تعارف مجھ کو تنہا کر گیا منفرد رہنے کا شوق ۔۔۔

اسد مقصود

محفلین
بذات خود میں ادیب، مصنف یا شاعر نہیں لیکن ادب اور فنون سے مجھے بچپن سے لگاؤ رہا ہے اور اس وقت بھی کراچی میں آرکیٹیکچر (فن تعمیرات) کے شعبہ میں تعلیم پا رہا ہوں۔ اور شاید انہی رحجانات کے باعث میں تنہا رہ گیا کیونکہ اپنے ارد گرد مجھے اپنے جیسے لوگ بدقسمتی سے نہ ملے۔ شاید اسی لیے مجھے فرسٹ ایئر میں ڈیزائن کی معلمہ نے یہ شعر سنایا تھا کہ
تجھ کو تنہا کر گیا ہے منفرد رہنے کا شوق
اب اکیلے بیٹھ کر یادوں کے منظر دیکھنا​
میرا نام اسد مقصود ہے اور بنیادی طور پر پنجاب کے انتہائی جنوبی شہر صادق آباد کا ساکن ہوں اور آج کل کراچی میں قیام ہے۔
اردو میں مزاح میری پسندیدہ صنف ہے۔ یوسفی، شفیق الرحمٰن اور ابن انشا کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہوں اور ان کے صفحات بھی فیس بک پر پانچ سال سے چلا رہا ہوں۔ شاعری پڑھنے سے بھی شغف ہے اور غالب میرا محبوب ترین شاعر ہے۔ گو کہ کبھی کبھار سمجھ میں نہیں بھی آتا لیکن یوسفی صاحب کا کہنا ہے اور سچ کہنا ہے کہ غالب سمجھ میں نہ آئے تو دوگنا مزا دیتا ہے۔
موسیقی میں قوالی اور غزل سننے سے رغبت ہے۔ اور اس کے علاوہ پنجابی اور انگریزی ادب اور انگریزی فلموں کا بھی ذوق رکھتا ہوں۔
کافی عرصہ سے اس فورم پر شعر و شاعری پڑھتا رہا ہوں اور اردو کا بہترین فورم لگا مجھے۔ لیکن پہلے کبھی یہاں رجسٹر ہونے کا خیال نہیں آیا مگر فیس بک پر غیر معیاری شاعری دیکھ دیکھ کر طبعیت بہت منغض ہوتی ہے اس لیے یہاں چلا آیا ہوں لیکن خیر ۔۔۔ دیر آید درست آید۔
 

اسد مقصود

محفلین


خوش آمدید
خوش آمدید

محفل میں خوش آمدید۔
صحیح جگہ آئے ہیں دوست۔ یہاں ان شاء اللہ غیر معیاری ادب نہیں ملے گا آپ کو۔ :)

تمام احباب کا شکریہ
 

اکمل زیدی

محفلین
سب سے پہلے تو خوش آمدید ...اس کے بعد آپ کے تعارفی قلاقند کے ساتھ کچھ ہمارا نمکین ...کچھ تلخ لگے تو بتادیجے گا...

لیکن ادب اور فنون سے مجھے بچپن سے لگاؤ رہا ہے

مطلب اس جملے میں آپ یہ بھی بتانا چاہ رہے ہیں کے آپ بڑے ہو چکے ہیں ..:unsure:
اپنے ارد گرد مجھے اپنے جیسے لوگ بدقسمتی سے نہ ملے
کیا پتا آپ کی بدقسمتی ان کے لئے خوش قسمتی ہو ...کے ایسا باذوق ...یا اندھوں میں...............:sneaky:

یوسفی صاحب کا کہنا ہے اور سچ کہنا ہے کہ غالب سمجھ میں نہ آئے تو دوگنا مزا دیتا ہے۔
مطلب طے ہوا کے یوسفی صاحب ڈبل مزہ لیتے ہیں غالب پڑھ کے ...:p

انگریزی فلموں کا بھی ذوق رکھتا ہوں
برا مت مانئے گا اس طرح کے جملوں میں ذوق سے زیادہ شوق آتا ہے ..:LOL:

یہ فیصلہ تو ہم کرینگے...کے درست آید...یا .....;)
 

اسد مقصود

محفلین
سب سے پہلے تو خوش آمدید ...اس کے بعد آپ کے تعارفی قلاقند کے ساتھ کچھ ہمارا نمکین ...کچھ تلخ لگے تو بتادیجے گا...

سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ استقبال کرنے کا۔

مطلب اس جملے میں آپ یہ بھی بتانا چاہ رہے ہیں کے آپ بڑے ہو چکے ہیں ..:unsure:

آثار تو یہی ہیں کہ بڑا ہو چکا ہوں۔ چوبیس سال کا آدمی چھوٹا تو نہیں ہوتا اگرچہ بظاہر اپنی عمر سے بہت چھوٹا لگتا ہوں۔

کیا پتا آپ کی بدقسمتی ان کے لئے خوش قسمتی ہو ...کے ایسا باذوق ...یا اندھوں میں...............:sneaky:

جی بالکل کانا راجہ ہی ہوں۔۔۔
ہم کہاں کے دان تھے کس ہنر میں یکتا تھے

مطلب طے ہوا کے یوسفی صاحب ڈبل مزہ لیتے ہیں غالب پڑھ کے ...:p
یوسفی صاحب ہر مسئلہ اپنی حسِ مزاح سے ہی حل کرتے ہیں۔ خود کہتے ہیں کہ آدمی کے پاس حسِ مزاح ہو تو مشکل سے مشکل صورتحال سے بآسانی گزر جاتا ہے

برا مت مانئے گا اس طرح کے جملوں میں ذوق سے زیادہ شوق آتا ہے ..:LOL:

پہلے شوق ہی تھا لیکن پھر ذوق میں تبدیل ہو گیا۔ شاعری کی طرح فلمیں بھی غیر معیاری پسند نہیں کرتا۔

یہ فیصلہ تو ہم کرینگے...کے درست آید...یا .....;)

بالکل آپ پر ہی منحصر ہے۔

تحسین ِ سخن فہم ہے مومن ! صلہ اپنا
 
Top