باباجی
محفلین
سلام محفلین
یہ کلام جو میں آپ کی نظر کر رہا ہوں اس وقت کا ہے جب باباجی جوان ہوتا تھا
اور مجھے کوئی باقائدہ شوق نہیں تھا ۔ دراصل میری چھوٹی بہن نے مجھے طعنہ مار دیا کہ بھائی آپ کو کیا شاعری کیا ہے
اور مجھے آج بھی نہیں پتا کہ شاعری کیا ہے ۔ تو بس جناب 19 یا 20 کا سن ہوگا میرا تو جُت گئے شاعری کرنے
یہ اُنہی دنوں کی یادگار ہے ۔ بس تنقید یا اصلاح نہ کیجیئے گا کہ آج بھی وہی حالت ہے اور اس سے سوا جنون ہے
یہ تو بس کچھ دل کوہلکا کرنے کے لیئے آپ سے شیئر کر رہا ہوں ۔

مجھے ان کی ، انہیں میری ضرورت ہوتی جاتی ہے
محبت چشمَ بد دور اب محبت ہوتی جاتی ہے
تمہیں اپنا سمجھنا خواب ہے تو اسےخواب رہنے دو
اس خواب میں جینے کی مجھے عادت ہوتی جاتی ہے
محبت کی کٹھن منزل بھی ، عجب منزل ہے
ڈرتا جا رہا ہوں، ہمّت ہوتی جاتی ہے
سمٹ کر دو دلوں کا ایک ہوجانابھی کیا شے ہے
کہ فاصلہ بڑھتا ہے، قربت ہوتی جاتی ہے