مجھے ان کی، انہیں میری ضرورت ہوتی جاتی ہے

الف عین

لائبریرین
اچھی شاعری کر سکتے ہیں بابا جی، بلکہ معلوم ہوا کہ اصل نام فراز ہے!!
ظلم کریں گے اگر شاعری بالکل چھوڑ دیں۔
 

باباجی

محفلین
اچھی شاعری کر سکتے ہیں بابا جی، بلکہ معلوم ہوا کہ اصل نام فراز ہے!!
ظلم کریں گے اگر شاعری بالکل چھوڑ دیں۔
الف عین
بہت شکریہ سر آپ کی حوصلہ افزائی کا
میرے پاس کچھ ماضی کا لکھا ہوا موجود ہے
کوشش کروں گا اسے اور بہتر بنا کر پیش کر سکوں
 
مجھے ان کی ، انہیں میری ضرورت ہوتی جاتی ہے
محبت چشمَ بد دور اب محبت ہوتی جاتی ہے
تمہیں اپنا سمجھنا خواب ہے تو اسےخواب رہنے دو
اس خواب میں جینے کی مجھے عادت ہوتی جاتی ہے
محبت کی کٹھن منزل بھی ، عجب منزل ہے
ڈرتا جا رہا ہوں، ہمّت ہوتی جاتی ہے
سمٹ کر دو دلوں کا ایک ہوجانابھی کیا شے ہے
کہ فاصلہ بڑھتا ہے، قربت ہوتی جاتی ہے
تنقید و اصلاح تو اساتذہ کا کام ٹھہرا۔
ویسے جو بھی ہے ہمیں پسند آیا
 
Top