مجھے اچھا نہیں لگتا۔۔۔!

زینب

محفلین
سنو اچھا نہیں لگتا

مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
کہ کوئی دوسرا دیکھے
تمہاری شربتی آنکھیں
لب و رخسار اور پلکیں
سیاہ لانبی گھنی زلفیں
سنوارے دوسرا کوئی
مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
کرے جب تذکرہ کوئی
کرے جب تبصرہ کوئی
تمھاری ذات کو کھوجے
تمھاری بات کو سوچے
مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
تمھاری مسکراہٹ پر
ہزاروں لوگ مرتے ہوں
تمھاری ایک آہٹ پر
ہزاروں دل دھڑکتے ہوں
کسی کا تم پہ یوں مرنا
مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
ہوا گزرے تمھیں چھو کر
نہ ہوگا ضبط یہ مجھ سے
کرے کوئی تم سے گستاخی
تیری زلفیں بکھر جائیں
تمھارا لمس پی جائیں
مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
کہ تم کو پھول بھی دیکھیں
تمھارے پاس سے مہکیں
یا چندا کی گزارش ہو
کہ اپنی روشنی بخشو
رُخِ جاناں کوئی دیکھے

مجھے اچھا نہیں لگتا۔۔۔
 
طالوت

محفلین
اچھی ہے ! مگر درمیان سے ٹوٹی ٹوٹی لگتی ہے جیسے کسی بات کو یوں ہی چھوڑ کر دوسری بات شروع کر دی گئی ہو ۔۔
شاعر کون ہے ؟
وسلام
 
فاروقی

معطل
او ہو ہو ہو............یہ تو کوئی اچھی عادت نہیں ہے......:confused:آپ نے کسی نفسیاتی معالج سے اس بارے میں مشورہ کیا یا نہیں......؟.....مرا ایک واقف کار ہے ...اگر آپ مناسب سمجھیں تو انہیں چیک کروا لیں.......مجھے تو یہ دماغی مرض لگتا ہے......:laugh:ویسے آپ نے آج کھایا کیا تھا...؟:grin: کبھی کبھی پیٹ میں گڑ بڑھ ہو جانے سے بھی اس طرح کی حرکتیں سر زد ہو نے لگتی ہیں....:hatoff:اس لیئ پہلی فرصت میں کسی ڈاکٹر کی آمدنی میں آضافہ ضرور کریئے گا....:eek:
 
زین

لائبریرین
فاروقی بھائی!
یہاں بھی نونک جھونک کا خطرہ بڑھ گیا ہے، بچ کے رہئے گا، ویسے بھی زینب بہن ہتھوڑا لیئے آپ کو ہیرا بنانے کے چکروں میں ہے
 
فاروقی

معطل
لیکن جب ہیرا خود کہہ رہا ہے کہ اب مزید تراشنے کی ضرورت نہیں تو جوہری کیوں ہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ گئے ہیں.......جو ٹائم مجھ پہ ضائع کرنا ہے وہ گھر بیٹھ کے اللہ اللہ کریں زیادہ فائدہ ہو گا.......
 
جیا راؤ

محفلین
بہت پیاری نظم ہے زینب۔۔۔ :)

مگر یہ یہاں سے شروع ہوتی ہے ناں۔۔۔۔

مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو !
اچھا نہیں لگتا
کہ کوئی دوسرا دیکھے
تمہاری شربتی آنکھیں
لب و رخسار اور پلکیں

گھر جا کر دیکھوں گی کہ مکمل کیسے ہے یہ۔۔ :confused:
ایک حصہ مس ہے شاید اس میں۔۔۔ :rolleyes:
 
زینب

محفلین
;-)
او ہو ہو ہو............یہ تو کوئی اچھی عادت نہیں ہے......:confused:آپ نے کسی نفسیاتی معالج سے اس بارے میں مشورہ کیا یا نہیں......؟.....مرا ایک واقف کار ہے ...اگر آپ مناسب سمجھیں تو انہیں چیک کروا لیں.......مجھے تو یہ دماغی مرض لگتا ہے......:laugh:ویسے آپ نے آج کھایا کیا تھا...؟:grin: کبھی کبھی پیٹ میں گڑ بڑھ ہو جانے سے بھی اس طرح کی حرکتیں سر زد ہو نے لگتی ہیں....:hatoff:اس لیئ پہلی فرصت میں کسی ڈاکٹر کی آمدنی میں آضافہ ضرور کریئے گا....:eek:

بد زوقو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;-)
 
فاروقی

معطل
کیوں بھیا کیا ہوا..............میں تو اس بات پر قہقہے لگا رہا تھا کہ انہیں تو بات کرنا بھی نہیں آتا ٹھیک سے..........اور پنگا لیتی ہیں ہم سے...........:grin::laugh::hatoff::mrgreen::grin1::music::):cool:;)
 
رائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو زینب آج سے ابھی سے اپ سے کوئی بات نہیں کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جیا راؤ

محفلین
بس پہلا بند مس تھا زینب۔۔۔۔ یہ لو مکمل نظم۔۔

مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
کہ کوئی دوسرا دیکھے
تمہاری شربتی آنکھیں
لب و رخسار اور پلکیں
سیاہ لانبی گھنی زلفیں
سنوارے دوسرا کوئی
مجھے اچھا نہیں لگتا

سنو اچھا نہیں لگتا
کرے جب تذکرہ کوئی
کرے جب تبصرہ کوئی
تمھاری ذات کو کھوجے
تمھاری بات کو سوچے
مجھے اچھا نہیں لگتا

سنو اچھا نہیں لگتا
تمھاری مسکراہٹ پر
ہزاروں لوگ مرتے ہوں
تمھاری ایک آہٹ پر
ہزاروں دل دھڑکتے ہوں
کسی کا تم پہ یوں مرنا
مجھے اچھا نہیں لگتا

سنو اچھا نہیں لگتا
ہوا گزرے تمھیں چھو کر
نہ ہوگا ضبط یہ مجھ سے
کرے کوئی تم سے گستاخی
تیری زلفیں بکھر جائیں
تمھارا لمس پی جائیں
مجھے اچھا نہیں لگتا

سنو اچھا نہیں لگتا
کہ تم کو پھول بھی دیکھیں
تمھارے پاس سے مہکیں
یا چندا کی گزارش ہو
کہ اپنی روشنی بخشو
رُخِ جاناں کوئی دیکھے
مجھے اچھا نہیں لگتا۔۔۔
 
فاروقی

معطل
ایسی بات ہے تو ہم بھی گئے کام سے...........ہم جا رہے ہیں صرف آپ کی وجہ سے...........بائے بائے......
 
سنو اچھا نہیں لگتا

مجھے اچھا نہیں لگتا
سنو اچھا نہیں لگتا
کہ کوئی دوسرا دیکھے
تمہاری شربتی آنکھیں
لب و رخسار اور پلکیں
سیاہ لانبی گھنی زلفیں
سنوارے دوسرا کوئی
مجھے اچھا نہیں لگتا

مجھے بھی اچھا نہیں لگتا یار۔۔۔ :grin:

ویسے بہت اچھی نظم ہے۔۔۔ پوسٹ کرنے کا شکریہ۔
 
Top