محبت کیاہے؟

نیلم

محفلین
بہت شکریہ بھائی..ہم اس محبت کا حق کبھی ادا کر ہی نہیں سکتےہم نفس کےپیچھےچلنےوالےلوگ ہیں نیکی بھی کرتےہیں تو جنت کی چاہ میں...محبت میں نہیں...جب ہم محبت کی راہ پہ چلنےلگےگےتو ہی حق ادا ہوسکےگا.
جزاک اللہ اس پُرتفکر بات کے لیے اس آگہی کے لیے
رو روکر آنکھیں اندھی کرلینے کا جی چاہتا ہے - شرم سے ڈوب مرنے کا جی چاہتا ہے
یہ سوچ کرکہ
مجھ سے اس محبت کا اس احسان کا حق ادا کیسے ہوگا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
انسان تو پہلے گناہ گار ہے پھر عشق مجازی کر کے مزید اپنے آپ کو خراب کر لے گا
پھر عشق مجازی عشق حقیقی تک کیسے لیجا سکتا ہے؟

جناب آپ علیم الحق حقی کا "عشق کا عین" پڑھیں،
ہاشم ندیم کا "خدا اور محبت" پڑھ لیں،
عمیرہ احمد کا "پیرِ کامل:pbuh:" پڑھ لیں،
یا چاہیں تو ناصر کاظمی کی "پہلی بارش" کی پہلی غزل پڑھ لیں۔
آپ کو آپ کے سب سوالوں کے جوابات مل جائیں گے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
محبت نفرت کی ضد ہے
ابلس کی محبت آدم علیہ السلام سے بغض ہے
یعنی انسانیت سے نفرت کا نام ابلس کاپیغام محبت ہے
پولیس کے نزدیک قانون توڑنے والے دہشت گرد ہیں
یعنی جو قانون شکنی سے محبت کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے
اور جو پولیس خود اپنے ہاتھوں سے قانون توڑے وہ کیا ہے
لڑکا کسی لڑکی کو دیکھ کر محبت کرنے لگے تو اس کے لیے یہ ہے کہ وہ شادی کا پیغام بھجوائے ورنہ دل سے نکال دے۔
شادی کے بغیر محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواہش ہے
محرم اور رشتہ داروں کی محبت حقیقی محبت ہے کبھی کبھی لین دین اور حسد جیسی بیماری سے یہ نفرت ہوسکتی ہے
لیکن رشتہ دار ایسے رشتے میں بندھے ہوتے ہیں جو پانی کی طرح ہے جسطرح بارش زمین پر گریتی ہے پھر سبزہ ہوتا ہے
پھر گرمی اس کو دوبارہ بادل بنادیتی ہے پھر دوبارہ برستی ہے
اور ان سب حقیقی محبتوں کا ایک ہی روٹ ہے
وہ اللہ ہے جس نے چھ دنوں میں زمین اور آسمان بنائے اور بسائے۔
اطیعواللہ اطیعوالرسول صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تو عرش پر ہے اگر اس سے محبت ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرو اور سنت اختیار کرو۔
 
Top