محبان نستعلیق متوجہ ہوں

علوی امجد

محفلین
شکریہ نظامی بھائی کہ آپ نے اس بارے میں توجہ دلائی۔
حقیقت میں نستعلیق فانٹ کی تیاری ایک نہایت تھکا دینے والا کام ہوتاہے۔ اس کے لئے اس کے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ میں نے اس بارے میں پہلے بھی شاکر بھائی سے بات کرچکا ہوں ۔ اچھا ہوا کہ اب فورم کے ذریعے یہ کارخیرانجام پاسکے گا۔ میں اس میں تعاون کے لئے پوری طرح تیار ہوں۔ براہ کرم رقم جمع کرنے کے لیے طریقہ کار کو فائنل کیا جائے یعنی یا تو کوئی بینک اکاونٹ کھلوا لیا جائے یا پھر کسی ایک فرد کو رقم بھجوا دی جائے تا کہ وہ تخلیق کاران کو پہنچا ئی جاسکے۔
 
sharfi

محفلین
بہت خوشی کی خبر ہے اس ہنگامہ خیز دنیا میں اردو سے محبت رکھنے والوں کے لیے، اردو محفل فورم کے ذمہ داروں نے تاج نستعلیق کے تخلیق کار بھائی سید شاکر قادری صاحب اور ان کے معاونن کے لیے بہت ہی اچھا سوچا ہے۔ میں اور دوسرے احباب اپنی حیثیت کے اعتبار سے رقم کس طرح پہنچا سکتے ہیں؟ مدد کیجیے گیا میری اور سب کی۔
والسلام
حامد احمد شرفی
 
dxbgraphics

محفلین
شاکر بھائی نے جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے یقینا ان کا نام اردو کی خدمت میں سنہری حروف میں بھی لکھا جائے تو کم ہے۔
اعزاز طریقہ کار محفل انتظامیہ طے کر لیں انشاء اللہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق حاضر ہیں۔لیکن یہ بات پھر بھی طے ہے کہ یہ اعزاز و اکرام بھی شاکر بھائی کی خدمت کے مقابلے میں کچھ حیثیت نہیں رکھتے
 
میرے خیال سے سعود اس سلسلے میں جلد کوئی عمدہ قابل عمل منصوبہ پیش کریں گے جس سے تمام احباب حسب توفیق اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

میں بھی تب تک محو انتظار ہوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شکریہ نظامی بھائی کہ آپ نے اس بارے میں توجہ دلائی۔
حقیقت میں نستعلیق فانٹ کی تیاری ایک نہایت تھکا دینے والا کام ہوتاہے۔ اس کے لئے اس کے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ میں نے اس بارے میں پہلے بھی شاکر بھائی سے بات کرچکا ہوں ۔ اچھا ہوا کہ اب فورم کے ذریعے یہ کارخیرانجام پاسکے گا۔ میں اس میں تعاون کے لئے پوری طرح تیار ہوں۔ براہ کرم رقم جمع کرنے کے لیے طریقہ کار کو فائنل کیا جائے یعنی یا تو کوئی بینک اکاونٹ کھلوا لیا جائے یا پھر کسی ایک فرد کو رقم بھجوا دی جائے تا کہ وہ تخلیق کاران کو پہنچا ئی جاسکے۔
بہت شکریہ علوی امجد۔
نبیل اس حوالے سے ایک لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ جلد ہی وہ اس کا اعلان کریں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس وقت تک مندرجہ ذیل احباب نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے:-
پاکستان میں رہنے والے احباب رقم منتقل کرنے کے لیے مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کر لیجیے۔ آپ با آسانی ایزی پیسہ کے ذریعے اپنا حصہ منتقل کر سکتے ہیں۔
فہرستِ معاونین
نبیل
سعادت - رقم موصول ہوگئی ہے
شمشاد
ابن سعید
فیصل عظیم فیصل
انتہا
زحال مرزا
علوی امجد
مہ جبین
محمد بلال اعظم
میر انیس
محمداحمد
دوست
سویدا
sharfi
dxbgraphics
محب علوی
نایاب
فاروق سرور خان
کاشف اکرم وارثی
cp34
پردیسی
برگ حنا
dehelvi
 
بھئی خوب! اپنا نام تو تعاون کی یقین دہانی کرانے والوں کی فہرست سے مکھن سے بال کی طرح نکال لیا۔۔۔ ہا ہا ہا :) :) :)
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں رہنے والے احباب رقم منتقل کرنے کے لیے مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کر لیجیے۔ آپ با آسانی ایزی پیسہ کے ذریعے اپنا حصہ منتقل کر سکتے ہیں۔
 
میری طرف ے بھی تیس ہزار کا تحفہ شاکر قادری کی محنت شاقہ کے لئے۔ یہ ایک اچھی بات ہے کہ تمام لوگ اس میں کچھ نا کچھ حصہ ڈال رہے ہیں۔ شاکر قادری صاحب :
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

اردو بولنے اور لکھنے والوں کی عزت کو چار چاند لگا دیے آپ کے کام نے۔

جزاک اللہ فاروق سرور خان
 
ابوشامل

محفلین
’تاج نستعلیق‘ کا اجرا ایک پرمسرت پیغام ہے اور بلاشبہ اس پر شاکر القادری صاحب ’تمغہ حسنِ کارکردگی‘ کے مستحق ہیں لیکن کیا کیا جائے کہ اب یہ اعزاز صرف چمچہ گیروں اور چاپلوسوں کے لیے رہ گیا ہے۔ بہرحال، انہیں اعزاز سے نوازنے کا سوچ کر اردو محفل اور الف نظامی نے بہت عمدہ قدم اٹھایا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں اپنے چند احباب سے رابطہ کیا ہے۔ اگر اس سلسلے میں کچھ سبیل بنتی ہے تو میں آگاہ کردوں گا۔ مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ پاکستان سے ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا؟
 
بہت شکریہ ابوشامل ۔ پاکستان میں ادائیگی کے لیے آپ ایزی پیسہ کے ذریعے رقم مجھ تک پہنچا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کیجیے۔
 
سویدا

محفلین
عطاری بھائی آپ کی کرم فرمائی کا شکریہ
یہاں اس موضوع میں دوسری کوئی گفتگو شروع کرنا مناسب نہیں ہے
 
کہاں تو کہاں میرا تاج ور توزمین پر وہ ہےعرش پر محترم قادری صاحب اب توجولائی بھی رخصت ہونے والا ہے اب تواس تاج کے دیدار کرادیجئے اور کتنا وقت لگے گا اسکے ریلیز ہونے میں
بے تابی بڑھی جارہی ہے دل کھنجا جارہاہے مگر تاج نستعلیق کی پیدائش میں اضافہ ہی اضافہ ہو رہاہے کیا آپ بتاسکتے ہیں اور کتنا وقت لگےگا
 
Top