محبتوں بھری ایک شام

الشفاء

لائبریرین
واہ۔۔۔ بہت ہی زبردست پیشکش۔۔۔

بہت ساری نابغہ روزگار ہستیوں کی زیارت سے دل شاد ہوا۔۔۔

خوش رہیں۔۔۔سب۔۔۔
 

افضل حسین

محفلین
اشتیاق علی صاحب اظہار خیال کرتے ہوئے​
DSC03267.JPG
ماشااللہ بہت بھاری بھرکم شخصیت کے مالک ہیں اشتیاق بھائی
 
یہاں پر اپنے تاثرات کا اظہار کرنا تھا مگر چند مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہ کر سکا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ ہر شخصیت بارے ایک ایک کر کے کچھ شیئر کرتا رہوں۔​
ہاں ایک بات!​
میں کوئی علمی، ادبی شخصیت نہیں، کہیں الفاظ کے چناؤ میں بے احتیاطی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں لیکن ایک چیز ضرور ہے کہ میں پورے خلوص سے یہ تحریر رقم کر رہا ہوں۔ اور جو کچھ لکھ رہا ہوں یہی مجھے محسوس ہوا۔​
سب سے پہلے:​
ہمارے محترم اور پیارے چچا جان شاکرالقادری!​
دھیما مزاج، لہجے میں مٹھاس اور گفتگو سلجھی ہوئی۔ جو بھی بات کرے اسے اپنائیت کا احساس ہو۔پیار، محبت اور خلوص کو عملی صورت میں دیکھنا ہو تو چچا جان سے ملیے۔​
جملے نپے تلے، فضول اور لغو گفتگو سے پرہیز۔ ایک بار ملیں تو باربار ملنے کو جی چاہے۔کسی موضوع پر گفتگو کرتےتو اس کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے سامع کو مشکل سے مشکل بات بھی نہایت آسان پیرائے میں سمجھا دیتے۔​
گو کہ علمی اعتبار سے وہ مجھ سے بہت بڑے قد کے مالک تھے مگر مجھے کہیں بھی اپنی علمی برتری نہیں جتلائی۔ شاید باقی لوگ بھی اس بات سے متفق ہوں۔​
لو جی محفلین!​
ہماری تحریر کی بس ہو گئی، میں تو سمجھ رہا تھا شاید ایک آدھ صفحہ لکھوں گا مگر شاید میرے پاس تاثرات کی بہتات ہونے کے باوجود الفاظ کی کمی ہے۔​
 

تلمیذ

لائبریرین
شاید میرے پاس تاثرات کی بہتات ہونے کے باوجود الفاظ کی کمی ہے۔​
کسر نفسی ہے آپ کی، ورنہ آپ کی تحریر ٹھیک ٹھاک اور بہت سے لوگوں سے بہتر ہے۔ اسے جاری رکھیں، مزید بہتر ہو جائے گی اورخود پر آپ کےاعتماد میں اضافہ ہوگا۔
 

پردیسی

محفلین
دو تین دن بعد آیا ہوں مگر یہ ویہڑا تو سونا ہی پڑا ہے۔۔:)
تقریب میں شامل کئی محترم دوستوں نے شاید یہ دھاگہ ہی نہیں دیکھا۔۔:roll:
 

پردیسی

محفلین
ویسے بھائی جی میں بھی آپ سے متفق ہوں کہ یہ دسمبر کا '' لُچ لفنگ '' ہے :D
اس کا مطلب ہے دسمبر کے ساتھ کوئی برا بھلا کرنا پڑے گا:LOL:
 

تلمیذ

لائبریرین
دو تین دن بعد آیا ہوں مگر یہ ویہڑا تو سونا ہی پڑا ہے۔۔:)
تقریب میں شامل کئی محترم دوستوں نے شاید یہ دھاگہ ہی نہیں دیکھا۔۔:roll:

جناب، ہم تو مستقل اسے دیکھتے رہے ہیں اور جواب بھی لکھتے رہے ہیں۔ آپ نے نہایت اچھی رپورٹ تحریر کی ہے۔
 
Top