محبت کی نہیں تم نے ! ۔ تبصرے اور تجاویز

عمر سیف

محفلین
کوئی بات نہیں۔
اگر آپ تصویری شکل میں بتا دیں تو شاید میں خود سے کرنے میں کامیاب ہو جاؤں۔
 

عمر سیف

محفلین
لیں جی فہرست حاضر ہے۔

" خوابوں کی راہگزر "

ہدیہ بحضور سرورِ کونین"ص"

” خاتونِ جنت کے نام “

شبیر تیرے غم میں جو پل پھر کو رو گیا

یہی اب کام کرنا ہے

بُت کدے جا کے کسی بت کو بھی سجدہ کرتے

محبت بھول جاؤ تم

” انا کی بات جانے دو“

مگر اب نہیں ۔۔۔

چلو ہم خواب بن جائیں

Deception

اُس کا خیال ذہن پہ چھایا، چلا گیا

ٹوٹے ہوئے لفظوں میں روانی نہیں ملتی

محبت کو نہ جانے دو

اگر تم چاند کی کرنوں کو چھو لیتے

مانگے کے چراغوں سے اُجالا نہیں کرتے

بھڑکے ہوئے شعلوں کو ہوائیں نہیں دیتے

ہوا سے بات کرنے دو

”مرد“

” مرد بنتا ہے“

اگر ہم تم سے کہہ دیتے

اِسے تم خواب مت سمجھو

نہیں کے بعد ۔۔۔۔

محبت مت سمجھ لینا

اچانک ۔۔۔۔

”ہیر“

وصل کا خواب دکھائے گا ٹھہر جائے گا

جو خواب حویلی کا ہوا، پھر نہیں آیا

خوشبو کے ہاتھ پھول کا پیغام رہ گیا

مقروض

شاید یہ محبت ہے

میں ماں ہوں

سُنو لڑکی!

وصل کے روگ بُرے ہوتے ہیں

سوچا ہوتا خواب دکھانے سے پہلے

شب کے کچھ خواب اجالوں میں بھلے لگتے ہیں

محبت ذات کے اندر کوئی گُم ذات ہوتی ہے

یہ کوئی بات ہے؟

ابھی تو خواب باقی ہے

اگر تم باوفا ہوتے ۔۔۔

چلو، رستے جُدا کر لیں

کہانی روٹھ جاتی ہے

تری یادوں کی چادر اوڑھ لیتی ہوں

چلے آؤ

آنچل کو گھونگٹ کر جانا اب کی بار جو آؤ تم

پیار کے کھیل میں جیون اپنا ہار گئی تو پھر کیا ہوگا

راجکمار کہاں ملتے ہیں؟

” انتہا پسند “

گواہی ۔۔۔

ذرا سی بات تھی

محبتوں کا خیال رکھنا

کوئی تو بات ایسی تھی

خاک میں گزرا ہوا کل نہیں ڈھونڈا کرتے

اکثر ایسا ہو جاتا ہے

وہ دل میں مرے گھات لگا کر ہی رہے گا

Innocence

ہجوم میں مجھ کو تو نے کھڑا کیا بھی تو کیا

طمانچہ

محبت حادثہ ہے

میں، مرے بعد ۔۔۔

کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

ادھ کھلی آنکھوں میں کچھ خواب جگائے اس نے

زندگی خوابِ پریشاں سے زیادہ تو نہیں

“ مسیحا “

گھاؤ گہرا بھر جانا تھا

محبت خواب جیسی ہے

مبارک دو مجھے ۔۔۔

سہمے طیّور جو اندر سے ڈرے ہوئے ہیں

“ سفر “

“ بچوں کا کھیل “

خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں

وقت نے گھاؤ بھر جانا تھا

محبت خاک کر دے گی

گُلاب پھر سے مہک اُٹھیں گے

شہزادی ایسی ہوتی ہے؟

خراج ہے یہ محبتوں کا ۔۔۔

خُدا کو اور بھی کچھ کام کرنے ہیں

محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وکی پر منتقلی کا سب سے پہلا مرحلہ ہوتا ہے لنکس بنانا۔ یعنی خالی صفحات بنانا تاکہ ان پر ڈیٹا منتقل کیا جا سکے۔ وہ ابھی میں‌بنا دیتا ہوں۔ پھر آپ کو بتا دیتا ہوں، اور آپ انہیں منتقل کرتے جائیں گے
 

عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے کہا:
وکی پر منتقلی کا سب سے پہلا مرحلہ ہوتا ہے لنکس بنانا۔ یعنی خالی صفحات بنانا تاکہ ان پر ڈیٹا منتقل کیا جا سکے۔ وہ ابھی میں‌بنا دیتا ہوں۔ پھر آپ کو بتا دیتا ہوں، اور آپ انہیں منتقل کرتے جائیں گے
ٹھیک اور شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ضبط، ذرا اس لنک کو دیکھئے گا

http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=MohabbatKiNaheenHeTumNe

یہاں‌میں نے پہلی گیارہ نظموں‌ کے لنکس بنا دیئے ہیں Deception تک۔ ان پر کلک کریں گے تو ایک نیا صفحہ کھلے گا۔ اس پر مطلوبہ نظم ادھر سے کاپی کرکے ادھر پیسٹ کر دیں اور پھر اسے محفوظ کر دیں۔ جب تک یہ ہوں، میں دیگر لنکس بنا دیتا ہوں
 

عمر سیف

محفلین
شکریہ قیصرانی۔
یہ فارمیٹ اچھا ہے اور میں دیکھ بھی رہا تھا کہ شاید میں وہاں ایسا فارمیٹ کر سکوں، پر نہیں ہوا یا پھر مجھے سمجھ نہیں آیا۔
اگر اس فارمیٹ میں ہو سکتی ہیں تو ضرور کر دیں۔ اور مجھے بھی بتا دیں کے کیسے کی جاتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جب آپ کسی صفحے کو فارمیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سب سے پہلے صفحے کو ایڈٹ کریں۔ ایڈٹ‌کرنے کے دو طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ کہ اس صفحے پر ڈبل کلک کریں۔ صفحہ خود بخود ایڈٹ‌موڈ میں چلا جائے گا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ صفحے کے بالکل آخری لائن پر لکھا ہوگا، ایڈٹ۔ اس پر کلک کریں

سرخی بنانے کے لیے ایڈٹ سکرین پر لکھا ہوگا H2اور H3

ایچ 2 زیادہ بڑی سرخی بناتا ہے اور ایچ 3 نسبتاً چھوٹی سرخی

جس لائن کو سرخی بنانا ہو، اسے منتخب کرکے ایچ 2 پر کلک کر دیں

جب ٹیکسٹ کو درمیان میں ‌یعنی سینٹر کرنا ہو تو اس سارے ٹیکسٹ کے شروع اور آخر میں‌ @@ لگا دیں

ایسا کر کے دیکھیں۔ اور پھر مزید سوال کریں اگر کوئی چیز سمجھ نہ آئے
 

قیصرانی

لائبریرین
اور ہاں، وکی پر کام کرتے ہوئے بالکل بھی پریشان نہیں‌ ہونا۔ وکی پر جو ڈیٹا ایک بار محفوظ ہو چکا ہے، اسے ہم ورژننگ کی مدد سے واپس لا سکتے ہیں۔ یعنی کوئی بھی غلطی ختم کی جا سکتی ہے۔ اس لیے کھل کھیلیں :p
 
Top