محبت آخرش ہے کیا؟

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
محبت آخر شے ہے کیا؟

وصی میں ہنس کے کہتا ہوں.!

کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا محبت ہے ،عبادت ہے

کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا محبت ہے ،عبادت ہے

کہیں بارش میں میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا محبت ہے ،عبادت ہے

محبت کے ہزاروں رنگ، لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہو یہ
مجھے اپنا بناتی ہے
یہ میرے دل کو بھاتی ہے
(وصی شاہ)
 
نیلم

محفلین
میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
اس حسیں اسرار کے بارے میں
ابتداءیں تو بھلا کیاہے،،،،

محبت آخرش ہے کیا؟
وصی میں ہنس کے کہتا ہوں
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے
کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا محبت ہے
کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا محبت ہے
کہیں بارش میں میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے
کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا محبت ہے
محبت کے ہزاروں رنگ، لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہو یہ
مجھے اپنا بناتی ہے
یہ میرے دل کو بھاتی ہے
 
فاتح

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ جس حالت میں نیلم نے لگائی تھی ویسے اس آزاد نظم کی ٹانگیں بازو ٹوٹے ہوئے تھے جس میں سے ایک کی نشان دہی مدیحہ گیلانی صاحبہ نے کر دی اور دوسری بات یہ کہ اگر شاعری ہی پڑھنی ہے تو کسی اچھے شاعر بلکہ کسی "شاعر" کو پڑھو۔۔۔ یہ وصی شاہ تو پرلےدرجے کا چور ہے جو دوسرے شعرا کا کلام اور مضامین بلکہ دوسروں کے کیے ہوئے ترجمے تک چوری کر کے اپنے نام سے چھپوا دیتا ہے۔ اس کا اصل مقام وہیں ہے جہاں اس جیسے باقی بھانڈ میراثیوں کا ہے یعنی ٹی وی چینل پر میراث پنا کرنا۔
 
نیلم

محفلین
محبت آخرش کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟

میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
اس حسیں اسرار کے بارے میں
\"بتاءیں تو بھلا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟\"
\"محبت آخرش ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟\"
وصی میں ہنس کے کہتا ہوں
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی
محبت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی
محبت ہے
کسی کے واسطے ننھی سی قربانی، محبت ہے
کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا
محبت ہے
ہو دل میں درد، ویرانی مگر پھر بھی
کسی کے واسطے جبرا ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا
زبردستی ہی مسکانا
محبت ہے
کہیں بارش میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی
محبت ہے
کوءی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو
تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کرکے راستہ باہر کا دکھلانا
محبت ہے
کسی کے زخم سہلانا
کسی کو روتے ہوءے کے دل کو بہلانا محبت ہے
کہ میٹھا بول، میٹھی بات، میٹھے لفظ، سب کیا ہے؟
( یہ تو ہر رنگ میں ہے نیٹ پہ:) )
 
عسکری

معطل
پہلی بات تو یہ کہ جس حالت میں نیلم نے لگائی تھی ویسے اس آزاد نظم کی ٹانگیں بازو ٹوٹے ہوئے تھے جس میں سے ایک کی نشان دہی مدیحہ گیلانی صاحبہ نے کر دی اور دوسری بات یہ کہ اگر شاعری ہی پڑھنی ہے تو کسی اچھے شاعر بلکہ کسی "شاعر" کو پڑھو۔۔۔ یہ وصی شاہ تو پرلےدرجے کا چور ہے جو دوسرے شعرا کا کلام اور مضامین بلکہ دوسروں کے کیے ہوئے ترجمے تک چوری کر کے اپنے نام سے چھپوا دیتا ہے۔ اس کا اصل مقام وہیں ہے جہاں اس جیسے باقی بھانڈ میراثیوں کا ہے یعنی ٹی وی چینل پر میراث پنا کرنا۔
میں آپکی شاعری پر پی ایچ ڈی کا قائل ہوں سرکار لاکھ لعنت اس پر :grin:
 
فاتح

لائبریرین
میں آپکی شاعری پر پی ایچ ڈی کا قائل ہوں سرکار لاکھ لعنت اس پر :grin:
بہت دنوں بعد پاکستانی کھانا نصیب ہوا ہے۔بس میں ابھی کال کرتا ہوں تمھیں ذرا کھانے سے نمٹ لوں۔۔۔ اس کے بعد 10 غزلیات، 5 نظمیات اور ایک ہجو تمھاری شان میں۔ فکر نشتہ
 
Top