مجھے میری ذات سے نفرت ہے

طالوت

محفلین
اظہر بھائی ۔۔۔ یہ ہمارے بہت دلعزیز اور پیارے دوست ظہیر بھائی ہیں ۔ ہم سب محفل والوں نے چندہ جمع کرکے ان کا علاج کرالیا ہے ۔ اب ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ فکر کی کوئی بات نہیں ۔ ;)

کہاں صاحب وہ چندہ تو محفل کی ہوسٹنگ فیس کی مد میں چلا گیا ۔ اب یہ مہم پھر سے چلائی جائے اور اب کے بار رقم براہ راست میرے کھاتے میں جمع کرائی جائے ۔ :) اب ہم دو ہیں ;)
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
کہاں صاحب وہ چندہ تو محفل کی ہوسٹنگ فیس کی مد میں چلا گیا ۔ اب یہ مہم پھر سے چلائی جائے اور اب کے بار رقم براہ راست میرے کھاتے میں جمع کرائی جائے ۔ :) اب ہم دو ہیں ;)
وسلام

یہ ظلم ہے ، دہائی ہے ۔۔۔۔ ہم نے تو اسی مد میں چندہ جمع کیا تھا ۔ خیر ہم اس پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔
اگر آپ اجازت دیں تو ایک خیال کے تحت مجھے ایک شوخ تحریر کا خیال ذہن میں کُوندا ہے ۔ جس میں اس حقیقت کو اجاگر کیا جائے گا کہ چندہ کیوں جمع کیا گیا اور پھر اس میں کرپشن کیسے ہوئی ۔ بس آپ کی خاص اجازت درکار ہوگی کیونکہ اس کہانی کا مرکزی کردار آپ ہونگے ۔ اور میری پوسٹ کے بعد جو جو اس پوسٹ کا شکریہ ادا کرے گا ۔ وہ سب اس کہانی میں کھینچے جائیں گے ۔ سوچ سمجھ کر سب احباب اس کہانی کا پلاٹ منظور فرمایئے گا ۔ ;)
 
اس ہیرا پھیری میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہاں محفل کی تیسری سالگرہ پر صندوقوں والے معاملے سے مجھے انکار نہیں۔ مجھے تو خبر ہی نہ ہوئی ورنہ یہاں بھی نہ چوکتا۔
 

طالوت

محفلین
اجازت کیسی صاحب ، چہرے پر جو مسکراہٹ آئے تو کیا حرج ہے بھلا ۔ ہو جائیے شروع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
وسلام
 
Top