ارے جناب عمران خان صاحب کے اپنے صاحبزادوں نے کونسی زبان میں تعلیم پائی ہے؟۔ شاید اپنی مادری زبان میں!!!!۔محب بھائی، آپ شاید تحریک انصاف کے اس منصوبے کی طرف اشارہ کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اردو یا متعلقہ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم کے طور پر اپنایا جائے گا اور نویں جماعت سے انگریزی زبان کو ذریعہ تعلیم کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔ اگر اس کے علاوہ ان کی پالیسی میں اردو کو قومی زبان کے طور پر اپنانے کے لئے کوئی اور نکتہ پیش کیا گیا ہے تو براہِ مہربانی اس کا حوالہ دیدیں کیونکہ وہ بات میری نظر سے نہیں گزری۔
ایک سے بڑھ کر ایک سیاسی ڈرامہ ہے پاکستان میں۔