کاشفی

محفلین
محبت کیلئے وقت نہیں، افواہوں سے پریشان ہوجاتی ہوں،نرگس فخری


ممبئی…بھارتی فلم نگری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے ان کے پاس محبت کے لیے وقت نہیں ، افواہوں سے پریشان ہوجاتی ہیں۔راک اسٹار لور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی نرگس فخری 2 سال کے وقفے کے بعد اب مدراس کیفے میں نظر آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں بہت مصروف اور خوش ہیں۔نرگس کا کہنا ہے کہ اپنے بارے میں افواہوں سے پریشان ہو جاتی ہیں، لوگ رائی کا پہاڑ بنا دیتے ہیں۔نرگس فخری کہتی ہیں کہ دوست بہت ہیں لیکن شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا۔نرگس کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلموں میں پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو اور مدراس کیفے شامل ہیں۔
 
Top