہ ہم ایک نئی پالیسی مرتب کر رہے ہیں ۔ جو کہ جلد ہی محفل پر خصوصاً سیاست اور مذہب کے فورمز پر لاگو کردی جائے گی ۔ کافی عرصے تک ہم نے کوشش کی کہ لوگ باشعور ہوکر حقائق کو سمجھیں اور مثبت باتوں کی طرف اپنے رحجان کو فروغ دیں ۔ مگر بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں ہوسکا ۔ اور کسی کے پاس اب اتنا بھی وقت نہیں کہ ان کو بچوں کی طرح ہر بات کو سمجھایا جائے ۔ لہذا چند دنوں میں کچھ ایسی پالیساں مرتب ہوجائیں گی ۔ جن سے نہ صرف ایسے پوسٹوں کا خاتمہ ہوگا ۔ بلکہ کچھ لوگوں کے لیئے ہوسکتا ہے کہ محفل کے راستے مسدود ہوجائیں ۔ باقی نئی پالسیوں کا ایک پس منظر آپ ضروری اعلانات میں میری پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں ۔
 
نام بگاڑنا کبھی بھی مستحسن عمل نہیں رہا۔ اس کے باوجود طنزیہ مضامین لکھنے والوں نے ہمیشہ ایسے توڑ مروڑ سے طنز اور مزاح دونوں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اس کا مقصد تضحیک یا نفرت انگیزی ہو تو غیر مناسب ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
انیس آپ نے صحیح کہا ہم سب امید سے ہیں جیسے پروگراموں کی وجہ سے سیاستدانوں کو نام بگڑنا شروع ہوا تھا جو اب عام بول چال میں تو آتے ہی ہیں پر یہاں ان سے جذباتی طور پر وابستہ لوگوں کی دلشکنی کا باعث بن سکتے ہیں۔
 

سویدا

محفلین
بالکل صحیح فرمایا

یا ایھا الذین امنوا لا یسخر قوم من قوم عسی ان یکونو خیرا منہم ولا نساء من نساء عسی ان یکونوا خیرا منہن

ولا تلمزوا انفسکم ولا تنابزوا بالالقاب بئس الاسم الفسوق بعد الایمان
 

طالوت

محفلین
درست ہے ۔ میں بھی اس حمایت کرتا ہوں ۔

(مگر ایک مراسلے میں میں نے شیخ رشید کو بھانڈ کہا ہے یہ نام نہیں بلکہ شیخ رشید کے مضحکہ خیز اور جغت بازیوں کی صورت بیانات کی وجہ سے کہا ہے۔ یہ تھریڈ بحث کا نہیں اسلئے اعتراض کرنے والے اراکین متعلقہ تھریڈ میں رابطہ کریں :yawn:) ۔
وسلام
 

ساجد

محفلین
درست ہے ۔ میں بھی اس حمایت کرتا ہوں ۔

(مگر ایک مراسلے میں میں نے شیخ رشید کو بھانڈ کہا ہے یہ نام نہیں بلکہ شیخ رشید کے مضحکہ خیز اور جغت بازیوں کی صورت بیانات کی وجہ سے کہا ہے۔ یہ تھریڈ بحث کا نہیں اسلئے اعتراض کرنے والے اراکین متعلقہ تھریڈ میں رابطہ کریں :yawn:) ۔
وسلام
طالوت ، میں نے آپ کا مذکور مراسلہ پڑھا ہے لیکن میرے خیال میں وہ اس زمرہ میں نہیں آتا ۔ مزاح کے لئیے شخصیات پر ڈائریکٹ ہٹ کی قباحت سے بچنے کے لئیے ان کے نام پیروڈی کئیے جاتے ہیں اور معیاری مزاح نگار بھی ایسا کرتے ہیں لیکن مسئلہ تب خراب ہوتا ہے جب اس فن کو ذاتی عناد کے اظہار کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔
 
Top