مبارکباد مجھے محفل پر چار سال مبارک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
لوگو، کسی کو کچھ یاد بھی ہے، نہیں نا!!!!!!!!!!!!!!!!!! مجھے پہلے ہی پتا تھا، کسی کو یاد نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔:rolleyes: :mad:

حسب روایت، مجھےخود ہی اپنے آپ کو پھر مبارکباد دینی پڑی۔ یعنی یہ توفیق بھی اللہ نے مجھے ہی عنایت فرمائی۔ :cool:

تو جناب، آج 20 جنوری 2010 کے دن مجھے محفل پر آئے پورے 4 برس بیت گئے ہیں۔ :happy::applause::applause:
:happy::applause::applause: یعنی، ہم یہاں چار سال کے ہوگئے ہیں۔۔۔۔ اور آج ہماری یہاں چوتھی برسی ہے۔۔ (ضروری نہیں کہ برسی بعد از وفات ہی منائی جائے۔۔۔۔۔ :blushing: )

20 جنوري 2006 کو گوگل کے ایک اشتہار کے ذریعے ہم اس محفل پر جلوہ افروز ہوئے تھے، اور چار سال سےیہ حرکت بار بار کرتے چلے آرہے ہیں۔ یعنی کبھی کبھی جلوہ گر ہوتے ہیں۔
اور یہ تھی میری پہلی پوسٹ:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=906

اس دوران میں‌مجھے یہ فخر بھی حاصل ہوا، کہ میں نے اب تک صرف 1,093(اپنی اس پوسٹ کو ملا کر) پوسٹس کیں ، جو کے محفل پر زیادہ بوجھ نہیں ہیں۔:dancing:۔ یعنی میں نے زیادہ تنگ نہیں کیا محفل والوں کو۔:applause::dancing::dancing::dancing:

حالانکہ نبیل بھائی کو دراصل مجھ سے اسی بات کا شکوہ رہا ہے کہ میں زیادہ تنگ نہیں کرتا۔:applause: لیکن میں‌نے پہلے بھی کہیں عرض کی تھی:

شکوہ ہم سے کم پوسٹوں کا نہ کر نبیل
رُکن ہوتا نہیں ہر،تنگ کرنے والا :biggrin:

بہرحال جناب، اب پوری کہانی تو میں‌لکھنے سے رہا کہ میں نے یہاں‌کیا کیا کارنامے کئے۔ مگررررررررررررر۔۔۔ چار سال تو بِتا دئے نا محفل پر، یہ کم ہے کیا۔۔۔۔:hurryup::timeout::battingeyelashes:

البتہ میں ان خوشنصیبوں میں سے ہوں جنہوں نے محفل پر خط نستعلیق کو یونیکیوڈ کی شکل میں‌پیدا ہوتے دیکھا ہے اور محترم علوی امجد اور اسکے بعد جمیل نستعلیق سے بھی تھوڑا سا مستفید ہوا ہوں۔

دیکھئے اب آگے آگے ہوتا ہے کیا۔
محفل کا فورم رنگ بدلتا ہے کیا۔۔۔۔:party:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل دراصل و ہ پہلا فورم ہے جہاں‌سے میں نے اردو زبان کو اسکی مٹھاس و چاشنی کے ساتھ لکھنے کے مزے اُٹھائے ہیں اور جو کبھی اردو کے محدود پروگراموں جن میں شاہکار، سُرخاب ، ان پیج وغیرہ جیسے پروگراموں میں نہیں اُٹھا سکا۔ کیونکہ ان پروگراموں میں ہم صرف انہی تک محدود رہا کرتے تھے۔ مگر اردو محفل اور اسکے بعد بتدریج بننے والے دیگر اردو یونیکوڈ فورمز نے تو اردو کی حدود بہت پھیلا دیں اور اس خواہش کی تکمیل ہوئی کہ کب رومن اردو سے جان چھوٹے گی اور اردو کو اپنی اصل ساخت میں استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

اس میں کوئی شک نہیں، کہ اردو کی انٹرنیٹ پر ترویج اور خدمت کی جب بات کی جائے گی، تو اردو محفل، القلم اور اسکے بنانے والے اور اردو کے سافٹ وئیرز اور فانٹ وغیرہ پر کام کرنے والےہمیشہ خوبصورت الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔ کیونکہ انہی لوگوں کی کوششوں کی بدولت آج اردو اپنی پوری آب و تاب کیساتھ انٹرنیٹ کی دنیا پر ابھرتی نظر آرہی ہے اور ترقی کرتی جارہی ہے۔
ان چار سالوں کے دوران یہاں میں نے بہت کچھ سیکھا اور ابھی تک سیکھ رہا ہوں۔ خاص طور پر اردو بولنے کے ڈھنگ و انداز اور الفاظ وغیرہ سے متعلق علم میں بہت اضافہ ہوا، اور اسی طرح اردو لکھنے کے الفاظ کا تعین کرنے میں جو مدد یہاں کی پوسٹوں سےملی، وہ پہلے کہیں نہیں ملی تھی۔

ویسے تو اصحاب خوب جانتے ہیں کہ اردو کی انٹرنیٹ پر ترویج و ترقی میں کن لوگوں کی خدمات موجود ہیں۔ اور اگر کوئی نہیں جانتا یا جانتی، تو یہ اسکی بدقسمتی ہے۔ اور اسے چاہئیے کہ ان ناموں کو کم از کم ضرور تلاش کرے جو اردو کی اس ترقی میں پیش پیش رہے اور اس زبان کی بہت زبردست خدمت کرتے آرہے ہیں ۔

میں چند نام ضرور لوں گا جن کی محبتوں اور تعاون کیو جہ سے میں نہ صرف اردو فورمز پر متحرک ہوا، بلکہ یہ حضرات ان لوگوں میں بھی شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا سبب بھی بنے:
جناب محترم شاکر القادری بھائی : (جن کا مجھے ایک مدت بعد جا کر حسن نظامی نے یہ بتایا کہ شاکر بھائی ایک بہت بزرگ شخصیت ہیں۔ ورنہ میں ان سے عام دوستوں کی طرح گپیں لگانے کی کوشش کر رہا تھا)
جناب تفسیر بھائی: ان کا تعارف کسی کا محتاج نہیں۔ ادب کی دنیا میں جانا پہچانا نام اور بزرگ شخصیت۔اور خاص طور پر جب القلم کا فورم تشکیل دیا گیا، تو انہوں نے ہی مجھے اس پر آنے میں مدد دی۔
جناب نبیل بھائی: فورم کی انتظامیہ کا شائید سب سے فعال رُکن۔(باقی اراکین دل برداشتہ نہ ہوں، دراصل انتظامیہ میں، میرا سب سے زیادہ واسطہ انہی سے پڑا ہے):tongue:
محترمہ ماورا ٔ صاحبہ: یہ وہ محترمہ ہیں جن سے فورم پر ابتداٗ گفتگو ہوئی اور مجھے محفل پر متحرک ہونے میں ان کا بھی ایک بہت مثبت اور اچھا کردار رہا ہے۔اور ماشاٗاللہ بہت برداشت کرنے اور کی صلاحیت اور اچھا مزاح کرنے کی طبیعت بھی رکھتی ہیں
جناب محب علوی:ایک بہت نفیس اور مہذب اور اچھی طبیعت کے انسان۔ محب بھائی اتفاق سے میرے پڑوس کے ایک آفس میں جاب کرتے ہیں اور جب پاکستان میں تھے، تو ان سے ایک بہت اچھی ملاقات بھی ہوئی۔
(یعنی چار سال میں صرف ایک ملاقات۔۔ کیونکہ میں کسی کو تنگ نہیں کرتا نہ۔۔۔۔۔۔:applause::biggrin::applause: )
محترم الف نظامی،
محترم افتخار راجہ
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

یہ لسٹ دراصل بہت لمبی ہے اور مجھے اس بات کا بلا مبالٖغہ اعتراف ہے کہ یہاں‌موجود مخلصان اور محبان اور دوستوں کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ میں سب کے نام لکھ نہیں سکتا، مگر سب جانتے ضرور ہیں۔ اور میں انہیں یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ میرے دل میں انکے لئے بہت ادب و احترام، تشکر اور محبت کے جذبات ہیں۔ اللہ جل شانہ آپ سب دوستوںکو اپنی بہترین رحمتوں میں رکھے۔ آمین، ثم آمین

مجھے اپنی پرُ خلوص دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فرخ، اور چار سال پورے ہونے کی مبارک ہو۔ :)
انشاءاللہ تمہیں آئندہ بھی محفل فورم نئے اور بہتر رنگ بدلتے ہوئے نظر آتی رہے گی۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
چار سال ہونے پر مبارک باد‌ فرخ صاحب ، ویسے جناب آپ نے چار سالوں میں ہزار پیغامات کی لکیر پار کی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ سپیمنگ نہیں کرتے جو میرے خیال میں اردومحفل پر احسان ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو فرخ چوتھی سالگرہ۔ ایسے کئی سالوں تک محفل میں رونق بڑھاتے رہیں، اور محفل کی رونق بھی بڑھتی ہی رہے ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جہاں سے آگے میرا نام آنا تھا وہاں آپ نے لسٹ لمبی ہونے کے ڈر سے بات ختم کر دی :grin:
مبارک ہو جناب چار سال ہوگے ہیں آپ کو یہاں مجھے بھی کچھ عرصہ ہو ہی گیا ہے
 
Top