محبت میں رہتے رہے ہم

نور وجدان

لائبریرین
محمد وارث نے کہا:
کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ منافقت آج کل اردو محفل میں بھی ہو رہی ہے :)
صحیح کہا وارث بھائی ...اسی لئے ہماری کم ہی بنتی ہے کہیں بھی ...

ایک جگہ ہم محفل میں بیٹھے تھے اور سب سے آگے ...لوگ سن سن کے واہ واہ کے نعرے لگا رہے تھے اور ہم حیران پھر ان صاحب نے ہماری طرف رخ کر کے کہا آپ کو آواز آرہی ہے میں نے سر ہلا دیا تو کہنے لگے آپ کی طرف سے کوئی رسپونس نہیں آیا .....میں کہا سچ کہوں تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا ...:LOL:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جوش-کی-منافقت.14193/#post-1749644

ایک بندہ مشاعرے میں بیٹھا اپنے اعتماد کی دلیل لیے ہوتا ہے اور ایک نظم اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کی ہوئی ہوتی ہے ۔ جس کا دل چاہے اس کے دل کو لگے اور جس کے دل کو نہ لگے وہ اپنی بات کرے یہاں تک کہ ریٹنگ ناپسندیدہ کردے ۔ یہ ایک اچھا امر ہے ۔ جس کی رائے یا کی گئی تعریف سے اعتراض ہے اس سے باز پرس کرلے کہ اس پوسٹ میں رائے میں تضاد یہی ظاہر کردہا ہے کہ یہاں کوئی منافقت سے کام نہیں لیا گیا ۔ کسی کو مزہ آیا۔۔۔۔۔کسی کو نہیں ایا۔۔۔سب نے لکھا۔۔۔۔پھر کجا یہ پوسٹ کیا ؟ اس پوسٹ کو یہاں لگانے کا مقصد صاحب پوسٹ کے اہل علم ہونے کی دلیل ہے ۔اللہ آپ کے علم میں اضافہ کرے ۔آمین
 
ناصر رانا

محفلین
ہاں بھئی زیدی صاحب یہ منافقت والا جوتا کیوں مارا آپ نے؟:eek:
اگر آپ کو مزہ نہیں آیا تو آپ نے بتا بھی دیا، دوسروں کی رائے کا پوسٹ مارٹم چہ معنی؟:nottalking:

یہی دیکھ لیجئے کہ مجھے اردو ادب اور شاعری کی باریکیاں نہیں معلوم اسلئے خامیوں کا علم نہیں ہے، لیکن لفظوں کی تک بندی بھلی لگی تو تعریف بھی کردی۔ جن کو باریکیاں (فاعلن، بحر، وزن وغیرہ) معلوم ہیں انھوں نے وہ بھی بتا دیئے۔

برا نہ منائیے گا زیدی صاحب یہ دوسری لڑی سے طنز امپورٹ کرنا اچھا نہیں لگا۔:unsure:
 
نایاب

لائبریرین
صحیح کہا وارث بھائی ...اسی لئے ہماری کم ہی بنتی ہے کہیں بھی ...
میرے محترم زیدی صاحب
آپ کی کسی سے بنے یا نہ بنے ۔۔۔
حق گواہ کہ ہم نے کبھی آپ کو منافق نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی " بے تکی " وضاحت نے آپ کو خود ہی اس صف میں لا کھڑا کیا ۔۔۔۔۔
ہم نے واہ واہ کی ۔۔۔۔۔۔۔ یہ منافقت تھی یا کہ مصلحت یا کہ حقیقت ۔
آپ کو یہ حق ہے ہی نہیں کہ آپ یوں حکم لگائیں ۔
یہ ہمارا اور ہمارے رب کے درمیان کا معاملہ ہے ۔۔۔
بہت دعائیں
 
اکمل زیدی

قابل احترام نایاب نقوی صاحب
قبلہ بات کو اتنا سنجیدہ کرنے سے پہلے میرے نور صاحبہ کو جواب دینے کا تو انتظار کرتے آپ نے بڑی عجلت کا مظاہرہ کیا میری صف کا تعین کرنے میں ....دوسری بات

میں نے کوئی حکم صادر نہیں کیا . . . معاملے سب کے الگ ہیں مگر رب تو وہی ہے نا ۔ ۔
 
نایاب

لائبریرین
بڑی عجلت کا مظاہرہ
میرے محترم
بات سنجیدہ ہی تھی کہ آپ نے کسی دوسری پوسٹ سے اقتباس لیکر اس پوسٹ پر " واہ واہ " کرنے والوں کو منافق قرار دے دیا ۔
اگر آپ کو شاعری کی سمجھ ہے تو آپ وزن تول سکتے ہیں بحر ناپ سکتے ہیں ۔
تو اک استاد کی صورت تبصرہ کرتے ہماری واہ واہ کو مسترد کرسکتے تھے ۔
لیکن آپ یہ کر نہ پائے ۔ اور آپ نے ہمیں منافق کی صف میں کھڑا کر دیا ۔
چونکہ آپ کا قدم اٹھا ہی غلط سمت میں تھا ۔ سو آپ خود ہی اس صف میں آ کھڑے ہوئے ۔
مجھے یہ بتائیں کہ اک نا آموز اصلاح کی طالب رکن کو بجائے اصلاح دینے کے
کسی دوسری پوسٹ سے تبصرہ جو کہ سراسر غیر متعلقہ تھا دینے کی تکلیف ہی کیوں اٹھائی آپ نے ۔؟
آپ اپنے کیفیت نامے میں لکھے شعر میں درستی کر لیں ۔ پلیزز
مطمئن لفظ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاں بھئی زیدی صاحب یہ منافقت والا جوتا کیوں مارا آپ نے؟:eek:
اگر آپ کو مزہ نہیں آیا تو آپ نے بتا بھی دیا، دوسروں کی رائے کا پوسٹ مارٹم چہ معنی؟:nottalking:

یہی دیکھ لیجئے کہ مجھے اردو ادب اور شاعری کی باریکیاں نہیں معلوم اسلئے خامیوں کا علم نہیں ہے، لیکن لفظوں کی تک بندی بھلی لگی تو تعریف بھی کردی۔ جن کو باریکیاں (فاعلن، بحر، وزن وغیرہ) معلوم ہیں انھوں نے وہ بھی بتا دیئے۔

برا نہ منائیے گا زیدی صاحب یہ دوسری لڑی سے طنز امپورٹ کرنا اچھا نہیں لگا۔:unsure:

رانا صاحب .. افسوس ہے آپ نے بھی اسے جوتا سمجھا ... پہلی بات یہ کہ مجھے قطعی اندازہ نہیں تھا کہ بات یہ رخ اختیار کر جائے گی ، میں نے تو جواب دینے والوں کو بھی نہیں دیکھا تھا بس اس poetry کو دیکھا اور کومنٹ کردیا اور اتفاق سے اسی ٹائم اقتباسی دھاگے پر (جسے میں نے quote کرنے کا گناہ کیا ) ظہیر بھائی اور وارث بھائی سے بات چل رہی تھی( ٹائم ملاحظہ کر سکتے ہیں آپ اقتباسی لڑی اور مرے کومنٹس کا) لیکن مجھے اندازہ نہیں ہوسکا کے یہاں میرے معاملے میں گنجائش نایاب ہوچکی ہے (جس کا مجھے کافی دنوں سے اندازہ تھا) ...آج مظاہرہ دیکھ لیا . . اور سبق بھی مل گیا ...--- -
- زندگی آسان ہوتی جا رہی ہے --لوگوں کی پہچان ہوتی جا رہی ہے..
میں برا نہیں مانتا رانا صاحب مگر کبھی کبھی کچھ اچھا نہیں لگتا ... :) اس کے باوجود "آپ" سے معذرت اگر آپ کو ایسا لگا....
بات حسب حال رکھیںگے --ہاں اب، خیال رکھیںگے :)
 
اکمل صاحب ۔۔۔۔ بات کو یہیں ختم کرنا مناسب سمجھ رہی ہوں ۔۔امید ہے آپ بھی عالی ظرف ہونے کا ثبوت دیں گے ۔ آپ کی توجہ چند نقاط کی جانب کردوں ۔۔۔
1۔ میں اصلاح سُخن میں سیکھنے کی غرض سے پوسٹ کیے دیتی ہوں ۔اس صورت میں پوسٹ کرنا برا یا ناگوار خاطر نہیں لگنا نہیں چاہیے ۔اپنی رائے کی سب کو آزادی دیں جس طرح آپ نے رائے دی ہے۔
2۔ اقتباس شدہ مراسلے کے ساتھ لنک آتا ہے ۔ جب اس اقتباس کو کاپی پیسٹ کیا جائے تو لنک بھی کاپی ہوجاتا ہے ۔ اس صورت میں اسی دھاگے میں اقتباس کو کاپی کرنے کی نوبت پیش آگئی ؟
3۔ آپ نے لنک بھی اسی دھاگے کا کاپی پیسٹ کردیا جس دھاگے میں جواب دینا تھا ۔ ۔۔۔
 
ناصر رانا

محفلین
پیارے بھائی جس وقت وہاں اور یہاں اپ نے جواب دیا میں اس وقت آن لائن تھا اور دونوں جگہ یہ جواب بھی دیکھا تھا۔ آپ یقین کریں کہ آپ جو چاہیں جب چاہیں کہہ دیں میں برا نہیں مانتا بلکہ لطف اندوز ہوتا ہوں۔:chatterbox:
صرف منافق لفظ سے چیں بہ جبیں ہوا اور وہ بھی جب کہ کسی اور قابل قدر ہستی کے الفاظ یہاں تھوپے۔:atwitsend:
اور یارا گنجائش والی بات کہاں سے آگئی اس میں،:yell: ہم سب یہاں کچھ وقت گزارنے آتے ہیں تاکہ کچھ سیکھ سکیں کچھ بتا سکیں، اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔:D
لڑنا جھگڑنا تو آمنے سامنے ہی مزہ دیتا ہے جب لات گھونسے کچھ کھائیں کچھ کھلائیں۔ :box:

اب جلدی سے ایک اچھی سی جوابی مسکراہٹ عنایت کیجئے اور دیکھیں کیسے محبتوں کے پھول کھلتے ہیں:jokingly:
 
Top