غزل
(طارق سبزواری)
مجھ سے ممکن نہیں ایسی کوئی تحریر لکھوں
آنکھ کو قید لکھوں، پاؤں کو زنجیر لکھوں
ہاں یہ تپتا ہوا سورج، یہ پگھلتے ہوئے لوگ
مجھ سے کہتے ہیں کہ میں دھوپ کی تاثیر لکھوں
میں نے کل خواب میں اک پھول کے لب چومیں ہیں
ہو اجازت تو میں اس خواب کی تعبیر لکھوں