جاوید اختر مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں، جو بھی امی کہتی تھیں - جاوید اختر

مہ جبین

محفلین
ایک یہ دن جب اپنوں نے بھی ہم سے ناطہ توڑ لیا
ایک وہ دن جب پیڑ کی شاخیں بوجھ ہمارا سہتی تھیں
ایک یہ دن جب ساری سڑکیں روٹھی روٹھی لگتی ہیں
ایک وہ دن جب آؤ کھیلیں ساری گلیاں کہتی تھیں
ایک یہ گھر جس گھر میں میرا ساز و ساماں رہتا ہے
ایک وہ گھر جس گھر میں میری بوڑھی نانی رہتی تھیں
واہ واہ بہت زبردست بھئی
فرحت کیانی سارہ خان اور فاروقی بھائی نے تو واقعی بچپن میں پہنچادیا
مزہ آگیا :)

 
Top