ال انت ول اخیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لگتا ہے عربی میں کچھ کہا ہے :)
ایک صاحب سعودی عرب کافی عرصہ گزار کر آئے، کہنے لگے، عربی لوگ بہت سلجھے ہوئے ہوتے ہیں، ایک عربی سے میری لڑائی ہو گئی، میں اسے گا--ں سناتا رہا اور وہ مجھے قرآن کی آیات پڑھ پڑھ کر سناتا رہا :)
 
واہ واہ راجہ بھائی فیض صاحب نے بھی ضرور کروٹیں لی ہوں گی :)
رات کو فیض صاحب خواب میں آئے تھے، فرمانے لگے، جس طرح تیرے کلام پر سید شہزاد ناصر یوسف-2 شوکت پرویز شیزان اور بھلکڑ ہاتھ صاف کرتے ہیں، بیٹا میں اسی طرح تجھ پہ ہاتھ صاف کروں گا، تو آ تو سہی :)
 
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ سید شہزاد ناصر بھیا!
کب تشریف لا رہے ہیں اسلام آباد، بہت دن ہوئے دیدار نصیب نہیں ہوا۔
جوبات دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں،طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
آپ کی محبت تو تقاضا کرتی ہے کہ پر لگ جائیں مگر
آسماں مجبور ہے،شمس و قمر مجبور ہیں
انجم سیماب یا رفتار پر مجبور ہیں
بس دعا کریں کہ ملاقات کی سبیل پیدا ہو جائے
اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
 

عبد الرحمن

لائبریرین
میں نے سمجھا تھا کہ دولت سے درخشاں ہے حیات
میرے ابا ہیں حکومت میں تو ڈرنا کیا ہے

دھماکے دار انٹری دی ہے بھیا! بہت خوب! :)
 
Top