تعارف مجھے محفل میں بیٹھنے دو۔

محفل میں خوش آمدید:)

بھائی جان دلاور خان صاحب!

زیک بھائی نے اپنا موڈ (جارحانہ) رکھا ہے حالانکہ صورت سے اور نام سے کافی معصوم ہیں۔میں آپ کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا آپ تو دلاور خان ہو۔بہرحال مجھےمحفل میں پذیرائی دینے کا بہت بہت شکریہ!۔
 
دلاور خان

لائبریرین

نام کے حوالے سے ہم نے اپنے تعارفی دھاگے میں بیان کردیا تھا کہ بس نام ہی بھاری بھرکم ہے:)

اس لیے ہم نے اسے شارٹ کرکے "ڈی کے" کردیا ہے:)
 
وعلیکم اسلام

عتیق بھائی ۔۔۔۔۔ امید ہے آپ کا یہاں قیام مستقل ہوگا
وعلیکم اسلام

عتیق بھائی ۔۔۔۔۔ امید ہے آپ کا یہاں قیام مستقل ہوگا

کتنا معصوم تھا وہ شخص اور خاموش سا بھی
کچھ بولا بھی نہیں اور سب کہہ بھی دیا۔۔

اِس محفل میں اتنا رنگ ہے تنہائی کا احساس نہیں ہوتا۔محفل میں شمولیت نے میری طبیعت پر کافی مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔
 
نام کے حوالے سے ہم نے اپنے تعارفی دھاگے میں بیان کردیا تھا کہ بس نام ہی بھاری بھرکم ہے:)

اس لیے ہم نے اسے شارٹ کرکے "ڈی کے" کردیا ہے:)
گویا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لو پھر اب ہم ذرا کھلا ڈلا ہو کے بیٹھتے ہیں۔
 
موسٹ ویلکم جناب۔ تُندیے باد مخالف سے نا گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اوڑانے کے لیے۔

سلام اے عظیم اقبال! تو علم کا بہر کراں ہے۔ تیرے علم کی کوئی حد نہیں۔

تندیء بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اُونچا اڑانے کے لئے۔۔

اقبال نے ایرو سائنس نہیں پڑھی لیکن کیا خوب علم تھاکہ ہیڈ ونڈ ہی جہاز اونچا اڑاتی ہے۔

شکریہ عزیز امین صاحب۔
 
خوش آمدید حضورِ والا

رَبّ ِ کُلُّ شَیْ ءٍخَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْناَ وَانْصُرْناَ وَارْحَمْنا
اے میرے رب! ہر ایک چیز تیری خدمت گزار ہے اے میرے رب! پس ہمیں محفوظ رکھ اورہماری مددفرما اورہم پر رحم فرما (آمین)
خوش آمدید حضورِ والا
 
loneliness4ever

محفلین
ملک جی آداب بالا شعر شاعر مشرق اقبال صاحب کا نہیں ہے

اور جی یہ نایاب جی اس محفل کے بزرگوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔:noxxx:

شکریہ جناب۔ اِس محفل میں پہلا سبق۔ غلطی کی تصحیح ہو گئی۔
سید صادق حسین شاہ
ظفر وال شکر گڑھ
 
نایاب بزرگوں میں شامل ہیں یا نوجوانوں میں۔ دِکھنے میں چھوٹی سی ہیں۔ لہٰذا آپ حسد نہ کریں ۔ خود کی تصویر کو دیوار میں چُنوا کے شعر میں کہتے ہیں بچہ ہوں۔ لیکن میں نے آپ کو بھی معصوم بچے کی تشبیہہ دی ہے۔ ناراض نہ ہوں۔
 
ارے مالک جی ناراجگی اور ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔
یہ تصویر تو پہنچان بن چکی ہے ۔۔۔۔۔ اور سنائیں کیا مشاغل ہیں جناب کے؟؟؟
 
آخری تدوین:
جناب مشاغل کیا۔ نوکری کرتے ہیں۔ فارغ وقت میں فیس بک پر دوستوں سے گپ شپ۔کل اچانک یہ ویب سائٹ نظر سے گذری۔ دلچسپ لگی غڑپ سے شامل ہو گئے۔آپ دوستوں کی محبت اتنی مل رہی ہے کہ دل باغ باغ ہے۔ اک نیا اندازاور صاف سُتھرا ماحول۔:soldier::soldier::soldier:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم ! اردو محفل پر خوش آمدید محترم عتیق صاحب :) :)
امید ہے آپ سے شاہینوں کے بارے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :) :)
 
تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، ملک صاحب۔
بہتر اردو کے ساتھ آپ کی ٹائپنگ کی صلاحیت بھی قابل ستائش ہے، ماشاءاللہ!
 
Top