ڈاکٹرعامر شہزاد
معطل
یا رب سراب اہل ہوس سے نجات دے
مجھ کو شراب دے انہیں آب حیات دے
آ ہم بھی رقص شوق کریں رقص مل کے ساتھ
اے گردش زماں میرے ہاتھوں میں ہات دے
اپناسبو بھی آئنہ جم سے کم نہیں
رکھیں جو رو بہ رو خبر شش جہات دے
اے دست راز مرکب دوراں ہے سست رو
لا میرے ہاتھ میں رسن کائنات دے
کچھ تو کھلے کہ کیا ہے پس پردۂ حیات
کوئی پتا تو آئنہ حسن ِذات دے
اے دوست اس زمان و مکاں کے عذاب میں
دشمن ہے جو کسی کو دعائے حیات دے
اٹھ رہ گزر سے اے در مے خانہ کے گدا
مسند پہ بیٹھ فیصلۂ کائنات دے
اس موجۂ سرور کی ہے آرزو ظفرؔ
جو طبع کو روانیٔ نیل و فرات دے
مجھ کو شراب دے انہیں آب حیات دے
آ ہم بھی رقص شوق کریں رقص مل کے ساتھ
اے گردش زماں میرے ہاتھوں میں ہات دے
اپناسبو بھی آئنہ جم سے کم نہیں
رکھیں جو رو بہ رو خبر شش جہات دے
اے دست راز مرکب دوراں ہے سست رو
لا میرے ہاتھ میں رسن کائنات دے
کچھ تو کھلے کہ کیا ہے پس پردۂ حیات
کوئی پتا تو آئنہ حسن ِذات دے
اے دوست اس زمان و مکاں کے عذاب میں
دشمن ہے جو کسی کو دعائے حیات دے
اٹھ رہ گزر سے اے در مے خانہ کے گدا
مسند پہ بیٹھ فیصلۂ کائنات دے
اس موجۂ سرور کی ہے آرزو ظفرؔ
جو طبع کو روانیٔ نیل و فرات دے