ابن سعید اردو
محفلین
کیا کوئی محترم رکن مجھے بتا سکتا ہے کہ ایسے موقع پر کون سا محاورہ کہنا چاہیے کہ جب کوئی خود مصیبت میں پھنسا ہو، اس سے اپنی مسئلہ حل ہو نہیں رہا ہو اور وہ دوسروں کو ان کے مسائل کا حل کے لیے مشورے دے رہا ہو؟
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
یہ بہت خوب ہے ۔۔۔۔ایسے موقع پر یہ مصرع بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
“تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو”
(ذوق)
ایسے موقع پر یہ مصرع بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
“تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو”
(ذوق)
یہ معاملہ ہی ایسا ہے کہ بڑوں کو کوئی محاورہ نہ ہی بولا جائے یقینا سوء ادب کی حد لگے گی براہ راست ۔ہاں یہ خوب ہے، مگر "تو، تڑاک" بد تمیزی بھی ہے اس میں! اس لیے اپنے سے بڑوں کو نہیں بولا جا سکتا۔
آپ ایسا کریں کہ ایسے شخص کی “ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں”۔ آپ کے لیے یہ محاورہ زیادہ بہتر رہے گا۔ہاں یہ خوب ہے، مگر "تو، تڑاک" بد تمیزی بھی ہے اس میں! اس لیے اپنے سے بڑوں کو نہیں بولا جا سکتا۔
آپ شاید ضرب المثل یا کہاوت کہنا چاہتے تھے لیکن محاورہ لکھ گئے ۔کیا کوئی محترم رکن مجھے بتا سکتا ہے کہ ایسے موقع پر کون سا محاورہ کہنا چاہیے کہ جب کوئی خود مصیبت میں پھنسا ہو، اس سے اپنی مسئلہ حل ہو نہیں رہا ہو اور وہ دوسروں کو ان کے مسائل کا حل کے لیے مشورے دے رہا ہو؟
بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔آپ شاید ضرب المثل یا کہاوت کہنا چاہتے تھے لیکن محاورہ لکھ گئے ۔
ایسے موقع کے لئے کوئی محاورہ تو کبھی نظر سے نہیں گزرا لیکن مشہور ضرب المثل وہی ہے جو شمشاد صاحب نے اوپر لکھی ۔ اگر آپ لفظ میاں سے اجتناب کرنا چاہتے ہیں تو اصل فارسی کی کہاوت استعمال کرلیجئے : خود را فضيحت ، ديگراں را نصيحت ۔ کسی خاتون کو برا بھی نہیں لگے گا اور آپ کی فارسی دانی کا رعب بھی پڑ جائے گا ۔
باذوق ہوں یا نہیں اس کا تو علم نہیں لیکن شعر و ادب کا شوق ضرور ہے ۔ اردو محفل پر اتنا بھی غیر فعال نہیں ہوں۔ ہفتے دس دن میں چکر ضرور لگتا ہے ۔ بس گھربار اور روزگار کی مصروفیات فرصت کم ہی دیتی ہیں ۔ جب یہاں آتا ہوں تو عموماً اپنی توجہ بزم سخن یا لسانیات وغیرہ کے زمروں پر ہی رکھتا ہوں اور وہیں زیادہ وقت صرف کرتا ہوں ۔ اس لئے شاید آپ کو دوسرے زمروں میں نظر نہیں آتا ۔ الحمدللہ آپ اور دیگر احباب ہیں ، رونق لگائے رکھتے ہیں ۔ اللہ سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ، رونقیں قائم و دائم رکھے !بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔
ظہیر صاحب ماشاء اللہ صاحب ذوق شخصیت لگ رہے ہیں، پھر اردو محفل پر اتنے غیر فعال کیوں ہیں؟
جزاک اللہ خیر۔باذوق ہوں یا نہیں اس کا تو علم نہیں لیکن شعر و ادب کا شوق ضرور ہے ۔ اردو محفل پر اتنا بھی غیر فعال نہیں ہوں۔ ہفتے دس دن میں چکر ضرور لگتا ہے ۔ بس گھربار اور روزگار کی مصروفیات فرصت کم ہی دیتی ہیں ۔ جب یہاں آتا ہوں تو عموماً اپنی توجہ بزم سخن یا لسانیات وغیرہ کے زمروں پر ہی رکھتا ہوں اور وہیں زیادہ وقت صرف کرتا ہوں ۔ اس لئے شاید آپ کو دوسرے زمروں میں نظر نہیں آتا ۔ الحمدللہ آپ اور دیگر احباب ہیں ، رونق لگائے رکھتے ہیں ۔ اللہ سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ، رونقیں قائم و دائم رکھے !
بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔
ظہیر صاحب ماشاء اللہ صاحب ذوق شخصیت لگ رہے ہیں، پھر اردو محفل پر اتنے غیر فعال کیوں ہیں؟
فضيحت ، ديگراں را نصيحت ۔