مجھے مدد کی سخت ضرورت ہے۔۔۔۔

مانی چیمہ

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم
میرے پاس ایک سونی کا ایک لیپ ٹاپ (VGN-SR129E اسکا ماڈل ہے ) اس میں کمپنی کی طرف سے ونڈوز وسٹا انسٹال تھی اب اس پر ایکس پی انسٹال کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ نہیں ہو رہی ، کسی ساٹا ڈرائیور کا پرابلم بتایا جا رہا ہے ، جسے سونی کی ویب سے ڈاونلوڈ کیا ہے ، جسے یو ایس بھی فلاپی ڈرائیو سے استعمال کیا جائے گا ، لیکن وہ نہیں ہے، پھر ایک بھائی نے بتایا کہ وہ فائلیں ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی میں موجود i386 فولڈر میں ڈال دوں "" سی ڈی ٹو سی ڈی کاپی کروں ری رائٹ سی ڈی پر پھر ری رائٹ سی ڈی میں وہ فائلیں ڈال دوں "" تو میرا کام ہو جائے گا ، لیکن اس طریقے سے سی ڈی رائٹ نہیں ہو رہی ، تو اب آپ ساتھیوں کے رحم وکرم پر خود کا چھوڑ رہا ہوں،
آپ سب کا ساتھی مدد کا طالب
 

تیلے شاہ

محفلین
بھائی جان ایک کام کریں وی ایم ویر ڈاونلوڈ کریں اور پھر اس پر ورچول مشین اور ہارڈ دسک بنائیں
اور اس پر جو چاہیں انسٹال کریں۔۔۔۔اللہ اللہ تے خیر سلا
اس کے دو فائدے ہیں ایک تو آپکی وسٹا محفوظ رہے گی دوسرا آسانی سے ایکس پی پر بھی کام کر سکتے ہیں
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم تیلے شاہ پا جی
چلیں اسکا طریقہ بھی بتا دیں کہ کیسے کام کیا جائے گا ، اور دوسرے لوگوں سے درخواست ہے کہ اس کا کوئی مستقل حل ضرور دیں کیونکہ اس سے میری 10 جی بی جگہ بچ جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب میں اس سلسلے میں کیا مدد کر سکتا ہوں؟
تیلے شاہ کا مشورہ ٹھیک ہے۔ آپ بلاوجہ وسٹا کی انسٹالیشن اڑانے کی بجائے اسی میں وی ایم ویر انسٹال کرکے اس کے ذریعے ایک ونڈوز ایکس پی کی ورچوئل مشین بنا لیں۔ وی ایم ویر سوفٹویر فری نہیں ہے۔
 

اظفر

محفلین
جناب میں اس سلسلے میں کیا مدد کر سکتا ہوں؟
تیلے شاہ کا مشورہ ٹھیک ہے۔ آپ بلاوجہ وسٹا کی انسٹالیشن اڑانے کی بجائے اسی میں وی ایم ویر انسٹال کرکے اس کے ذریعے ایک ونڈوز ایکس پی کی ورچوئل مشین بنا لیں۔ وی ایم ویر سوفٹویر فری نہیں ہے۔
درست کہا ۔
وزٹا کی جگہ واپس ایکس پی میں‌آنے کا کیوں سوچ رہےہیں‌آپ ۔
پھر بھی آپ اپنی ضد:( پر قایم ہیں‌ تو سونی کو ایک ای میل کر لیں ۔ مجھ یقین ہے وہ لازمی جواب دیں گے۔
 

مانی چیمہ

محفلین
اظفر بھائی السلام علیکم
آپ نے مشورہ تو اچھا دیا ہے لیکن یار پرابلم یہ ہے کہ سونی والوں کو اردو نہیں آتی اور میں انگلش میں میل نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے انگلش نہیں آتی ، آپ اس سلسلے میں مدد فرمائیں تو ذرہ نوازی ہو گی ۔
 
وسٹا سے ایکس پی میں جانے کی کچھ بہت مضبوط وجوہات ہوسکتی ہیں۔ مجھے بھی اس منتقلی کی ضرورت اس وقت پڑی جب میرا ایک مطلوبہ سافٹ ویئر وسٹا کو سپورٹ نہیں کرتا تھا۔

مانی آپ یہ کریں کہ اس صفحے سے جاکر ونڈوز ایکس پی کے لیے اپنے ماڈل کے تمام ڈرائیور ڈاؤن لوڈ کریں اور ایک یو ایس بی ڈرائیو میں ڈال لیں۔

http://esupport.sony.com/US/perl/swu-list.pl?mdl=VGNSR129E&SelectOS=7

ونڈوز ایکس پی لادنے سے قبل بایوس میں جاکر ہارڈ ڈرائیو کو compatibility موڈ میں ڈالیں ورنہ ونڈو شاید انسٹال کے دوران کہے کہ آپ کے سسٹم پر کوئی ہارڈ ڈسک نہیں۔

ونڈوز معمول کے مطابق لادنے کے بعد سب سے پہلے Intel® Chipset Driver ڈالیے۔ اس کے بعد ایک ایک کرکے سارے ڈرائیور ڈالتے جائیے۔ ڈیوائس مینیجر پر نظر رکھیے کہ کوئی ڈیوائس چھوٹ نہ جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شارق، آپ نے مفید معلومات فراہم کی ہیں۔ لیکن شاید ہر ایک کے لیے ان پر عمل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
ونڈوز ایکس پی سے وسٹا پر آنا اکثر لوگوں کو کافی مہنگا پڑتا ہے۔ لوگوں کے پاس کئی پرانی ڈیوائس ہوتی ہیں جن کے ڈرائیور وسٹا کے لیے دستیاب نہیں ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے پرانی ڈیوائس کو پھینکنا پڑ جاتا ہے۔ مجھے بھی اسی لیے نیا سکینر خریدنا پڑا تھا۔ :(
 
لیکن نبیل یہاں تو بات وسٹا سے ایکس پی پر جانے کی ہورہی ہے اور ایکس پی کے لیے ڈرائیور سونی نے خود مہیا کر رکھے ہیں
 

مانی چیمہ

محفلین
شارک بھائی السلام علیکم
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مفید مشورے سے نوازا ، بھائی جان بات یہ ہے کہ ڈرائیور میرے پاس موجود ہیں ، اب آپ یہ بتائیں کہ بائیوس میں ہارڈ ڈرائیو کو compatibility موڈ میں کیسے ڈالنا ہے ، اگر ساٹا نیٹو آپشن کو استعمال کرنا ہے تو وہ اس میں نہیں ہے ، میں اسکو دیکھ چکا ہوں ، اسکے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہے تو مجھے ضرور بتائیں ، بہت شکریہ
 

مانی چیمہ

محفلین
بہت شکریہ

جناب میں وائیو لیپ ٹاپ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، مگر نیٹ تحقیقات کے بعد:

سسٹم کو چلانے کے بعد F2 دبائیے۔ بائیوس میں جاکر ساٹا کو غیر فعال کر دیجیے۔ پھر F10 دبائیے۔
امید ہے اس سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

http://en.kioskea.net/forum/affich-22215-how-to-install-xp-sp2-on-vista-laptop

ساٹا کو غیر فعال کرنے کی آپشن اس میں نہیں ہے
 

اسد

محفلین
چند سوالات:
(آسان حل)
آپ کس شہر میں ہیں؟
(مشکل حل)
آپکی کمپیوٹر کی تکنیکی مہارت کتنی ہے؟
کیا آپ کے کمپیوٹر میں سی ڈی رائٹر موجود ہے؟

ویسے کوشش کریں کہ آپ کو Ich7 سپورٹ کے ساتھ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی مل جائے۔ Hp کے لئے یہ لاہور اور پنڈی میں مل جاتی ہے، لیکن کہہ نہیں سکتا کہ سونی پر یہ کوئی سیریل-کی قبول کرے گی یا نہیں۔
 
Top